• AA+ A++

یہ وہ وداع ہے جس کے ذریعے ہر امام (ع)سے وداع کیا جاسکتا ہے معلوم ہو کہ آداب زیارت جو اپنی جگہ پر ذکر ہوچکے ہیں ان میں یہ بھی ہے کہ جب کسی بھی امام (ع) کی زیارت کے بعد اپنے وطن واپس جانا چاہے تو ان کا وداع پڑھے جیسا کہ ہم نے بھی ہر امام(ع) کی زیارت کے ساتھ ہی ان کا وداع بھی تحریر کیا ہے اور امام حسین علیہ السلام کے وداع کے سلسلے میں اس وداع پر اکتفاء کیا ہے جو اعمال حرم امام حسین (ع) میں  گزر چکا ہے یہاں ہم اس وداع کو نقل کرتے ہیں جسے شیخ محمد بن المشہدی (رح) نے اپنی کتاب مزار کبیر میں باب وداع کے ذیل میں لکھا ہے جب کہ سید بن طاؤوس (رح) نے اسے سابقہ زیارت جامعہ کے بعد نقل فرمایا ہے اور ہم اسے مصباح الزائر سے نقل کررہے ہیں پس جب کوئی زائر کسی بھی امام (ع)کے شہر سے واپس ہونا چاہے تو اس وقت مزار پر حاضر ہوکر یہ دعا پڑھے :

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ یَا أَھْلَ بَیْتِ النُّبُوَّةِ وَمَعْدِنَ الرِّسالَةِ سَلامَ مُوَدِّعٍ لاَ سَئِمٍ وَلاَ قالٍ وَ رَحْمَۃُ اللہِ وَبَرَکاتُہُ عَلَیْکُمْ أَھْلَ الْبَیْتِ إنَّہُ حَمِیدٌ مَجِیدٌ

آپ پر سلام ہو اے اہل بیت نبوت اور خزینہ داران رسالت سلام ہو وداع کرنے والے کا جو نہ تھکا، نہ اکتایا خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں آپ پر اے اہل بیت(ع) بے شک وہ تعریف والا شان والا ہے

 سَلامَ وَلِیٍّ غَیْرِ رَاغِبٍ عَنْکُمْ وَلاَ مُنْحَرِفٍ عَنْکُمْ وَلاَ مُسْتَبْدِلٍ بِکُمْ وَلاَ مُؤْثِرٍ عَلَیْکُمْ وَلاَ زاھِدٍ فِی قُرْبِکُمْ لاَ جَعَلَہُ اللہُ آخِرَ الْعَھْدِ مِنْ زِیارَةِ قُبُورِکُمْ وَ إتْیانِ مَشاھِدِکُمْ 

سلام ہو اس محب کا جو آپ سے روگرداں نہیں ہے نہ آپ سے پھرا ہے نہ ہی اس نے آپ کی جگہ کسی کو قرار دیا نہ کسی کو آپ پر مقدم رکھا اور نہ آپ کے قرب میں بے توجہ ہوا خدا اس کے لیے اسے آپ کے مقبروں کی زیارت اور آپ کی بارگاہوں میں حاضری کا آخری موقع قرار نہ دے

وَ اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَ حَشَرَنِیَ اللہُ فِی زُمْرَتِکُمْ وَأَوْرَدَنِی حَوْضَکُمْ وَ أَرْضاکُم عَنِّی وَ مَکَّنَنِی فِی دَوْلَتِکُمْ وَأَحْیَانِی فِی رَجْعَتِکُمْ وَ مَلَّکَنِی فِی أَیَّامِکُمْ

آپ پر سلام ہواورخدا مجھے آپ کے گروہ میں اٹھائے آپ کے حوض کوثر پر اتارے آپ کو مجھ سے خوشنود فرمائے مجھے آپ کی حکومت میں عزت دے آپ کی رجعت میں زندہ کرے مجھے آپ کے دور میں اقتدار بخشے

وَ شَکَرَ سَعْیِی لَکُمْ وَ غَفَرَ ذُنُوبِی بِشَفاعَتِکُمْ وَأَقالَ عَثْرَتِی بِحُبِّکُمْ وَ أَعْلَی کَعْبِی بِمُوالاتِکُم وَ شَرَّفَنِی بِطاعَتِکُمْ وَ أَعَزَّنِی بِھُدَاکُمْ

آپ کی خاطر میری اس کوشش کو قبول کرے آپ کی شفاعت سے میرے گناہ بخش دے آپ سے محبت کے ذریعے خطائیں معاف کرے آپ کی محبت کے طفیل مجھے بلند مقام بخشے مجھے آپ کی پیروی سے آبرو عطا کرے اور آپ کی رہبری سے معزز بنائے

