شیخ کلینی(رح) نے کتاب کافی میں ابوبصیر سے روایت کی ہے کہ جنہوں نے امام جعفرصادق علیه السلام سے وداع رمضان المبارک کے لیے یہ دعا نقل کی ہے :
اَللّٰھُمَّ إنَّکَ قُلْتَ فِی کِتابِکَ الْمُنْزَلِ شَھْرُ رَمَضَانَ الَّذِی ٲُنْزِلَ فِیہِ الْقُرْآنُ وَھذَا شَھْرُ رَمَضانَ وَقَدْ تَصَرَّمَ
اے معبود! بے شک تو نے اپنی بھیجی ہوئی کتاب میں فرمایا ہے کہرمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل ہوا اور یہ ماہ رمضان چہی ہے جو یقینا گزر گیا ہے
فأَسْأَلُکَ بِوَجْھِکَ الْکَرِیمِ وَکَلِماتِکَ التَّامَّةِ إنْ کانَ بَقِیَ عَلَیَّ ذَنْبٌ لَمْ تَغْفِرْہُ لِی
تو میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری ذات کریم اور تیرے کامل کلمات کے واسطے سے اگر میرا کوئی گناہ رہ گیا ہے جو تونے نہیں بخشا
أَوْ تُرِیدُ أَنْ تُعَذِّبَنِی عَلَیْہِ أَوْ تُقایِسَنِی بِہِ أَنْ لاَ یَطْلُعَ فَجْرُ ھذِہٖ اللَّیْلَةِ أَوْ یَتَصَرَّمَ ھذَا الشَّھْرُ إلاَّ وَقَدْ غَفَرْتَہُ لِی یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ
یا تو نے مجھے اس پر عذاب دینا ہے یا مجھ پر سختی کرنا چاہتا ہے تو بھی اس رات کی صبح ہونے یا اس ماہ مبارک کے ختم ہونے سے پہلے میرا وہ گناہ معاف کردے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے
اَللّٰھُمَّ لَکَ الْحَمْدُ بِمَحامِدِکَ کُلِّھا أَوَّلِھا وَآخِرِھا مَا قُلْتَ لِنَفْسِکَ مِنْھا وَمَا قالَ الْخَلائِقُ الْحَامِدُونَ الْمُجْتَھِدُونَ الْمَعْدُودُونَ
اے معبود !تیرے لیے حمد ہے ان تمام تعریفوں کے اول وآخر کے ساتھ جو تو نے اپنے لیے بیان کیں ہیں اور جو تیرے بندوں میں سے حمد کرنے والوں عبادت کرنے والوں نے
الْمُوَفِّرُونَ ذِکْرَکَ وَالشُّکْرَ لَکَ الَّذِینَ أَعَنْتَھُمْ عَلَی أَداءِ حَقِّکَ مِنْ أَصْنافِ خَلْقِکَ مِنَ الْمَلائِکَةِ الْمُقَرَّبِینَ وَالنَّبِیِّینَ
شمار کی ہیں جو تیرا بہت زیادہ ذکر اور شکر کرتے ہیں یہ وہ لوگ ہے جنکی تو نے مدد کی تاکہ وہ تیرا حق ادا کریں وہ تیرے بندوں کے مختلف طبقوں یعنی وہ تیرے مقرب فرشتوں نبیوں
وَالْمُرْسَلِینَ وَأَصْنافِ النَّاطِقِینَ وَالْمُسَبِّحِینَ لَکَ مِنْ جَمِیعِ الْعالَمِینَ
اور رسولوں میں سے ہیں اور ذکر کرنے والوں اور تیری تسبیح کرنے والوں میں سے ہیں جو سارے جہانوں میں موجود ہیں
عَلَی أَنَّکَ بَلَّغْتَنا شَھْرَ رَمَضانَ وَعَلَیْنا مِنْ نِعَمِکَ وَعِنْدَنا مِنْ قِسَمِکَ وَ إحْسانِکَ وَتَظاھُرِ امْتِنانِکَ فَبِذلِکَ لَکَ
یہ شکر اس لیے ہے کہ تو نے ہم کو ماہ رمضان پہچنایا جو ہم پر تیری نعمت ہے یہ تیری طرف سے ہمارا حصہ تیری عنایت اور بہت بڑا احسان ہے پس اس وجہ سے تیرے لیے حمد ہے
مُنْتَھَیٰ الْحَمْدِ الْخالِدِ الدَّایِمِ الرَّاکِدِ الْمُخَلَّدِ السَّرْمَدِ الَّذِی لاَ یَنْفَدُ طُولَ الْاَبَدِ جَلَّ ثَناؤُکَ أَعَنْتَنا عَلَیْہِ
