• AA+ A++

اتوار:یہ حضرت امیرالمومنین علیه السلام کا دن ہے

اس دن امیر المومنین علیه السلام کی زیارت پڑھیں جیساکہ روایت میں ہے کہ ایک شخص نے حالتِ بیداری میں امام زمانہ کو دیکھا کہ آپ(ع) امیرالمومنین علیه السلام کی یہ زیارت پڑھ رہے ہیں۔

اَلسَّلاَمُ عَلَی الشَّجَرَةِ النَّبَوِیَّةِ وَالدَّوْحَةِ الْھَاشِمِیَّةِ الْمُضِییَةِ الْمُثْمِرَةِ بِالنُّبُوَّةِ الْمُونِقَةِ بِالْاِمَامَةِ

درخشاں شجرہ نبویہ اور گلزار ہاشمیہ پر سلام ہو جو نبوت سے ثمرآور ہوا ہے اور امامت سےلہرایا ہے۔

 وَعَلی ضَجِیعَیْکَ آدَمَ وَنُوحٍ عَلَیْھِمَا اَلسَّلاَمُ ، اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ وَعَلَی أَھْلِ بَیْتِکَ الطَّیِّبِینَ الطَّاھِرِینَ

 اور آدم و نوح علیه السلام پر سلام ہو جو آپ کے پاس دفن ہیں۔ آپ پر سلام ہو اور آپ کے اہلبیت(ع) پر جو پاک پاکیزہ ہیں۔

 اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ وَعَلَی الْمَلائِکَةِ الْمُحْدِقِینَ بِکَ وَالْحَافِّینَ بِقَبْرِکَ

 آپ پر سلام ہو اوران فرشتوں پر جو آپ کے دروازے پر کھڑے ہیں اور آپکی قبر کو گھیرے ہوئے ہیں

یَا مَوْلایَ یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ ھَذاَ یَوْمُ الْاَحَدِ وَھُوَ یَوْمُکَ وَبِاسْمِکَ وَأَنَا ضَیْفُکَ فِیہِ وَ جارُکَ

اے میرے مولا(ع) اے مومنوں کے امیر یہ اتوار کا دن ہے اور یہی آپکا دن ہے اور آپکے نام سے منسوب ہے اور میں اس دن میں آپ کا مہمان اور آپکی پناہ میں ہوں۔

فَأَضِفْنِی یَا مَوْلایَ وَأَجِرْنِی فَإنَّکَ کَرِیمٌ تُحِبُّ الضِّیافَةَ وَمَأْمُورٌ بِالْاِجارَةِ

پس میرے مولا (ع) مجھے مہمان کیجیے اور پناہ دیجیے کہ بے شک آپ سخی، مہمان نواز اور پناہ دینے پر مامورہیں۔

فَافْعَلْ مَا رَغِبْتُ إلَیْکَ فِیہِ وَرَجَوْتُہُ مِنْکَ بِمَنْزِلَتِکَ وَآلِ بَیْتِکَ عِنْدَاللهِ  وَمَنْزِلَتِہِ عِنْدَکُمْ،

 پس جس مقصد سے میں اس دن حا ضر ہوا ہوں اور آپ سے جو آرزو رکھتا ہوں پوری فرمائیے اپنی اور اپنے خاندان کی خدا کے ہاں بلندی کے واسطے اور خدا کی منزلت کے واسطے جو آپکے نزدیک ہے

وَبِحَقِّ ابْنِ عَمِّکَ رَسُولِ اللهِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہِ وَسَلَّمَ وَعَلَیْھِمْ أَجْمَعِینَ ۔

 اور اپنے چچا کے بھائی حضرت رسول کے حق کے واسطے میری آرزو پوری کیجیے آنحضرت اور ان سب پر درود سلام ہو۔

 

?