• AA+ A++

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ وَبَلِّغْ بِإیمانِی أَکْمَلَ الْاِیمانِ وَاجْعَلْ یَقِینِی أَفْضَلَ الْیَقِینِ

اے معبود محمد(ص) اور ان کی آل(ع) پر رحمت نازل فرما اور میرے ایمان کو سب سے اعلیٰ درجے پر پہنچا میرے یقین کو بہترین یقین بنا دے

وَانْتَہِ بِنِیَّتِی إلَی أَحْسَنِ النِّیَّاتِ وَبِعَمَلِی إلی أَحْسَنِ الْأَعْمالِ۔

میری نیت کو بہترین نیتوں کی حد تک پہنچا دے اور میرے عمل کو بہترین اعمال کے ساتھ ملا دے

 اَللّٰھُمَّ وَفِّرْ بِلُطْفِکَ نِیَّتِی وَصَحِّحْ بِمَا عِنْدَکَ یَقِینِی وَاسْتَصْلِحْ بِقُدْرَتِکَ مَا فَسَدَ مِنِّی۔

اے معبود اپنی مہربانی سے میری نیت کو بڑھا دے میرے یقین کو اپنے ہاں درست قرار دے اور جو کچھ میں نے بگاڑ دیا اسے اپنی قدرت سے بہتر بنا دے

 اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ وَاکْفِنِی مَا یَشْغَلُنِی الأِھْتِمامُ بِہِ وَاسْتَعْمِلْنِی بِما تَسْأَلُنِی غَداً عَنْہُ وَاسْتَفْرِغْ أَیَّامِی فِیمَا خَلَقْتَنِی لَہُ

اے معبود محمد(ص) اور ان کی آل(ع) پر رحمت نازل فرما اور جس چیز کی طرف میں نے توجہ کی ہے اس میں میری مدد فرما مجھے اس عمل پر کاربند کر دے جس کے بارے کل تو مجھ سے بازپرس کرے گا وہ کام کرنے کی مہلت دے جس کے لیے مجھے پیدا کیا ہے

 وَأَغْنِنِی وَ أَوْسِعْ عَلَیَّ فِی رِزْقِکَ وَلاَ تَفْتِنِّی بِالنَّظَرِ وَأَعِزَّنِی وَلاَ تَبْتَلِیَنِّی بِالْکِبْرِ وَعَبِّدْنِی لَکَ وَلاَ تُفْسِدْ عِبادَتِی بِالْعُجْبِ

مجھے مال عطا کر اور میرے رزق میں فراوانی کر دے مجھے بے خبری میں نہ ڈال اور عزت دار بنا مجھ کو خود پسندی سے بچا اپنا عبادت گذار بنا اور غرور سے میری عبادت ضائع نہ ہونے دے

وَأَجْرِ لِلنَّاسِ عَلَی یَدَیَّ الْخَیْرَ وَلاَ تَمْحَقْہُ بِالْمَنِّ وَھَبْ لِی مَعالِیَ الْاَخْلاقِ وَاعْصِمْنِی مِنَ الْفَخْرِ۔

لوگوں کے لیے میرے ہاتھوں سے بھلائی کرا اور اسے احسان جتانے سے غارت نہ ہونے دے مجھے بلندی اخلاق عطا فرما اور گھمنڈ کرنے سے محفوظ رکھ

 اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ وَلاَ تَرْفَعْنِی فِی النَّاسِ دَرَجَةً إلاَّ حَطَطْتَنِی عِنْدَ نَفْسِی مِثْلَھَا وَلاَ تُحْدِثْ لِی عِزّاً ظاھِراً إلاَّ أَحْدَثْتَ لِی ذِلَّةً باطِنَةً عِنْدَ نَفْسِی بِقَدَرِھَا۔

اے معبود محمد(ص)اور ان کی آل(ع) پر رحمت نازل کر مجھے لوگوں میں بلند مرتبہ نہ کر مگر یہ کہ میں خود کو اتنا ہی کمتر بنادوں مجھے ظاہری طور پر بڑائی نہ دے مگر یہ کہ مجھ کو باطنی طور پر اپنے نفس کے نزدیک اتنا ہی پست کردے

 اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَمَتِّعْنِی بِھُدَیً صالِحٍ لَا أَسْتَبْدِلُ بِہِ وَطَرِیقَةِ حَقٍّ لَا أَزِیغُ عَنْھَا وَ نِیَّةِ رُشْدٍ لَا أَشُکُّ فِیھَا

اے معبود! محمد(ص) و آل محمد(ص) پر رحمت نازل کر اور میری بہترین رہنمائی فرما کہ اس میں تبدیل نہ کروں درست روش پر رکھ کہ اس سے ہٹوں نہیں اچھی نیت عطا کر کہ اس میں شک نہ کروں

 وَعَمِّرْنِی مَا کانَ عُمْرِی بِذْلَةً فِی طاعَتِکَ فَإذا کانَ عُمْرِی مَرْتَعاً لِلشَّیْطانِ فَاقْبِضْنِی إلَیْکَ قَبْلَ أَنْ یَسْبِقَ مَقْتُکَ إلَیَّ أَوْ یَسْتَحْکِمَ غَضَبُکَ عَلَیَّ۔

مجھے اس وقت تک زندہ رکھ جب تک تیری فرمانبرداری میں رہوں اور جب میری زندگی پر شیطان حاوی ہوجائے تو مجھے اپنی طرف اٹھالے اس سے پہلے کہ تو مجھ سے ناخوش ہو یا میں تیرے غضب کے تحت آ جاوں

 اَللّٰھُمَّ لاَ تَدَعْ خَصْلَةً تُعَابُ مِنِّی إلاَّ أَصْلَحْتَھَا وَلاَ عایِبَةً ٲُؤَنَّبُ بِھَا إلاَّ حَسَّنْتَھَا وَلاَ ٲُکْرُومَةً فِیَّ ناقِصَةً إلاَّ أَتْمَمْتَھَا۔

اے معبود میرے اندر کوئی بری عادت نہ رہنے دے مگر یہ کہ تو اسے بہتر بنا دے نہ کوئی عیب رہنے دے جس پر مجھے پکڑا جائے مگر یہ کہ تو اسے خوبی میں بدل دے اور نہ مجھے ادھورہ مرتبہ دے مگر یہ کہ اسے کامل کر دے

 اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَأَبْدِلْنِی مِنْ بُغْضَةِ أَھْلِ الشَّنآنِ الْمَحَبَّةَ وَمِنْ حَسَدِ أَھْلِ الْبَغْیِ الْمَوَدَّةَ

اے معبود محمد(ص) و آل محمد(ص) پر رحمت فرما اور دشمنی کرنے والوں کو میرے انیس اور محبت کرنے والے بنادے سرکشوں کے حسد کو میرے لیے دوستی میں بدل دے

 وَمِنْ ظِنَّةِ أَھْلِ الصَّلاحِ الثِّقَةَ وَمِنْ عَداوَةِ الْأَدْنَیْنَ الْوَلایَةَ وَمِنْ عُقُوقِ ذَوِی الْاَرْحامِ الْمَبَرَّةَ وَمِنْ خِذْلانِ الْأَقْرَبِینَ النُّصْرَةَ

نیک لوگوں کی بدگمانی کو میرے لیے حسن ظن میں تبدیل کردے جن و انس کی عداوت کو دوستی میں بدل دے مجھے رشتہ داروں کی بد سلوکی سے بچائے رکھ اور قریبی عزیزوں کی علیٰحدگی کو یاوری میں تبدیل کر دے

وَمِنْ حُبِّ الْمُدارِینَ تَصْحِیحَ الْمِقَةِ وَمِنْ رَدِّ الْمُلابِسِینَ کَرَمَ الْعِشْرَةِ وَمِنْ مَرارَةِ خَوْفِ الظَّالِمِینَ حَلاوَةَ الْأَمَنَةِ۔

اچھا برتائوں کرنے والوں کی محبت کو دفاع کا ذریعہ بنا مکاروں کی کنارہ کشی کو بہترین دوستی میں بدل دے ظالموں سے خوف کی کڑواہٹ کو امن کی مٹھاس سے تبدیل فرما دے

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ وَاجْعَلْ لِی یَداً عَلَی مَنْ ظَلَمَنِی وَلِساناً عَلَی مَنْ خاصَمَنِی وَظَفَراً بِمَنْ عانَدَنِی وَھَبْ لِی مَکْراً عَلَی مَنْ کایَدَنِی