وَ جَعَلَنِی مِمَّنْ یَنْقَلِبُ مُفْلِحاً مُنْجِحاً سالِماً غانِماً مُعافیً غَنِیّاً فائِزاً بِرِضْوانِ اللہِ وَفَضْلِہِ وَکِفایَتِہِ بِأَفْضَلِ مَا یَنْقَلِبُ بِہِ أَحَدٌ مِنْ زُوَّارِکُمْ وَ مَوالِیکُمْ وَمُحِبِّیکُمْ وَشِیعَتِکُمْ

مجھے ان لوگوں میں رکھے جو لوٹتے ہیں کامیاب کامگار، سلامت ،بہرمند ، باامن ،تو نگر، کامران، خدا کی خوشنودی اور اس کے فضل وکمک کے ساتھ ایسے بہترین انداز میں جس طرح پلٹتا ہے کوئی ایک آپ کے زائروں، آپ کے غلاموں، آپ کے دوستوں اور آپ کے شیعوں میں سے

وَرَزَقَنِیَ اللہُ الْعَوْدَ ثُمَّ الْعَوْدَ ثُمَّ الْعَوْدَ مَا أَبْقانِی رَبِّی بِنِیَّةٍ صادِقَةٍ وَ إیمانٍ وَتَقْوَی وَ إخْباتٍ وَرِزْقٍ واسِعٍ حَلالٍ طَیِّبٍ۔

اور خدا مجھے نصیب کرے یہاں دوبارہ اور سہ بارہ آن جب تک میرا رب مجھے زندہ رکھے خالص نیت ،ایمان وتقویٰ اور عاجزی کے ساتھ آنے کا موقع دے اور کشادہ اور حلال وپاکیزہ روزی دے

اَللّٰھُمَّ لاَ تَجْعَلْہُ آخِرَ الْعَھْدِ مِنْ زِیارَتِھِمْ وَذِکْرِھِمْ وَالصَّلاةِ عَلَیْھِمْ وَ أَوْجِبْ لِیَ الْمَغْفِرَةَ وَ الرَّحْمَةَ وَالْخَیْرَ وَ الْبَرَکَةَ وَالنُّورَ وَالْاِیمانَ وَحُسْنَ الْاِجابَةِ

اے معبود اس کو میرے لیے ان کی آخری زیارت ان کی آخری یاد اور ان پر آخری درود قرار نہ دے اور میرے لیے بخشش لازم فرما رحمت اور سلامتی اور اضافہ روشنی اور ایمان اور بہترین قبولیت

کَما أَوْجَبْتَ لِاَوْلِیائِکَ الْعارِفِینَ بِحَقِّھِم الْمُوجِبِینَ طاعَتَھُمْ وَ الرَّاغِبِینَ فِی زِیارَتِھِمْ الْمُتَقَرِّبِینَ إلَیْکَ وَ إلَیْھِمْ بِأَبِی أَنْتُمْ وَٲُمِّی وَنَفْسِی وَ مالِی وَأَھْلِی

جیسے تو نے اپنے ان پیاروں کیلئے لازم کیا جو ان کے حق کی پہچان والے ان کی پیروی کو واجب سمجھنے والے اور زیارت کا شوق رکھنے والے تھے کہ وہ تیرا اور ان کا قرب چاہتے تھے قربان قربان آپ(ع) پر میرے ماں باپ میری جان ومال اور میرا کنبہ

اجْعَلُونِی مِنْ ھَمِّکُمْ وَصَیِّرُونِی فِی حِزْبِکُمْ وَأَدْخِلُونِی فِی شَفاعَتِکُمْ وَ اذْکُرُونِی عِنْدَ رَبِّکُمْ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَأَبْلِغْ أَرْواحَھُمْ وَ  أَجْسادَھُمْ عَنِّی تَحِیَّةً کَثِیرَةً وَسَلاماً وَاَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللہِ وَبَرَکاتُہُ۔

مجھے اپنے زیر توجہ رکھیں اور اپنے گروہ میں داخل کریں اپنی شفاعت میں شامل فرمائیں اور اپنے رب کے ہاں میرا نام پیش کریں اے معبود محمد(ص) و آل محمد(ص) پر درود بھیج اور پہنچا ان کی روحوں اور ان کے جسموں کو میری طرف سے بہت بہت درود وسلام اور آپ پر سلام ہو خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں

?