تمام تر ہمیشہ ہمیشہ کبھی ختم نہ ہونے والی لگا تار کہ جو زمانے کے طول میں سدا جاری رہے تو بڑی تعریف والا ہے کہ تو نے ہماری مدد کی
حَتَّی قَضَیْتَ عَنَّا صِیامَہُ وَقِیامَہُ مِنْ صَلاةٍ وَمَا کانَ مِنَّا فِیہِ مِنْ بِرٍّ أَوْ شُکْرٍ أَوْ ذِکْرٍ
تو ہم نے اس مہینے کے روزے رکھے اور واجبی وسنتی نمازیں ادا کیں اور ہم نے اس ماہ میں نیک عمل انجام دئیے
اَللّٰھُمَّ فَتَقَبَّلْہُ مِنَّا بِأَحْسَنِ قَبُولِکَ وَتَجاوُزِکَ وَعَفْوِکَ وَصَفْحِکَ وَغُفْرانِکَ وَحَقِیقَةِ رِضْوانِکَ
اور شکر اور ذکر کیا اے معبود! ہمارے روزے اور عبادتیں بہترین انداز سے قبول فرما ہم سے در گذر کر معاف فرما چشم پوشی کر بخشش عطا کر اور ہمیں اپنی خوشنودی سے نواز
حَتَّی تُظَفِّرَنا فِیہِ بِکُلِّ خَیْرٍ مَطْلُوبٍ وَجَزِیلِ عَطاءِِ مَوْھُوبٍ وَتُوقِیَنا فِیہِ مِنْ کُلِّ مَرْھُوبٍ أَوْ بَلاءِِ مَجْلُوبٍ أَوْ ذَنْبٍ مَکْسُوبٍ۔
تاکہ اس مہینے میں ہم نیک عمل انجام دیں اور ہر بڑی عطا حاصل کر لے تو ہمیں ہر خوفناک مقام سخت ترین مصیبت اور ہر جرم وگناہ سے بچائے رکھ
اَللّٰھُمَّ إنِّی أَسْأَلُکَ بِعَظِیمِ مَا سَأَلَکَ بِہِ أَحَدٌ مِنْ خَلْقِکَ مِنْ کَرِیمِ أَسْمائِکَ وَجَمِیلِ ثَنائِکَ وَخاصَّةِ دُعائِکَ
اے معبود! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اس عظیم چیز کے واسطے سے جس کے ذریعے تیری مخلوق میں سے کسی نے سوال کیا ہو تیرے بہترین ناموں تیری بہترین ثناء اور تیرے حضور خاص دعا کے واسطے سے
أَنْ تُصَلِّیَ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَأَنْ تَجْعَلَ شَھْرَنا ھذَا أَعْظَمَ شَھْرِ رَمَضانَ مَرَّ عَلَیْنا مُنْذُ أَنْزَلْتَنا إلَی الدُّنْیا بَرَکَةً
کہ تو محمد(ص) وآل(ع) محمد(ص) پر رحمت نازل فرما اور ہمارے اس ماہ رمضان کو عظیم بنا ہر رمضان سے جو ہم نے دنیا میں آنے کے بعد گزارا ہے لہذا میرے دین میں زیادہ برکت
فِی عِصْمَةِ دِینِی وَخَلاصِ نَفْسِی وَقَضاءِ حَوَائِجِی وَتُشَفِّعَنِی فِی مَسائِلِی وَتَمامِ النِّعْمَةِ عَلَیَّ وَصَرْفِ السُّوءِ عَنِّی وَلِباسِ الْعافِیَةِ لِی فِیہِ
دے مجھے عذاب سے نجات دے میری حاجتیں پوری فرما میرے معاملوں میں شفاعت قبول کر مجھے زیادہ نعمتیں دے ہر برائی کو مجھ سے دور رکھ اور مجھے اس سے بچنے کا سامان عطا فرما
وَأَنْ تَجْعَلَنِی بِرَحْمَتِکَ مِمَّنْ خِرْتَ لَہُ لَیْلَةَ الْقَدْرِ وَجَعَلْتَھا لَہُ خَیْراً مِنْ أَلْفِ شَھْرٍ
مجھے اپنی اس رحمت میں خاص کر جس کیلئے تو نے شب قدر کو پسند کیا اور اس کو ہزار مہینوں سے بہتر قرار دیا
فِی أَعْظَمِ الْاَجْرِ وَکَرائِمِ الذُّخْرِ وَحُسْنِ الشُّکْرِ وَطُولِ الْعُمْرِ وَدَوامِ الْیُسْرِ۔
کہ اس میں اجرزیادہ ہے نیکیاں جمع ہوتی ہیں شکر بہترین قرار پاتا ہے عمر میں اضافہ ہوتا ہے اور ہمیشہ کی خوشحالی ملتی ہے