اے معبود محمد(ص) اور ان کی آل (ع)پر رحمت فرما اور مجھ کو ظلم کرنے والے پر غلبہ عطا فرما دشمن کے خلاف بولنے کی ہمت دے مخالف پر فتح نصیب فرما بری تدبیر کرنے والے کا توڑ کرنے کی قوت دے

  وَقُدْرَةً عَلَی مَنِ اضْطَھَدَنِی وَتَکْذِیباً لِمَنْ قَصَبَنِی وَسَلامَةً مِمَّنْ تَوَعَّدَنِی وَوَفِّقْنِی لِطاعَةِ مَنْ سَدَّدَنِی وَمُتابَعَةِ مَنْ أَرْشَدَنِی۔

زیر کرنے والے پر مجھ کوغلبہ دے عیب جوئی کرنے والے کو جھٹلانے کی ہمت دے دھمکی دینے والے سے بچائے رکھ سیدھی راہ پر چلانے والے کی اطاعت کی توفیق دے اور رہنمائی کر نے والے کی پیروی کی ہمت دے

 اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ وَسَدِّدْنِی لِأَنْ ٲُعارِضَ مَنْ غَشَّنِی بِالنُّصْحِ وَأَجْزِیَ مَنْ ھَجَرَنِی بِالْبِرِّ وَٲُثِیبَ مَنْ حَرَمَنِی بِالْبَذْلِ 

اے معبود محمد(ص) اور ان کی آل (ع)پر رحمت فرما اور دھو کہ دینے والے شخص کی خیر خواہی کرنے میں میری مدد کر جو دوری کرے اس سے نیکی کرنے کی ہمت دے جو مجھے محروم کرے اس پر بخشش کرنے کا حوصلہ دے

وَٲُکافِیََ مَنْ قَطَعَنِی بِالصِّلَةِوَٲُخالِفَ مَنِ اغْتابَنِی إلی حُسْنِ الذِّکْرِ وَأَنْ أَشْکُرَ الْحَسَنَةَ وَٲُغْضِیَ عَنِ السَّیِّئَةِ۔

قطع تعلق کرنے والوں کے نزدیک ہونے اور غیبت کرنے والوں کو اچھائی سے یاد کرنے کی توفیق دے نیز نیکی پر شکریہ اور بدی پر چشم پوشی کی ہمت دے

 اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ وَحَلِّنِی بِحِلْیَةِ الصَّالِحِینَ وَأَلْبِسْنِی زِینَةَ الْمُتَّقِینَ فِی بَسْطِ الْعَدْلِ وَکَظْمِ الْغَیْظِ وَ إطْفاءِ النَّائِرَةِ وَضَمِّ أَھْلِ الْفُرْقَةِ

اے معبود محمد(ص) اور ان کی آل(ع) پر رحمت کر مجھے نیکوکاروں کے اخلاق سے آراستہ کر اور پرہیزگاروں کے اطوار کا لباس پہنا عدل کو پھیلانے میں غصے کو پینے میں جھگڑا ختم کرانے میں بکھرے ہوئوں کو اکٹھا کرنے میں

 وَ إصْلاحِ ذاتِ الْبَیْنِ وَ إفْشاءِ الْعارِفَةِ وَسِتْرِ الْعائِبَةِ وَلِینِ الْعَرِیکَةِ وَخَفْضِ الْجَناحِ وَحُسْنِ السِّیرَةِ وَسُکُونِ الرِّیحِ وَطِیبِ الْمُخالَقَةِ

دشمنوں میں صلح کرانے میں نیکی کو فروغ دینے میں عیبوں کی پردہ پوشی کرنے میں نیز نرم روی اور خاطر داری میں خوش کرداری اور کسر نفسی کرنے میں اچھے اطوار اختیار کرنے

وَالسَّبْقِ إلَی الْفَضِیلَةِ وَ إیثارِ التَّفَضُّلِ وَتَرْکِ التَّعْیِیرِ وَالْاِفْضالِ عَلَی غَیْرِ الْمُسْتَحِقِّ وَالْقَوْلِ بِالْحَقِّ وَ إنْ عَزَّ

نیکی و خوبی میں آگے رہنے اور زیادہ بخشش کرنے کی توفیق دے کسی کو شرمندہ کرنے اور غیر مستحق کو دینے سے بچا اور سچی بات کہنے کی ہمت دے اگر چہ یہ مشکل ہو

