• AA+ A++

مقدمہ

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحْیمِ الْحَمْدُ للہِ الَّذِی سَمَکَ السَّمَاءَ وَنَدَبَ عِبَادَہُ إلَی الدُّعاءِ

خدا کے نام سے ﴿شروع کرتا ہوں﴾ جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے حمد ہے اس خدا کیلئے جس نے آسمان کو بلند کیا اور اپنے بندوں کو دعا کی طرف رغبت دلائی۔

وَالصَّلاۃُ وَاَلسَّلاَمُ عَلَی مَنْ قَدَّمَہُ فِی الْاِصْطِفَاءِ مُحَمَّدٍ خاتَمِ الْأَنبِیَاءِ وَعَلَی آلِہِ الطَّاھِرِینَ مَصابِیحِ الدُّجی سِیَّما عَلَی قَائِمِھِمْ خاتَمِ الاَوْصِیاءِ۔

درود و سلام ہو اس ذات پر جسے اس نے برگذیدہ لوگوں کا پیشوا قرار دیا کہ وہ نبیوں کے خاتم محمد(ص) ہیں اور ان کی پاک اولاد پر سلام ہو۔جو تاریکی کے چراغ ہیں خصوصاً ان میں سے قائم پرسلام ہو، جو آخری وصی ہیں.

اس کے بعد یہ روسیاہ، گناہگار، خدا کی بارگاہ میں کوتاہی کرنے والا عباس بن محمد رضا القمی ﴿خدا ان دونوں سے در گذر فرمائے﴾ عرض کرتا ہے کہ میں نے اس کتاب میں دن اور رات کے اعمال، بعض منقول نمازیں، چند تعویذ، حرز، مختصر اذکار اور دعائیں بعض سورتوں اور آیتوں کے خواص اور تجہیز و تکفین کے مسائل جمع کرکے اسے مفاتیح الجنان کا ضمیمہ بنایا ہے تا کہ یہ کتاب ہر لحاظ سے مکمل اور مفید بن جائے۔ میں نے اس مختصر کتاب کا نام ’’باقیات الصالحات فی ادعیہ و صلوات قرار دیا ہے جب کہ خداوند متعال نے فرمایا ہے:

وَالْبَاقِیَاتُ الصَّالِحَاتُ خَیْرٌ عِنْدَ رَبِّکَ ثَوَاباً وَ خَیْرٌ أَمَلاً

اور باقی رہنے والے نیک کام تمھارے ربّ کے ہاں ثواب میں بہتر اور آرزومیں عمدہ ہیں

میں نے اس کتاب کو چھ ابواب اور ایک خاتمہ پر مرتب کیا ہے۔ ﴿پہلا باب:﴾ دن رات کے مختصر اعمال۔ ﴿دوسراباب:﴾ بعض مستحب نمازیں۔ ﴿تیسرا باب :﴾ بیماری اور درد کے تعویذات اور دعائیں ﴿چوتھا باب:﴾ کتاب کافی سے منتخب شدہ دعائیں ﴿پانچواں باب:﴾ مہج الدعوات سے منتخب احراز اور دعائیں ﴿چھٹا باب:﴾ چند سورتوں اور آیتوں کے خواص ﴿خاتمہ ﴾ اموات کے متعلق مختصر احکام کے بیان میں ہے۔ برادران ایمانی و شیعیان حیدر کرار(ع) سے امید واثق ہے کہ مؤلف جو مجرم و عاصی ہے وہ اسے اسکی زندگی میں اور موت کے بعد بھی دعا و طلب مغفرت کے وقت فراموش نہ فرمائینگے۔ شیخ عباس قمی النجفی

?