• AA+ A++

روز شنبہ﴿ہفتہ﴾ میں حضرت رسول اکرم (ص) کی زیارت یہ ہے

ہفتہ:یہ رسول اللہ کا دن ہے ہفتے کے روز حضرت رسول اللہ کی یہ زیارت پڑھیں:

أَشْھَدُ أَنْ لاَ إلہَ إلاَّ اللہُ وَحْدَهُ لاَ شَرِیکَ لَہُ ، وَأَشْھَدُ أَنَّکَ رَسُولُہُ وَ أَنَّکَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ 

میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو یکتا ہے کوئی اس کا شریک نہیں اور گواہی دیتا ہوں کہ آپ اس کے رسول ہیں اور آپ ہی محمد ابن عبداللہ (ص)  ہیں۔

 وَأَشْھَدُ أَنَّکَ قَدْ بَلَّغْتَ رِسالاتِ رَبِّکَ، وَنَصَحْتَ لأُِمَّتِکَ وَجَاھَدْتَ فِی سَبِیلِ اللهِ بِالْحِکْمَةِ وَالمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَأَدَّیْتَ الَّذِی عَلَیْکَ مِنَ الْحَقِّ

 اور گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے اپنے پروردگار کے احکام پہنچائے اپنی امت کو وعظ ونصیحت کی اور آپ نے دانشمندی اور موعظہ حسنہ کے ساتھ خدا کی راہ میں جہاد کیا اور حق کے بارے میں آپ نے اپنا فرض ادا کیا ہے

وَأَنَّکَ قَدْ رَؤُفْتَ بِالْمُؤْمِنِینَ، وَغَلَظْتَ عَلَی الْکَافِرِینَ، وَعَبَدْتَ اللهَ مُخْلِصاً حَتَّی أَتٰکَ الْیَقِینُ، فَبَلَغَ اللہُ بِکَ أَشْرَفَ مَحَلِّ الْمُکَرَّمِینَ 

اور بے شک آپ مومنوں کیلئے مہربان اور کافروں کے لیے سخت تھے آپ نے اللہ کی پر خلوص عبادت کی یہاں تک کہ آپ کا وقت وفات آگیا پس خدا نے آپ کہ بزرگواروں میں سب سے بلند مقام پر پہنچایا

الْحَمْدُ لِلہِ الَّذِی اسْتَنْقَذَنا بِکَ مِنَ الشِّرْکِ وَالضَّلالِ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلی مُحَمَّدٍ وَ آلِہِ

حمد ہے اس خدا کیلئے جس نے آپ کے ذریعے ہمیں شرک اور گمراہی سے نجات دی اے معبود ! حضرت محمد(ص) اور ان کی آلؑ پر رحمت فرما

وَاجْعَلْ صَلَوَاتِکَ وَصَلَوَاتِ مَلائِکَتِکَ وَأَنْبِیائِکَ وَالْمُرْسَلِینَ وَعِبَادِکَ الصَّالِحِینَ وَأَھْلِ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرَضِینَ

اور اپنا درود اور اپنے ملائکہ اپنے انبیاء و مرسلین اپنے نیکوکار بندوں آسمانوں اور زمینوں میں رہنے والوں

 وَمَنْ سَبَّحَ لَکَ یَا رَبَّ الْعَالَمِینَ مِنَ الْاَوَّلِینَ وَالاَْخِرِینَ عَلَی مُحَمَّدٍ عَبْدِکَ

 اے عالمین کے رب اولین وآخرین میں سے جو تیری تسبیح کرنے والے ہیں ان سب کا درود محمد(ص) کیلئے قرار دے جو تیرے بندے

وَ رَسُولِکَ وَنَبِیِّکَ وَأَمِینِکَ وَنَجِیبِکَ وَحَبِیبِکَ وَصَفِیِّکَ وَصِفْوَتِکَ وَخَاصَّتِکَ