 وَاسْتِقْلالِ الْخَیْرِ وَ إنْ کَثُرَ مِنْ قَوْلِی وَفِعْلِی وَأَکْمِلْ ذلِکَ لِی بِدَوامِ الطَّاعَةِ وَلُزُومِ الْجَماعَةِوَرَفْضِ أَھْلِ الْبِدَعِ وَمُسْتَعْمِلِی الرَّأْیِ الْمُخْتَرَعِ۔

اپنی نیکی کو کم تر سمجھوں اگر چہ وہ زیادہ ہو میرے قول و فعل میں تو بھی میری نیکی میں اضافہ کر کہ ہمیشہ تیری اطاعت کروں امت اسلامی کے ساتھ رہوں اہل بدعت سے الگ ہو جائوں اور نئی باتیں گھڑنے والوں سے بے تعلق ہوں

 اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ وَاجْعَلْ أَوْسَعَ رِزْقِکَ عَلَیَّ إذا کَبِرْتُ وَأَقْوَی قُوَّتِکَ فِیَّ إذا نَصِبْتُ وَلاَ تَبْتَلِیَنِّی بِالْکَسَلِ عَنْ عِبادَتِکَ

اے معبود محمد(ص) اور ان کی آل(ع) پر رحمت فرما اور قرار دے میرے لیے وسیع رزق جب میں بوڑھا ہوجائوں زیادہ طاقت دے جب میں ناتواں ہوجائوں اور مجھے اپنی عبادت میں سست نہ ہونے دے

 وَلاَ الْعَمَیٰ عَنْ سَبِیلِکَ وَلاَ بِالتَّعَرُّضِ لِخِلافِ مَحَبَّتِکَ وَلاَ مُجامَعَةِ مَنْ تَفَرَّقَ عَنْکَ وَلاَ مُفارَقَةِ مَنِ اجْتَمَعَ إلَیْکَ۔

اور مجھ کو راہ راست سے گمراہ نہ ہونے دے تا کہ تیری محبت کے خلاف کام نہ کروں جو تجھ سے دور ہو اس سے نہ ملوں اور جو تیرے قریب ہو اس سے دور نہ ہو جاؤں

 اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِی أَصُولُ بِکَ عِنْدَ الضَّرُورَةِ وأَسْأَلُکَ عِنْدَ الْحاجَةِ وَأَتَضَرَّعُ إلَیْکَ عِنْدَ الْمَسْکَنَةِ وَلاَ تَفْتِنِّی بِالاسْتِعانَةِ بِغَیْرِکَ إذَا اضْطُرِرْتُ

اے معبود! مجھے ایسا بنا کہ ضرورت کے وقت تیری طرف آوں اپنی حاجت تجھ سے طلب کروں بے چارگی میں تیرے آگے زاری کروں اور مجھ کو اپنے سوا کسی سے مدد مانگنے کی الجھن میں نہ ڈال جب مجھے پریشانی ہو

 وَلاَ بِالْخُضُوعِ بِسُؤالِ غَیْرِکَ إذَا افْتَقَرْتُ وَلاَ بِالتَّضَرُّعِ إلی مَنْ دُونَکَ إذا رَھِبْتُ فَأَسْتَحِقَّ بِذَلِکَ خِذْلانَکَ وَمَنْعَکَ وَ إعْراضَکَ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ۔

حاجت کے وقت اپنے سوا کسی سے سوال کی ذلت نہ دکھا خوف کی حالت میں اپنے سوا کسی کے آگے زاری نہ کرنے دے کہ اس طرح کہیں تیری بے توجہی تیری نعمت کی بندش اور تیری بے رخی کا سزاوار نہ بن جائوں اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے

 اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ مَا یُلْقِی الشَّیْطانُ فِی رُوعِی مِنَ التَّمَنِّی وَالتَّظَنِّی وَالْحَسَدِ ذِکْراً لِعَظَمَتِکَ وَتَفَکُّراً فِی قُدْرَتِکَ وَتَدْبِیراً عَلَی عَدُوِّکَ

