• AA+ A++

منگل:یہ امام زین العابدین علیه السلام ،امام محمد باقر علیه السلام اور امام جعفر صادق علیه السلام کا دن ہے

تینوں ائمہ (ع) کی زیارت

اَلسَّلاَمُ عَلَیْکُمْ یَا خُزَّانَ عِلْمِ اللهِ، اَلسَّلاَمُ عَلَیْکُمْ یَا تَرَاجِمَةَ وَحْیِ اللهِ،

سلام ہو آپ پر جو علم الہی کے خزینہ دار ہیں سلام ہو آپ پر جو وحی خدا کے ترجمان ہیں

اَلسَّلاَمُ عَلَیْکُمْ یَا آئِمَّةَ الْھُدَی، اَلسَّلاَمُ عَلَیْکُمْ یَا أَعْلامَ التُّقی، اَلسَّلاَمُ عَلَیْکُمْ یَا أَوْلادَ رَسُولِ اللهِ

اسلام ہو جو ہدایت دینے والے امام ہیں آپ پر سلام ہو جو تقوی کے نشان ہیں آپ پر سلام ہو جو رسول(ص) خداکے فرزند ہیں۔

أَنَا عَارِفٌ بِحَقِّکُمْ مُسْتَبْصِرٌ بِشَأْنِکُمْ مُعادٍ لاَِعْدائِکُمْ مُوَالٍ لاَِوْلِیَائِکُمْ

میں آپکے حق کو جانتا ہوں آپکی شان کو سمجھتا ہوں آپکے دشمنوں کا دشمن ہوں آپکے دوستوں کا دوست ہوں

بِأَبِی أَنْتُمْ وَٲُمِّی صَلَواتُ اللهِ عَلَیْکُمْ اَللّٰھُمَّ إنِّی أَتَوالی آخِرَھُمْ کَمَا تَوالَیْتُ أَوَّلَھُمْ

میرے ماں باپ آپ پر قربان آپ پر خدا کی رحمتیں ہوں اے معبود! میں انکے آخری سے ایسی محبت رکھتا ہوں جیسی انکے اول سے ہے

وَأَبْرَٲُ مِنْ کُلِّ وَلِیجَةٍ دُونَھُمْ، وَأَکْفُرُ بِالْجِبْتِ وَالطَّاغُوتِ وَاللاَّتِ وَالْعُزَّی

اور انکے مقابل ہر گروہ سے دور ہوں اور جادوگر طاغوت اور لات وعزیٰ کا انکار کرتا ہوں

صَلَوَاتُ اللهِ عَلَیْکُمْ یَا مَوالِیَّ وَرَحْمَۃُ اللهِ وَبَرَکاتُہُ۔

اے میرے سردارو! آپ پر خدا کی رحمت اور برکت ہو آپ پر

اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا سَیِّدَ الْعَابِدِینَ وَسُلالَةَ الْوَصِیِّینَ، اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا بَاقِرَ عِلْمِ النَّبِیِّینَ، 

سلام ہو اے عابدوں کے سردار اور وصیوں کی اصل آپ پر سلام ہو اے انبیاء کے علم کو ظاہر کرنے والے 

اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا صَادِقاً مُصَدَّقاً فِی الْقَوْلِ وَالْفِعْلِ یَا مَوالِیَّ ھٰذَا یَوْمُکُمْ وَھُوَ یَوْمُ الثُّلاثَاء۔ 

آپ پر سلام ہو اے وہ صادق جس کی تصدیق اسکے قول و فعل میں کی گئی۔ اے میرے تینوں سردارو! یہ منگل والا دن، آپ کا دن ہے

وَأَنَا فِیہِ ضَیْفٌ لَکُمْ وَمُسْتَجِیرٌ بِکُمْ، فَأَضِیفُونِی وَأَجِیرُونِی بِمَنْزِلَةِ اللهِ عِنْدَکُمْ وَآلِ بَیْتِکُمُ الطَّیِّبِینَ الطَّاھِرِینَ۔

اور میں اس میں آپکا مہمان ہوں اور آپکی پناہ میں ہوں لہذا آپ میری مہمان نوازی کیجیے اور مجھے پناہ دیجیے خدا کے اس مقام کے واسطے جو آپ کے نزدیک ہے اور اپنے پاک و پاکیزہ خاندان کے واسطے سے۔

 

?