پیر :یہ امام حسن(ع) و امام حسین (ع)کا دن ہے
زیارت حضرت امام حسن علیه السلام
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا ابْنَ رَسُولِ رَبِّ الْعَالَمِینَ اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا ابْنَ أَمِیرِ الْمُوَْمِنِینَ
آپ پر سلام ہو اے عالمین کے رب کے رسول(ص) کے فرزند! آپ پر سلام ہو اے امیرالمومنین(ع) کے فرزند
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا ابْنَ فاطِمَةَ الزَّھْرَاءِ، اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا حَبِیبَ اللهِ، اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا صِفْوَةَ اللهِ
آپ پر سلام ہو اے فاطمہ زہرا (ع)کے فرزند آپ پر سلام ہو اے خدا کے ولی، آپ پر سلام ہواے خدا کے برگزیدہ ،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا أَمِینَ اللهِ اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا حُجَّةَ اللهِ اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا نُور اللهِ
آپ پر سلام ہو اے خدا کے امانتدار، آپ پر سلام ہو اے خدا کی حجت ،آپ پر سلام ہو اے خدا کے نور،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا صِرَاطَ اللهِ، اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا بَیَانَ حُکْمِ اللهِ
آپ پر سلام ہو اے خدا کی راہ ،آپ پر سلام ہو اے حکمِ خدا کے مظہر،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا نَاصِرَ دِینِ اللهِ اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ أَیُّھَا السَّیِّدُ الزَّکِیُّ اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ أَیُّھَا الْبَرُّ الْوَفِیُّ
آپ پر سلام ہو اے دین خدا کے مددگار، آپ پر سلام ہو اے پاک سردار ،آپ پر سلام ہو اے نیکوکار و وفادار،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ أَیُّھَا الْقَائِمُ الْاَمِینُ، اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ أَیُّھَا الْعَالِمُ بِالتَّأْوِیلِ
آپ پر سلام ہو اے قائم و امین، آپ پر سلام ہو اے تاویل قرآن کے عالم ،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ أَیُّھَا الْھَادِی الْمَھْدِیُّ، اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ أَیُّھَا الطَّاھِرُ الزَّکِیُّ،
آپ پر سلام ہو اے ہدایت دینے والے ہدایت یافتہ ،آپ پر سلام ہو اے پاک و پاکیزہ،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ أَیُّھَا التَّقِیُّ النَّقِیُّ اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ أَیُّھَا الْحَقُّ الْحَقِیقُ اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ أَیُّھَا الشَّھِیدُ الصِّدِّیقُ
آپ پر سلام ہو اے پرہیزگار و پاک دامن، آپ پر سلام ہو اے حق کے لائق، آپ پر سلام ہو اے شہید و صدیق،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا أَبَا مُحَمَّدٍ الْحَسَنَ بْنَ عَلِیٍّ وَرَحْمَۃُ اللهِ وَبَرَکاتُہُ۔