 اے معبود! ایسا کر کہ شیطان میرے دل میں جو جھوٹی آرزوئیں بدگمانیاں اور حسد پیدا کرتا ہے وہ تیری بڑائی کی یاد تیری قدرت میں غور اور تیرے دشمن کے خلاف اقدام کا ذریعہ بن جائیں

وَما أَجْریٰ عَلَی لِسانِی مِنْ لَفْظَةِ فُحْشٍ أَوْ ھَجْرٍ أَوْ شَتْمِ عِرْضٍ أَوْ شَھَادَةِ باطِلٍ أَوِ اغْتِیابِ مُؤْمِنٍ غائِبٍ أَوْ سَبِّ حاضِرٍ

اور میری زبان پر جو دشنام یا گالی آئے یا فضول بات یا بد گوئی یا جھوٹی گواہی یا کسی غیر حاضر مومن کی غیبت یا کسی حاضر کے لیے گالی زبان پر آئے

وَما أَشْبَہَ ذلِکَ نُطْقاً بِالْحَمْدِ لَکَ وَ إغْراقاً فِی الثَّناءِ عَلَیْکَ وَذَھَاباً فِی تَمْجِیدِکَ وَشُکْراً لِنِعْمَتِکَ وَاعْتِرافاً بِإحْسانِکَ وَ إحْصاءِِ لِمِنَنِکَ۔

اور ایسی کوئی اور بات کروں تو اس کی بجائے تیری حمد کرنے لگوں تیری تعریف میں مگن ہو جائوں تیری بزرگی بیان کروں اور نعمتوں پر شکر بجالائوں تیری مہربانیوں کا اقرار کروں اور تیرے احسان شمار کروں

 اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ وَلاَ ٲُظْلَمَنَّ وَأَنْتَ مُطِیقٌ لِلدَّفْعِ عَنِّی وَلاَ أَظْلِمَنَّ وَأَنْتَ الْقادِرُ عَلَی الْقَبْضِ مِنِّی

اے معبود! محمد(ص) اور ان کی آل(ع) پر رحمت نازل کر اور لوگ مجھ پر ستم نہ کریں کہ تو ان کو مجھ سے دور کر سکتا ہے میں بے انصافی نہ کروں کہ مجھے اس سے روک سکتا ہے

وَلاَ أَضِلَّنَّ وَقَدْ أَمْکَنَتْکَ ھِدایَتِی وَلاَ أَفْتَقِرَنَّ وَمِنْ عِنْدِکَ وُسْعِی وَلاَ أَطْغَیَنَّ وَمِنْ عِنْدِکَ وُجْدِی۔

میں گمراہی میں نہ پڑوں کہ تو مجھے ہدایت دے سکتا ہے میں محتاج نہ رہوں کہ تو کشادگی دے سکتا ہے میں سرکشی نہ کروں کہ مجھے سب کچھ تو نے دیا ہے

 اَللّٰھُمَّ إلَی مَغْفِرَتِکَ وَفَدْتُ وَ إلَی عَفْوِکَ قَصَدْتُ وَ إلَی تَجاوُزِکَ اشْتَقْتُ وَبِفَضْلِکَ وَثِقْتُ وَلَیْسَ عِنْدِی مَا یُوجِبُ لِی مَغْفِرَتَکَ

اے معبود! بخشش کی خواہش لے آیا ہوں معافی لینے کو حاضر ہوا ہوںتیری طرف سے درگذر چاہتا ہوں تیرے کرم پر بھروسہ رکھتا ہوں اور میرے پاس کوئی ذریعہ نہیں کہ جس سے تو مجھے بخشے

 وَلاَ فِی عَمَلِی مَا أَسْتَحِقُّ بِہِ عَفْوَکَ وَمَا لِی بَعْدَ أَنْ حَکَمْتُ عَلَی نَفْسِی إلاَّ فَضْلُکَ فَصَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ وَتَفَضَّلْ عَلَیَّ۔

میرا عمل ایسا نہیں کہ تو مجھے معافی دے اور جب میں خود کو قابل سزا سمجھتا ہوں تو پھر تیرے فضل کا سہارا ہے پس محمد(ص) اور ان کی آل(ع) پر رحمت فرما اور مجھ پر اپنا فضل و کرم کر

 اَللّٰھُمَّ وَأَنْطِقْنِی بِالْھُدَیٰ وَأَلْھِمْنِی التَّقْوَی وَوَفِّقْنِی لِلَّتِی ھِیَ أَزْکَی وَاسْتَعْمِلْنِی بِمَا ھُوَ أَرْضی۔

