بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔
خدا کے نام سے شروع جو بڑا رحم کرنے والا مہربان ہے۔
اَلْحَمْدُ للہِ وَسَلاَمٌ عَلیٰ عِبَادِہِ الَّذِیْنَ اصْطَفَیٰ۔
حمد ہے خدا کیلئے اور سلام ہو اس کے بندوں پر جو برگزیدہ ہیں ۔
مؤلف کہتے :جب میں کتاب ’’مفاتیح الجنان ‘‘ مکمل کر چکا تو وہ اطراف عالم میں مشہور ومقبول ہوگئی تب مجھے خیال آیا کہ اس کی دوسری اشاعت میں مزید آٹھ مطالب کو بھی شامل کرنا ضروری ہے جو مفاتیح میں شامل کرنا چاہیے تھے مثلا ﴿۱﴾ماہ رمضان کی دعا ودع ﴿۲﴾ خطبہ عید الفطر ﴿۳﴾ ﴿۴﴾ زیارت ائمہ(ع) کے بعد کی دعا ﴿۵﴾ زیارت دوم ائمہ(ع) طاہرین ﴿۶﴾ دعائے رفع حاجت ﴿۷﴾ غیبت امام عصر(ع) میں دعا ﴿۸﴾ ۔ لیکن اس کے ساتھ ہی خیال آیا کہ اس طرح اضافے کی راہ کھل جائے گی کوئی بھی شخص اپنی مرضی سے اضافی چیزیں مفاتیح کے نام پر شائع کردے گا۔ اور اس میں بہت سی غیر مستند دعائیں اور زیارتیں آجائیں گی جیسا کہ مفتاح الجنان کا یہی حشر کیا جاچکا ہے۔ چنانچہ اس خدشے کے تحت میں نے مفاتیح اسی صورت میں رہنے دی جو تالیف وطبع ہوچکی تھی اور ان آٹھ مطالب کو ملحقات کے عنوان سے مفاتیح کے ساتھ شائع کردیا ہے پس خدا و رسول خدا(ص) اور ائمہ(ع) کی طرف سے اس شخص پر لعنت ونفرین ہے جو اپنی طرف سے کچھ اضافہ کر کے اسے مفاتیح الجنان میں داخل کرے۔ ہاں تو وہ آٹھ مطالب جو خود میں نے مفاتیح کے ساتھ ملحق کیے ہیں وہ یہ ہیں ۔ ﴿پہلا مطلب ﴾ ﴿۱﴾ ﴿دعا وداع رمضان ﴾