• AA+ A++

مسجد کی طرف چلتے ہوئے کہے:

بِسْمِ اللہِ الَّذِی خَلَقَنِی فَھُوَ یَھْدِینِی وَالَّذِی ھُوَ یُطْعِمُنِی وَیَسْقِینِی وَ إذا مَرِضْتُ فَھُوَ یَشْفِینِی وَالَّذِی یُمِیتُنِی ثُمَّ یُحْیِینِی

اس خدا کے نام سے جس نے مجھے پیدا کیا پس وہی ہدایت دیتا ہے وہی مجھے کھلاتا پلاتا ہے اور بیمار ہو جائوں تو مجھے شفا بخشتا ہے وہی مجھے موت دے گا پھر مجھے زندہ کرے گا

 وَالَّذِی أَطْمَعُ أَنْ یَغْفِرَلِی خَطِیئَتِی یَوْمَ الدِّینِ رَبِّ ھَبْ لِی حُکْماً وَ أَلْحِقْنِی بِالصَّالِحِینَ وَاجْعَلْ لِی لِسانَ صِدْقٍ فِی الاَْخِرِینَ، وَاجْعَلْنِی مِنْ وَرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِیمِ وَاغْفِرْ لأَِبِی۔

اور اسی سے امید ہے کہ روز قیامت میری خطائیں معاف کرے گا پالنے والے مجھے حکمت عطا فرما اور نیکو کاروں میں شامل کردے . بعد میں آنے والوں میں میرے حق میں سچ بولنے والی زبان قرار دے مجھے نعمتوں بھری جنت کے وارثوں میں شامل کر اور میرے والد کوبخش دے۔

مسجد میں داخل ہوتے وقت کی دعا

جب مسجد میں داخل ہونے لگے تو اپنے جوتوں کے تلووں کو اچھی طرح دیکھ لے کہ ان پر نجاست نہ لگی ہو پھر پہلے دایاں پائوں اندر رکھے اور یہ دعا پڑھے:

بِسْمِ اللہِ وَبِاللہِ وَمِنَ اللہِ وَ إلَی اللہِ وَخَیْرُ الْأَسْماءِ کُلِّھَا لِلہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللہِ وَلاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إلاَّ بِاللہِ

خدا کے نام سے اور خدا کے سہارے سے، خدا کی طرف سے تمام بہترین نام خدا کے لیے ہیں میں خدا پر بھر وسہ کرتا ہوں نہیں کوئی حرکت و قوت مگر خدا ہی کیطرف سے ہے.

 اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَافْتَحْ لِی أَبْوابَ رَحْمَتِکَ وَتَوْبَتِکَ وَأَغْلِقْ عَنِّی أَبْوابَ مَعْصِیَتِکَ وَاجْعَلْنِی مِنْ زُوَّارِکَ وَعُمَّارِ مَساجِدِکَ

اے معبود! رحمت فرما محمد(ص) و آل(ع) محمد پر میرے لیے اپنی رحمت اور توبہ کے دروازے کھول دے اورمیرے لیے نافرمانی کے دروازے بند کردے مجھے اپنے پاک گھر کے زائروں اور مسجدیں آباد کرنے والوں میں رکھ

وَمِمَّنْ یُناجِیکَ فِی اللَّیْلِ وَالنَّھَارِ، وَمِنَ الَّذِینَ ھُمْ فِی صَلاتِھِمْ خاشِعُون وَادْحَرْ عَنِّی الشَّیْطانَ الرَّجِیمَ وَجُنُودَ إبْلِیسَ أَجْمَعِینَ۔

اور ان میں جو رات دن تجھ سے دعا کرتے ہیں ان میں سے جو نماز میں عاجزی و خوف کا اظہار کرتے ہیں اور راندے ہوئے شیطان اور اس کے تمام لشکروں کومجھ سے دور کر دے۔

?