اور اے معبود میری زبان کوہدایت سے گویافرما مجھے پرہیزگاری سکھا دے مجھے اس کام کی توفیق دے جو پسندیدہ ہے اور اس عمل کی ہمت دے جس پر تو راضی ہو

 اَللّٰھُمَّ اسْلُکْ بِیَ الطَّرِیقَةَ الْمُثْلَی وَاجْعَلْنِی عَلَی مِلَّتِکَ أَمُوتُ وَأَحْیا

اے معبود مجھ کو سیدھی راہ پر ڈال دے مجھے اپنے دین پر رکھ کہ اسی پر مروں اور زندہ رہوں۔

 اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ وَمَتِّعْنِی بِالاقْتِصادِ وَاجْعَلْنِی مِنْ أَھْلِ السَّدادِ وَمِنْ أَدِلَّةِ الرَّشادِ وَمِنْ صَالِحِی الْعِبادِ وَارْزُقْنِی فَوْزَ الْمَعادِ وَسَلامَةَ الْمِرْصادِ۔

اے معبود! محمد(ص) اور ان کی آل(ع) پر رحمت فرما اور مجھے میانہ روی کی توفیق دے مجھے ان لوگوں میں رکھ جو نیک کردار ہدایت کے رہنما اور لوگوں میں سب سے زیادہ خوش اطوار ہیں نیز مجھے آخرت میں کامیابی اور قیامت میں امن عطا کر

 اَللّٰھُمَّ خُذْ لِنَفْسِکَ مِنْ نَفْسِی مَا یُخَلِّصُھَا وَأَبْقِ لِنَفْسِی مِنْ نَفْسِی مَا یُصْلِحُھَا فَإنَّ نَفْسِی ھَالِکَۃٌ أَوْ تَعْصِمَھَا۔

اے معبود میرے نفس میں سے وہ حصہ لے لے جو پاکیزہ و خالص ہے اور میرے لیے نفس کا وہ حصہ رہنے دے جیسے سنوارے میرا نفس خرابی میں پڑنے دالاہے مگر تو اُسے بچانے والا ہے

 اَللّٰھُمَّ أَنْتَ عُدَّتِی إنْ حَزِنْتُ وَأَنْتَ مُنْتَجَعِی إنْ حُرِمْتُ وَبِکَ اسْتِغاثَتِی إنْ کَرَثْتُ وَعِنْدَکَ مِمَّا فاتَ خَلَفٌ  وَلِمَا فَسَدَ صَلاحٌ وَفِیما أَنْکَرْتَ تَغْیِیرٌ 

اے معبود! تو میرا آسرا ہے اگر مجھے غم آئے تو مجھے دینے والا ہے اگر میں محروم رہ جائوں تجھ سے فریاد کرتا ہوں اگر مصیبت آپڑے اور تو دیتا ہے اس کی بجائے جو کچھ ضائع ہو جائے اور تو بناتا ہے وہ کام جو بگڑ جائے اور جو ناپسند ہو اسے بدل دیتا ہے

فَامْنُنْ عَلَیَّ قَبْلَ الْبَلاءِ بِالْعافِیَةِ وَقَبْلَ الطَّلَبِ بِالْجِدَةِ وَقَبْلَ الضَّلالِ بِالرَّشادِ وَاکْفِنِی مَؤُونَةَ مَعَرَّةَ الْعِبادِ وَھَبْ لِی أَمْنَ یَوْمِ الْمَعادِ وَامْنِحْنِی حُسْنَ الْاِرْشادِ۔

پس مجھ پر احسان فرما کہ بلا آنے سے پہلے امان دے مانگنے سے پہلے عطا کر دے گمراہی سے پہلے ہدایت بخش دے لوگوں کے سامنے شرمندگی سے بچائے رکھ قیامت کے دن آسائش عطا فرما اور بہترین رہبری سے بہرہ ور کر دے

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ وَادْرَأْ عَنِّی بِلُطْفِکَ وَاغْذُنِی بِنِعْمَتِکَ وَأَصْلِحْنِی بِکَرَمِکَ وَداوِنِی بِصُنْعِکَ وَأَظِلَّنِی فِی ذَراکَ

اے معبود! محمد(ص) اور ان کی آل(ع) پر رحمت فرما اور اپنے کرم سے میری تکلیف دور کر اپنی نعمتوں سے رزق دے اپنی مہربانی سے بھلائی عطا کر اپنی توجہ سے شفا عطا کر اپنے بلند مقام کے سائے میں رکھ

وَجَلِّلْنِی رِضاکَ وَوَفِّقْنِی إذَا اشْتَکَلَتْ عَلَیَّ الْاُمُورُ لِأَھْداہا وَ إذا تَشابَھَتِ الْاَعْمالُ لِأَزْکاھَا وَ إذا تَنَاقَضَتِ الْمِلَلُ لِأَرْضَاھَا۔

اپنی رضا کا لباس پہنا اور مشکل کاموں میں مجھے صحیح راہ اختیار کرنے کی توفیق دے جب اعمال میں شک ہو تو ان میں بہترین عمل کی ہمت دے اور گروہوں کے اختلاف میں بہترین گروہ کے ساتھ رکھ

 اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ وَتَوِّجْنِی بِالْکِفایَةِ وَسُمْنِی حُسْنَ الْوِلایَةِ وَھَبْ لِی صِدْقَ الْھِدایَةِ وَلاَ تَفْتِنِّی بِالسَّعَةِ

اے معبود! محمد(ص) اور ان کی آل(ع) پر رحمت نازل کر اور مجھے کفایت کی عزت دے مجھے اچھی دوستداری عطا کر مجھے بہترین ہدایت سے بہرہ مند فرما مجھے وسعت رزق سے نہ آزما

وَامْنِحْنِی حُسْنَ الدَّعَةِ وَلاَ تَجْعَلْ عَیْشِی کَدّاً کَدّاً وَلاَ تَرُدَّ دُعائِی عَلَیَّ رَدّاً فَإنِّی لَا أَجْعَلُ لَکَ ضِدّاً وَلَا أَدْعُو مَعَکَ نِدّاً۔

مجھے آسانی و سہولت دے اور میری زندگی کو سخت و دشوار نہ بنا میری دعا کو عدم قبول سے میری طرف نہ پلٹا کیونکہ میں کسی کو تیرا مقابل نہیں ٹھہراتا اور تیرے ساتھ کسی اور کو نہیں پکارتا

 اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ وَامْنَعْنِی مِنَ السَّرَفِ وَحَصِّنْ رِزْقِی مِنَ التَّلَفِ وَوَفِّرْ مَلَکَتِی بِالْبَرَکَةِ فِیہِ وَأَصِبْ بِی سَبِیلَ الْھِدایَةِ لِلْبِرِّ فِیما ٲُنْفِقُ مِنْہُ۔

اے معبود! محمد(ص) اور ان کی آل(ع) پر رحمت فرما اور مجھے فضول خرچی سے روکے رکھ میرے رزق کو ضائع ہونے سے محفوظ فرما میری ملکیتی چیزوں میں برکت عطا کر اور مجھے راہ ہدایت پر چلا کہ اپنے مال کو تیرے نام پر خرچ کروں

 اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ وَاکْفِنِی مَؤُونَةَ الاکْتِسابِ وَارْزُقْنِی مِنْ غَیْرِ احْتِسابٍ فَلاَ أَشْتَغِلَ عَنْ عِبادَتِکَ بِالطَّلَبِ وَلاَ أَحْتَمِلَ إصْرَ تَبِعاتِ الْمَکْسَبِ۔

اے معبود! محمد(ص) اور ان کی آل(ع) پر رحمت نازل فرما اور مجھے روزی کمانے میں سختی سے بچا مجھے بے حساب رزق عنایت فرما کہ اس کی طلب میں تیری عبادت کو نہ بھول جاؤں اور نہ یہ کہ حصول مال کی سختیوں میں گھرا رہوں

 اَللّٰھُمَّ فَأَطْلِبْنِی بِقُدْرَتِکَ مَا أَطْلُبُ وَأَجِرْنِی بِعِزَّتِکَ مِمَّا أَرْھَبُ۔

اے معبود! جس چیزکی مجھے طلب ہے وہ اپنی قدرت سے مجھے عطا کر اور جس چیز سے ڈرتا ہوں اس سے اپنے غلبے کے ساتھ پناہ دے