اَللّٰھُمَّ وأَسْأَلُکَ بِرَحْمَتِکَ وَطَوْلِکَ وَعَفْوِکَ وَنَعْمائِکَ وَجَلالِکَ وَقَدِیمِ إحْسانِکَ وَامْتِنانِکَ أَنْ لاَ تَجْعَلَہُ آخِرَ الْعَھْدِ مِنَّا لِشَھْرِ رَمَضانَ
اور اے معبود تیری رحمت تیری بخشش تیری پردہ پوشی تیری نعمات تیرے رعب وجلال اور تیرے قدیمی احسان اور عطا کے واسطے سے سوالی ہوں کہ ماہ رمضان کو ہمارے لیے آخری رمضان قرار نہ دے
حَتَّی تُبَلِّغَناہُ مِنْ قابِلٍ عَلَی أَحْسَنِ حالٍ وَتُعَرِّفَنِی ھِلالَہُ مَعَ النَّاظِرِینَ إلَیْہِ وَالْمُعْتَرِفِینَ لَہُ
یہاں تک کہ تو ہمیں آیندہ رمضان بہترین حال میں دکھائے نیز مجھے دوسروں کے ہمراہ آئندہ رمضان کاچاند دیکھنے کا موقع دے
فِی أَعْفیٰ عافِیَتِکَ وَأَنْعَمِ نِعْمَتِکَ وَأَوْسَعِ رَحْمَتِکَ وَأَجْزَلِ قِسَمِکَ
جو اسے تیری طرف سے بہترین عافیت والا نعمتیں دلانے والا تیری رحمت میں وسعت کا باعث اور تیری طرف سے زیادہ ملنے کا ذریعہ سمجھتے ہیں
یَا رَبِّیَ الَّذِی لَیْسَ لِی رَبٌّ غَیْرُہُ لاَیَکُونُ ھذَا الْوَداعُ مِنِّی لَہُ وَداعَ فَناءِِ وَلاَ آخِرَ الْعَھْدِ مِنِّی لِلِقاءِِ
اے میرے وہ رب کہ جسکے سوا میراکوئی پروردگار نہیں میرا یہ وداع رمضان سے آخری وداع نہ ہو اور نہ یہ میرے لیے آخری رمضان ہو
حَتّی تُرِیَنِیہِ مِنْ قابِلٍ فِی أَوْسَعِ النِّعَمِ وَأَفْضَلِ الرَّجاءِ وَأَنَا لَکَ عَلَی أَحْسَنِ الْوَفاءِ إنَّکَ سَمِیعُ الدُّعاءِ۔
یہاں تک کہ تو مجھے آئندہ رمضان دکھائے جس میں وسیع نعمتیں اور بہترین امیدیں ہوں اور میں اس میں تیرا بہترین وفادار بنوں بے شک تو دعا کا سننے والا ہے
اَللّٰھُمَّ اسْمَعْ دُعائِی وَارْحَمْ تَضَرُّعِی وَتَذَلُّلِی لَکَ وَاسْتِکانَتِی وَتَوَکُّلِی عَلَیْکَ وَأَنَا لَکَ مُسَلِّمٌ
اے معبود ! میری دعا سن لے اور میری زاری وخواری پر رحم فرما اور میری مسکینی پر رحم کر اور اس پر کہ میں تیرا سہارا لیتا ہوں میں تجھ پر ایمان رکھتا ہوں
لاَ أَرْجُو نَجاحاً وَلاَ مُعافاةً وَلاَ تَشْرِیفاً وَلاَ تَبْلِیغاً إلاَّ بِکَ وَمِنْکَ وَامْنُنْ عَلَیَّ جَلَّ ثَناؤُکَ وَتَقَدَّسَتْ أَسْماؤُکَ
میں کامیابی کی امید پردہ پوشی کی خواہش عزت کی تمنا اور مقام بلند کی آرزو نہیں کرتا مگر تجھ سے اور تیری طرف سے لہذا مجھ پر احسان کر کہ تیری تعریف روشن اور تیرے نام پاکیزہ ہیں
بِتَبْلِیغِی شَھْرَ رَمَضانَ وَأَنَا مُعافیً مِنْ کُلِّ مَکْرُوہٍ وَمَحْذُورٍ وَمِنْ جَمِیعِ الْبَوائِقِ
مجھے آئندہ رمضان کا دیکھنا نصیب کرجب میں ہر بدی سے محفوظ اور اس سے پناہ یافتہ اور تمام غلط کاموں سے دور ہوں
الْحَمْدُ لِلہ الَّذِی أَعانَنا عَلَی صِیامِ ھذَا الشَّھْرِ وَقِیامِہِ حَتَّی بَلَّغَنِی آخِرَ لَیْلَةٍ مِنْہُ۔
حمد ہے خدا کیلئے جس نے ہمیں ماہ رمضان میں روزے اور نماز کی ہمت وتوفیق دی میں اس کی آخری رات دیکھ رہا ہوں۔