آپ پر سلام ہو اے ابو محمد حسن(ع) بن علی(ع) آپ پر خدا کی رحمتیں اور برکتیں ہوں۔
زیارت حضرت امام حسین علیه السلام
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا ابْنَ رَسُولِ اللهِ، اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا ابْنَ أَمِیرِ الْمُؤْمِنِینَ، اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا ابْنَ سَیِّدَةِ نِساءِ الْعالَمِینَ۔
آپ پر سلام ہو اے رسول(ص) خدا کے فرزند آپ پر سلام ہو اے امیر المومنین(ع) کے فرزند آپ پر سلام ہو اے زنان عالم کی سردار کے فرزند
أَشْھَدُ أَنَّکَ أَقَمْتَ الصَّلاَةَ، وَآتَیْتَ الزَّکَاةَ، وَأَمَرْتَ بِالْمَعْرُوفِ، وَنَھَیْتَ عَنِ الْمُنْکَرِ، وَعَبَدْتَ اللهَ مُخْلِصاً،
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے نماز قائم کی زکوۃ ادا فرمائی آپ نے نیکی کا حکم دیا اور برائی سے منع کیا خدا کی پر خلوص عبادت کی
وَجَاھَدْتَ فِی اللهِ حَقَّ جِھَادِہِ حَتَّی أَتَاکَ الْیَقِینُ، فَعَلَیْکَ اَلسَّلاَمُ مِنِّی مَا بَقِیتُ وَبَقِیَ اللَّیْلُ وَالنَّھَارُ، وَعَلَی آلِ بَیْتِکَ الطَّیِّبِینَ الطَّاھِرِینَ۔
اور خدا کی راہ میں جہاد کیا جس طرح جہاد کا حق ہے یہاں تک کہ شہادت کو پہنچے پس آپ پر میرا سلام ہو جب تک میں زندہ ہوں اور شب وروز کا سلسلہ قائم ہے اور آپ کے پاکیزہ اہل خاندان پر بھی سلام ہو
أَنَا یَامَوْلاَیَ مَوْلیً لَکَ وَ لِآلِ بَیْتِکَ، سِلْمٌ لِمَنْ سَالَمَکُمْ وَحَرْبٌ لِمَنْ حَارَبَکُمْ، مُوَْمِنٌ بِسِرِّکُمْ وَجَھْرِکُمْ وَظَاھِرِکُمْ وَبَاطِنِکُمْ
اے میرے آقا میں آپ کا اور آپ کے خاندان کا غلام ہوں۔ میری صلح ہے اس سے جس سے آپ کی صلح اور میری جنگ ہے اس سے جس سے آپ کی جنگ ۔میں آپ کے نہاں اور عیاں اور آپ کے ظاہر و باطن کا معتقد ہوں۔
لَعَنَ اللہُ أَعْدائَکُمْ مِنَ الْاَوَّلِینَ وَالاَْخِرِینَ وَأَنَا أَبْرَٲُ إلَی اللهِ تَعالی مِنْھُمْ
خدا لعنت کرے آپکے دشمنوں پر جو اگلے اور پچھلے لوگوں میں سے ہیں اور میں خدا کے سامنے ان سے بیزاری ظاہر کرتا ہوں
یَا مَوْلاَیَ یَا أَبا مُحَمَّدٍ، یَا مَوْلاَیَ یَا أَبا عَبْدِاللهِ، ھٰذا یَوْمُ الاثْنَیْنِ وَھُوَ یَوْمُکُما وَبِاسْمِکُما
اے میرے آقا اے ابو محمد ﴿حسن(ع)﴾اے میرے آقا اے ابو عبداللہ ﴿حسین (ع)﴾ یہ سوموار کادن ہے جو آپ دونوں کا دن اورآپ دونوں کے نام سے منسوب ہے۔
وَأَنَا فِیہِ ضَیْفُکُما، فَأَضِیفانِی وَأَحْسِنا ضِیَافَتِی، فَنِعْمَ مَنِ اسْتُضِیفَ بِہِ أَنْتُمَا، وَأَنَا فِیہِ مِنْ جِوارِکُما فَأَجِیرانِی،
اس دن میں آپ دونوں بھائیوں کا مہمان ہوں مجھے مہمان کر کے اچھی ضیافت کیجیے کتنا خوش نصیب ہے وہ جو آپ کا مہمان ہو۔ اور آج کے دن میں آپ کی پناہ میں ہوں مجھے پناہ دیجیے
فَإنَّکُمَا مَٲمُورانِ بِالضِّیافَةِ وَالْاِجارَةِ، فَصَلَّی اللہُ عَلَیْکُمَا وَآلِکُمَا الطَّیِّبِینَ۔
کہ آپ دونوں مہمان نوازی اور پناہ دینے پر مامور ہیں۔ پس خدا آپ دونوں پر اور آپ کے پاک خاندان پر رحمت فرمائے۔