 تیرے رسول ، تیرے نبی ، تیرے امین ، تیرے نجیب ، تیرے حبیب ، تیرے برگزیدہ ، تیرے پاک کردہ ، تیرے خاص

وَخَالِصَتِکَ، وَخِیَرَتِکَ مِنْ خَلْقِکَ، وَأَعْطِہِ الْفَضْلَ وَالْفَضِیلَةَ وَالْوَسِیلَةَ وَالدَّرَجَةَ الرَّفِیعَةَ،

تیرے خالص اور تیری مخلوق میں سے بہترین ہیں۔ خدایا! ان کو فضل و فضیلت اور وسیلہ بخش اور بلند درجہ عطا فرما

 وَابْعَثْہُ مَقاماً مَحْمُوداً یَغْبِطُہُ بِہِ الْاَوَّلُونَ وَالاَْخِرُونَ۔

 انہیں مقام محمود پر فائز فرما کہ جس کیلئے اگلے اور پچھلے سبھی ان پر رشک کریں۔

اَللّٰھُمَّ إنَّکَ قُلْتَ وَلَوْ أَنَّھُمْ إذْ ظَلَمُوا أَنْفُسَھُمْ جَاؤُوکَ فَاسْتَغْفَرُوا اللهَ وَاسْتَغْفَرَ لَھُمُ الرَّسُولُ لَوَجَدُوا اللهَ تَوَّاباً رَحِیماً،

اے معبود! بے شک تو نے فرمایا کہ اے رسول(ص)اگر یہ لوگ اس وقت جب انہوں نے اپنے اوپر ظلم کیا تھا تمہارے پاس آتے اور اللہ سے بخشش طلب کرتے اور اس کا رسول(ص) بھی ان کیلئے مغفرت طلب کرتا تو ضرور یہ خدا کو تو بہ قبول کرنے والا مہربان پاتے۔

 إلھِی فَقَدْ أَتَیْتُ نَبِیَّکَ مُسْتَغْفِراً تَائِباً مِنْ ذُنُوبِی،

 میرے معبود!میں اپنے گناہوں کی معافی مانگتے اور توبہ کرتے ہوئے تیرے نبی(ص) کے حضور آیا ہوں

 فَصَلِّ عَلی مُحَمَّدٍ وَ آلِہِ وَاغْفِرْھَا لِی، یَا سَیِّدَنا أَتَوَجَّہُ بِکَ وَبِأَھْلِ بَیْتِکَ إلَی اللهِ تَعَالی رَبِّکَ وَرَبِّی لِیَغْفِرَ لِی۔

 پس محمد(ص) و آل محمد(ع) پر رحمت فرما اور میرے گناہ بخش دے اے مولا (ع)!میں آپ کے اور آپ کے اہلبیت(ع) کے ذریعے خدا کی طرف متوجہ ہوا ہوں جو آپ کا اور میرا پروردگار ہے تاکہ مجھے بخش دے گا۔

پھر تین مرتبہ کہیں:

إنَّا لِلہِ وَ إنَّا إلَیْہِ رَاجِعُونَ

بے شک ہم خدا کے لیے ہیں اور یقینا اسی کی طرف پلٹنے والے ہیں

پھر کہیں:

ٲُصِبْنا بِکَ یَا حَبِیبَ قُلُوبِنا، فَمَا أَعْظَمَ الْمُصِیبَةَ بِکَ حَیْثُ انْقَطَعَ عَنَّا الْوَحْیُ

سوگوار ہیں ہم آپ کیلئے اے ہمارے دلی محبوب ، یہ کتنی بڑی مصیبت ہے کہ اب ہم میں وحی کا سلسلہ کٹ گیا ہے

وَحَیْثُ فَقَدْنَاکَ فَإِنَّا لِلہِ وَ إنَّا إلَیْہِ راجِعُونَ۔ یَا سَیِّدَنا یَا رَسُولَ اللهِ

