اس میں شب و روز کے مختصر اعمال کا ذکر ہے اس کی چند فصلیں ہیں۔
اَللَّھُمَّ أَنْتَ صاحِبُنا فَصَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ وَأَفْضِلْ عَلَیْنا اَللّٰھُمَّ بِنِعْمَتِکَ تَتِمُّ الصَّالِحات
اے معبود تو ہمارا مالک ہے پس محمد اور اُن کی آل(ع) پر رحمت فرما اور ہمیں بخش دے اے معبود تیری نعمت سے نیکیوں کی تکمیل ہوتی ہے
ُ فَصَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ وَأَتْمِمْھا عَلَیْنا عائِذاً بِاللہِ مِن النَّارِ،عائِذاً بِاللہِ مِنَ النَّارِ،عائِذاً بِاللہِ مِنَ النَّارِ۔
پس درود بھیج محمد (ص) اور ان کی آل(ع) پر ور ہمیں نعمتوں سے نواز،آتش جہنم سے خداکی پناہ ،آتش جہنم سے خدا کی پناہ، آتش جہنم سے خدا کی پناہ،
پھر کہیں: یَا فالِقَہُ مِنْ حَیْثُ لاَ أَری، وَمُخْرِجَہُ مِنْ أَری، وَمُخْرِجَہُ مِنْ حَیْثُ أَری صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ وَاجْعَلْ أَوَّلَ یَوْمِنا ھذَا صَلاحاً، وَأَوْسَطَہُ فَلاحاً وَآخِرَہُ نَجاحاً
اے صبح کی اس جگہ سے ایجاد کرنے والے جسے میں دیکھتا نہیں اور اس جگہ سے نکالنے والے جسے میں دیکھتا ہوں و رحمت فرما محمد(ص) اور ان کی آل(ع) پر اور آج کے دن کے پہلے حصے کو ہمارے لیے بہتری والا درمیانی کو فائدے والا اور آخری حصے کو کامیابی والا بنا
اس کے بعد دس مرتبہ کہے:
اَللّٰھُمَّ إنِّی ٲُشْھِدُکَ أَنّہَُ مَا أَصْبَحَ بِی مِنْ نِعْمَةٍ َوْعافِیَةٍ فِی دِینٍ أَوْ دُنْیا فَمِنْکَ وَحْدَکَ لاَ شَرِیکَ لَکَ، لَکَ الْحَمْدُ وَلَکَ الشُّکْرُ بِھا عَلَیَّ حَتَّی تَرْضَی وَ بَعْدَ الرِّضا
اے معبود! میں تجھے گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ مجھے صبح کے وقت دینی و دنیوی جو بھی نعمت و راحت ملتی ہے وہ تیری طرف سے ہے و یکتا ہے تیرا کوئی شریک نہیں ہر نعمت و راحت پر تیری حمد و شکر کرنا مجھ پر واجب ہے ، حتیٰ کہ تو راضی ہو جائے اور راضی رہے .
علاوہ ازیں اس وقت کیلئے کئی ایک اذکار بیان ہوئے ہیں ان میں بہتر ذکر یہ ہے:
سُبْحانَ اللہِ وَالْحَمْدُ لِلہِ وَلاَ إلہَ إلاَّ اللہُ وَاللہُ أَکْبَرُ
پاک ہے اللہ حمد خدا ہی کے لیے ہے نہیں کوئی معبود سواے اللہ کے اور اللہ بزرگ تر ہے ۔
اوراس ذکر کو باقیات الصالحات سے تعبیر کیا گیا ہے ۔ اس دعا کا پڑھنا بھی مناسب ہے۔
لاَ إلہَ إلاَّ اللہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ یُحْیِ وَیُمِیتُ وَیُمِیتُ وَیُحْیِی وَھُوَ حَیٌّ لاَ یَمُوتُ، بِیَدِہِ الْخَیْرُوَھُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِْیرٌ۔
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ یکتا ہے کوئی اس کا شریک نہیں حکومت اور حمد اسی کے لیے ہے وہ زندہ کرتا اور موت دیتا ہے اور موت دیتا اورزندہ کرتا ہے اور وہ ایسا زندہ ہے کہ جسے موت نہیں ہر نیکی اس کے اختیار میں ہے اور وہ ہر چیز پرقدرت رکھتا ہے۔
صبح کی اذان سُنیں تو کہیں:
اَللَّھُمَّ إنِّی أَسْأَلُکَ بِإقْبالِ نَھَارِکَ وَ إدْبارِ لَیْلِکَ وَحُضُورِ صَلَواتِکَ وَأَصْواتِ دُعائِکَ وَتَسْبِیحِ مَلائِکَتِکَ أَنْ تُصَلِّیَ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَأَنْ تَتُوبَ عَلَیَّ إنَّکَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِیمُ۔
اے معبود! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے دن کے آنے، تیری رات کے جانے اورتیری نماز کا وقت ہونے تجھے پکارنے والی آوازوں اور تیرے فرشتوں کی تسبیح کے واسطے سے کہ تو رحمت نازل فرما محمد(ص) اور ان کی آل(ع) پر اور یہ کہ میری توبہ قبول کر کہ بیشک تو ہی توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے.