جب نماز کی تیاری کرنے لگیں اور بیت الخلاء میں جانے کی حاجت بھی ہو توپہلے بیت الخلاء جائیں اور پہلے بایاں پاؤں اندر رکھیں ﴿بیت الخلا کے آداب بہت زیادہ ہیں جن میں چند ایک یہاں ذکر کئے جا رہے ہیں۔﴾ چنانچہ جب اپنا بایاں پاؤں اندر رکھیں تو یہ دُعا پڑھیں:
بِسْمِ اللہِ وَبِاللہِ أَعُوذُ بِاللہِ مِنَ الرِّجْسِ النَّجِسِ الْخَبِیثِ الْمُخْبِث الشَّیْطانِ الرَّجِیمِ۔
خدا کے نام اور خدا کی ذات کے ذریعے خدا کی پناہ لیتا ہوں ناپاک غلیظ، گندے اور گندہ کرنے والے راندے ہوئے شیطان سے۔
جب اپنا کپڑا ہٹاے تو بسم اللہ پڑھے، اس حالت میں بلکہ ہر حالت میں اپنی شرمگاہ کو ہر محترم ناظر سے چھپائے بیت الخلا میں قبلہ رخ و پشت بہ قبلہ بیٹھنا حرام ہے اور مستحب ہے کہ رفع حاجت کے وقت یہ پڑھیں:
اَللّٰھُمَّ أَطْعِمْنِی طَیِّباً فِی عافِیَةٍ وَأَخْرِجْہُ مِنِّی خَبِیثاً فِی عافِیَةٍ۔
اے معبود !مجھے پاک غذا آسائش کیساتھ نصیب فرمااورجب وہ ناپاک ہو جائے تو بھی اسے آسائش سے باہر نکال دے
اور جب پاخانے پر نظر پڑے تو کہیں:
اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنِی الْحَلالَ وَجَنِّبْنِی الْحَرَامَ
اے معبود! مجھے رزق حلال عطا فرما اور حرام سے بچائے رکھ۔
استنجا سے پہلے استبرا کریں اور جب وضو کیلئے پانی پر نظر پڑے تو کہیں
الْحَمْدُ لِلہِ الَّذِی جَعَلَ الْماءَ طَھُوراً وَ لَمْ یَجْعَلْہُ نَجِساً
حمد ہے خدا کے لیے جس نے پانی کو پاکیزہ بنایا اور اسے ناپاک نہیں بنایا
استنجا کرتے وقت یہ دعا پڑھیں:
اَللَّھُمَّ حَصِّنْ فَرْجِی وَأَعِفَّہُ وَاسْتُرْ عَوْرَتِی وَحَرِّمْنِی عَلَی النَّارِ
خدایا میری شرم گاہ کو محفوظ اور بے عیب رکھ میری پردہ پوشی فرما اور میرے بدن کو جہنم پر حرام کردے
جب اٹھ کھڑے ہوں تو اپنا دایاں ہاتھ پیٹ پر پھیرتے ہوئے یہ کہیں:
الْحَمْدُ لِلہِ الَّذِی أَماطَ عَنِّی الْاَذیٰ وَھَنَّأَنِی طَعامِی وَشَرابِی وَعافانِی مِنَ الْبَلْوٰی۔
حمد ہے خدا کیلئے جس نے آزار کو مجھ سے دور کیا میرے کھانے پینے کو میرے لیے خوشگوار بنایا اور مجھے تکلیفوں سے بچایا۔
جب بیت الخلاء سے باہر نکلے تو پہلے دایاں پاؤں باہر رکھے اور یہ دعا پڑھے:
الْحَمْدُ لِلہِ الَّذِی عَرَّفَنِی لَذَّتَہُ وَأَبْقَی فِی جَسَدِی قُوَّتَہُ وَأَخْرَجَ عَنِّی أَذاہُ یَا لَھَا نِعْمَةً یَا لَھَا نِعْمَةً یَا لَھَا نِعْمَةً، لاَ یُقَدِّرُ الْقادِرُونَ قَدْرَھَا۔
حمد ہے خدا کیلئے کہ جس نے مجھے غذاکی لذت بخشی اس کی قوت میرے بدن میں باقی رکھی اور اس کے آزار کو مجھ سے دور کیا، کیا خوب نعمت ہے کیا خوب نعمت ہے، کیا خوب نعمت ہے کہ اندازہ لگانے والے اس کی خوبی کا اندازہ نہیں کرسکتے۔