• AA+ A++

بدھ :یہ حضرت امام موسیٰ کاظم (ع) حضرت امام علی رضا(ع) حضرت امام محمد تقی (ع) اور امام علی نقی (ع) کا دن ہے

چاروں آئمہ علیهم السلام کی زیارت

اَلسَّلاَمُ عَلَیْکُمْ یَا أَوْلِیَاءَ اللهِ، اَلسَّلاَمُ عَلَیْکُمْ یَا حُجَجَ اللهِ، اَلسَّلاَمُ عَلَیْکُمْ یَا نُورَاللهِ فِی ظُلُمَاتِ الْاَرْضِ،

آپ پر سلام ہو اے اولیاء خدا آپ پر سلام ہو جو خدا کی دلیل و حجت ہیں آپ پر سلام ہو جو زمین کی تاریکیوں میں خدا کا نور ہیں

 اَلسَّلاَمُ عَلَیْکُمْ صَلَواتُ اللهِ عَلَیْکُمْ وَعَلَی آلِ بَیْتِکُمُ الطَّیِّبِینَ الطَّاھِرِینَ،

 آپ پر سلام ہو خدا کی رحمتیں ہوں آپ پر اور آپ کے پاک و پاکیزہ اہلبیتؑ پر

 بِأَبِی أَنْتُمْ وَٲُمِّی، لَقَدْ عَبَدْتُمُ اللهَ مُخْلِصِینَ، وَجَاھَدْتُمْ فِی اللهِ حَقَّ جِھَادِہِ 

 آپ پر میرے ماں باپ قربان آپ نے مخلصانہ طور پر خدا کی عبادت کی اور خدا کی راہ میں جہاد کیا جس طرح جہاد کرنے کا حق ہے

 حَتَّی أَتاکُمُ الْیَقِینُ فَلَعَنَ اللہُ أَعْدائَکُمْ مِنَ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ أَجْمَعِینَ

 حتی کہ آپ کی اجل آگئی پس خدا لعنت کرے آپ کے تمام دشمنوں پر جو جنوں اور انسانوں میں سے ہیں

وَ أَنَا أَبْرَٲُ إلَی اللهِ وَ إلَیْکُمْ مِنْھُمْ، یَا مَوْلایَ یَا أَبا إبْراھِیمَ مُوسَی بْنَ جَعْفَرٍ، 

 میں آپ کے اور خدا کے سامنے ان سے برائت کرتا ہوں اے میرے سردار اے ابوابراہیم موسیٰ کاظم بن جعفر صادقؑ

یَا مَوْلایَ یَا أَبَا الْحَسَنِ عَلِیَّ بْنَ مُوسی، یَا مَوْلایَ یَا ٲبا جَعْفَرٍ مُحَمَّدَ بْنَ عَلِیٍّ

اے میرے سردار اے ابو الحسن علی رضا بن موسٰی کاظمؑ اے میرے سردار اے ابو جعفر محمد تقی بن علی رضاؑ

یَا مَوْلایَ یَا أَبَا الْحَسَنِ عَلِیَّ بْنَ مُحَمَّدٍ، أَنَا مَوْلیً لَکُمْ مُوَْمِنٌ بِسِرِّکُمْ وَجَھْرِکُمْ،

اے میرے سردار اے ابوالحسن علی نقی بن محمد تقیؑ میں آپ سب کا غلام ہوں آپکے نہاں وعیاں پر ایمان رکھتا ہوں

مُتَضَیِّفٌ بِکُمْ فِی یَوْمِکُمْ ھٰذَا وَھُوَ یَوْمُ الْاَرْبَعاءِ وَمُسْتَجِیرٌ بِکُمْ، فَأَضِیفُونِی

یہ آپ کا دن ہے میں اس میں آپ کا مہمان ہوں، یہ بدھ کا دن ہے اور آپ کی پناہ میں ہوں پس میری مہمان نوازی کیجیے

وَأَجِیرُونِی بِآلِ بَیْتِکُمُ الطَّیِّبِینَ الطَّاھِرِینَ۔

اور مجھے پناہ دیجیے۔ آپکو آپکے پاک و پاکیزہ خاندان کاواسطہ دیتا ہوں۔

 

?