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ وَصُنْ وَجْھِی بِالْیَسارِ وَلاَ تَبْتَذِلْ جاھِی بِالْاِقْتارِ فَأَسْتَرْزِقَ أَھْلَ رِزْقِکَ وَأَسْتَعْطِیَ شِرارَ خَلْقِکَ

اے معبود! محمد(ص) اور ان کی آل(ع) پر رحمت فرمااور فراخی دے کر میری عزت کو بچا اور تنگدستی سے میری آبرو کو بٹہ نہ لگنے دے کہ مبادا تیرے رزق خوروں سے مانگوں اور تیری مخلوق میں بُرے لوگوں سے سوال کروں

 فَأَفْتَتِنَ بِحَمْدِ مَنْ أَعْطانِی وَٲُبْتَلی بِذَمِّ مَنْ مَنَعَنِی وَأَنْتَ مِنْ دُونِھِمْ وَلِیُّ الْاِعْطاءِ وَالْمَنْعِ۔

تو دینے والے کی تعریف کرنے اور نہ دینے والے کی بڑائی کرنے میں پھنسا رہوں جب کہ تو دینے اور نہ دینے میں ان سے زیادہ بااختیار ہے

 اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ وَارْزُقْنِی صِحَّةً فِی عِبادَةٍ وَفَراغاً فِی زَھَادَةٍ وَعِلْماً فِی اسْتِعْمالٍ وَوَرَعاً فِی إجْمالٍ۔

اے معبود! محمد(ص) اور ان کی آل(ع) پر رحمت فرما اور مجھے نصیب کر عبادت میں صحت وسلامتی زہد وقناعت میں خوشحالی علم کے ساتھ عمل کی ہمت اور امور دنیا میں پرہیزگاری عطا فرما.

اَللّٰھُمَّ اخْتِمْ بِعَفْوِکَ أَجَلِی وَحَقِّقْ فِی رَجاءِ رَحْمَتِکَ أَمَلِی وَسَھِّلْ إلی بُلُوغِ رِضاکَ سُبُلِی وَحَسِّنْ فِی جَمِیعِ أَحْوالِی عَمَلِی۔

اے معبود! میری زندگی کا خاتمہ بخشش پر کر میری آرزو اپنی رحمت کی طرف لگا دے اپنی رضا تک پہنچنے کی راہیں آسان بنا دے اور میرے تمام اعمال میں بہتری پیدا کر دے

 اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ وَنَبِّھْنِی لِذِکْرِکَ فِی أَوْقاتِ الْغَفْلَةِ وَاسْتَعْمِلْنِی بِطاعَتِکَ فِی أَیَّامِ الْمُھْلَةِ وَانْھَجْ لِی إلَی مَحَبَّتِکَ سَبِیلاً سَھْلَةً أَکْمِلْ لِی بِھَا خَیْرَ الدُّنْیا وَالْاَخِرَةِ۔

اے معبود! محمد(ص) اور ان کی آل (ع)پر رحمت فرما اور غفلت کی گھڑیوں میں مجھے اپنے ذکر کے لیے ہوشیار بنا اور زندگی کے ایام میں مجھے اپنی فرمانبرداری میں لگا ،مجھے اپنی محبّت کی طرف آسان راستے پر چلا اور اس سے مجھے دنیا وآخرت کی بھلائی عطا کر

 اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ کَأَفْضَلِ مَا صَلَّیْتَ عَلَی أَحَدٍ مِنْ خَلْقِکَ قَبْلَہُ وَأَنْتَ مُصَلٍّ عَلَی أَحَدٍ بَعْدَہُ وَآتِنا فِی الدُّنْیا حَسَنَةً وَفِی الْاَخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنِی بِرَحْمَتِکَ عَذابَ النَّارِ۔

اے معبود! محمد(ص) اور ان کی آل(ع) پر رحمت فرما وہ بہترین رحمت جو تو نے ان سے پہلے اپنی مخلوق میں سے کسی ایک پر فرمائی ہو اور جو ان کے بعد کسی پر فرمائے اور ہمیں بھلائی نصیب کر دنیا میں اور بھلائی عطا کر آخرت میں اور مجھے اپنی رحمت کے ساتھ آتش جہنم سے بچائے رکھ۔

?