• AA+ A++

جب وضو کا ارادہ کرے تو پہلے مسواک کرے کہ اس سے منہ پاکیزہ اور خوشبودار ہو جاتا ہے ،بلغم خارج ہو جاتی ہے قوت حافظہ میں اضافہ ہوتا ہے نیکیاں بڑھ جاتی ہیں اور اللہ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے مسواک کے ساتھ ادا کی جانے والی دو رکعتیں مسواک کے بغیر پڑھی جانے والی ستر رکعتوں سے افضل ہیں اگر مسواک نہ مل سکے تو دانتوں کو انگلی سے صاف کرنا بھی کافی ہے بہتر ہے کہ وضو کرتے وقت قبلہ رخ ہوکر بیٹھے پانی کا برتن داہنی طرف رکھے اور جب پانی پر نگاہ پڑے تو یہ دعا پڑھے:

الْحَمْدُ لِلہِ الَّذِی جَعَلَ الْماءَ طَھُوراً وَلَمْ یَجْعَلْہُ نَجِساً

حمد ہے خدا کے لیے جس نے پانی کو پاکیزہ بنایا اور اسے ناپاک نہیں بنایا۔

پانی کے برتن کو ہاتھ لگانے سے پہلے ہاتھوں کو دھوئے اور یہ دعا پڑھے:

بِسْمِ اللہِ وَبِاللہِ اَللَّھُمَّ اجْعَلْنِی مِنَ التَّوَّابِینَ وَاجْعَلْنِی مِنَ الْمُتَطَھِّرِینَ۔

خدا کے نام سے اور اس کی ذات کے سہارے سے خدایا تو مجھے توبہ کرنے اور پاک وپاکیزہ رہنے والوں میں قرار دے۔

اب تین چلو پانی سے تین مرتبہ کلی کرے اور کہے:

اَللّٰھُمَّ لَقِّنِی حُجَّتِی یَوْمَ أَلْقاکَ، وَأَطْلِقْ لِسانِی بِذِکْراکَ

خدایا قیامت میں پیشی کے وقت مجھے میری حجت بتا دینا اور میری زبان کو اپنے ذکر میں رواں کر دینا۔

پھر تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالے اور کہے:

اَللّٰھُمَّ لاَ تُحَرِّمْ عَلَیَّ رِیحَ الْجَنَّةِ وَاجْعَلْنِی مِمَّنْ یَشَمُّ رِیحَھَا وَرَوْحَھَا وَطِیبَھَا۔

خدایا مجھ پر جنت کی خوشبو حرام نہ فرمااور مجھے ان لوگوں میں رکھ ،راحت اور ہوا جوجنت کی خوشبوسے

منہ دھوئے اور کہے:

اَللّٰھُمَّ بَیِّضْ وَجْھِی یَوْمَ تَسْوَدُّ الْوُجُوہُ وَلاَ تُسَوِّدْ وَجْھِی یَوْمَ تَبْیَضُّ الْوُجُوہُ۔

اے معبود میرے چہرے کو اس دن سفید کرنا جب چہرے سیاہ ہوں گے اور میرے چہرے کو اس دن سیاہ نہ کرنا جب چہرے سفید ہوں گے۔

پھر چلو میں پانی لیکر دائیں ہاتھ کو دھوئے اور اس وقت یہ کہے:

اَللّٰھُمَّ أَعْطِنِی کِتَابِی بِیَمِینِی وَالْخُلْدَ فِی الْجِنانِ بِیَسارِی وَحاسِبْنِی حِساباً یَسِیراً۔

خدایا میرا نامہ اعمال میرے دائیں ہاتھ میں دینا مجھے ہمشہ جنت میں رہنے کا اختیار دینا اور میرا حساب سہولت کے ساتھ لینا۔

اب بائیں ہاتھ کو دھوئے اور یہ کہے:

اَللَّھُمَّ لاَ تُعْطِنِی کِتَابِی بِشِمَالِی وَلاَ مِنْ وَرَاءِ ظَھْرِی وَلاَ تَجْعَلْھَا مَغْلُولَةً إلَی عُنُقِی وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ مُقَطَّعَاتِ النِّیرانِ

خدایا میرا نامہ اعمال بائیں ہاتھ میں نہ دینا اور نہ پیٹھ پیچھے سے دینا اور نہ اس کو میرے گلے میں لٹکانا اور میں جہنم کے انگاروں سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔

اسکے بعد دائیں ہاتھ کی تری سے سر کے اگلے حصے کا مسح کرے اور کہے:

اَللّٰھُمَّ غَشِّنِی رَحْمَتَکَ وَبَرَکاتِکَ۔

خدایا مجھے اپنی رحمت اور برکتوں سے ڈھانپ دے

پھر دونوں پیروں کا مسح کرے اور یہ دعا پڑھے:

اَللّٰھُمَّ ثَبِّتْنِی عَلَی الصِّراطِ یَوْمَ تَزِلُّ فِیْہِ الْاَقْدَامُ وَاجْعَلْ سَعْیِی فِیما یُرْضِیکَ عَنِّی یَا ذَاالْجَلالِ وَالْاِکرام۔

خدایا اس دن مجھے صراط پر ثابت قدم رکھنا جب قدم پھسل رہے ہوں گے اور میری کوشش کو ان کاموں میں قرار دے جو تجھے پسند ہیں اے جلال واکرام کے مالک

جب وضو کر چکے تو یہ کہے:

الّھُمَّ إنِّی أَسْأَلُکَ تَمَامَ الْوُضُوءِ وَتَمَامَ الصَّلاةِ وَتَمامَ رِضْوَانِکَ وَالْجَنَّةَ۔

اے معبود! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ میرا وضو کامل ہو نماز مکمل ہو اور مجھے تیری خوشنودی اور جنت حاصل ہو۔

اسکے بعد کہے:

الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعالَمِینَ۔

حمد ہے خدا کے لیے جو جہانوں کا رب ہے۔

اور اسکے بعد تین مرتبہ ’’سورہ قدر‘‘ پڑھے وضو کے بعد خوشبو لگائے اور مسجد کی طرف سکون و وقار سے چل پڑے۔

?