اور ہم آپکے ظا ہری وجود سے محروم ہیں اور بے شک ہم اللہ کیلئے ہیں اور یقینا اسی کی طرف پلٹنے والے ہیں اے ہمارے سردار اےاللہ کے رسول(ص)۔

صَلَوَاتُ اللهِ عَلَیْکَ وَعَلَی آلِ بَیْتِکَ الطَّاھِرِینَ، ھٰذَا یَوْمُ السَّبْتِ وَھُوَ یَوْمُکَ، 

 آپ پر خدا کی رحمتیں ہوں اور آپ کے اہل بیت پر جو پاک ہیں آج ہفتہ کا دن ہے اور یہی آپ کا دن ہے

وَ أَنَا فِیہِ ضَیْفُکَ وَجَارُکَ، فَأَضِفْنِی وَأَجِرْنِی، فَإنَّکَ کَرِیمٌ تُحِبُّ الضِّیَافَةَ، وَ مَٲمُورٌ بِالْاِجارَةِ

اور آج میں آپ کا مہمان اور آپ کی پناہ میں ہوں پس میری میزبانی فرما ئیے اور پناہ دیجیے کہ بے شک آپ سخی اور مہمان نواز ہیں اور پناہ دینے پر مامور بھی ہیں۔

 فَأَضِفْنِی وَأَحْسِنْ ضِیَافَتِی، وَأَجِرْنا وَأَحْسِنْ إجَارَتَنا، بِمَنْزِلَةِ اللهِ

 پس مجھے مہمان کیجیے اور بہترین ضیافت کیجیے مجھے پناہ دیجیے جو بہترین پناہ ہو آپ کو واسطہ ہے خدا کی اس منزلت کا

عِنْدَکَ وَعِنْدَ آلِ بَیْتِکَ، وَبِمَنْزِلَتِھِمْ عِنْدَهُ، وَبِمَا اسْتَوْدَعَکُمْ مِنْ عِلْمِہِ فَإنَّہُ أَکْرَمُ الْاَکْرَمِینَ۔

 جو وہ آپکے اور آپکے اہلبیت (ع) کے نزدیک رکھتا ہے اور جو منزلت ان کی خدا کے ہاں ہے اور اس علم کا واسطہ کہ جو اس نےآپ حضرات کو عطا کیا ہے  کہ وہ کریموں میں سب سے بڑا کریم ہے۔

مؤلّف و جامع کتاب ہذا عباس قمی عفی عنہ کہتے ہیں کہ میں جب آنحضرت (ص)کی یہ زیارت پڑھنا چاہتا ہوںتو پہلے آنحضرت (ص) کی وہ زیارت پڑھتا ہوں کہ جو امام علی رضا علیه السلام نے بزنطی کو تعلیم فرمائی تھی اس کے بعد مذکورہ بالا زیارت پڑھتا ہوں اور اس کی کیفیت یہ ہے کہ صحیح سند کے ساتھ روایت ہوئی ہے کہ ابن ابی نصر نے امام علی رضا علیه السلام سے عرض کیا: نماز کے بعد میں حضرت رسول (ص) پر کس طرح صلوت بھیجوں ؟ آپ نے فرمایا کہ یوں کہا کرو:

اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا رَسُولَ اللهِ وَرَحْمَۃُ اللهِ وَبَرَکَاتُہُ اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا مُحَمَّدُ بْنَ عَبْدِاللہ

آپ پر سلام ہو اے اللہ کے رسول(ص) اور اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں ہوں آپ پر سلام ہو اے محمد بن عبداللہ(ص)۔

 اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا خِیَرَةَ اللهِ، اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا حَبِیبَ اللهِ، اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا صِفْوَةَ اللهِ،

 آپ پر سلام ہو اے پسندیدہ خدا، آپ پر سلام ہو اے حبیب(ص) خدا آپ پر سلام ہواے خدا کے منتخب

 اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا أَمِینَ اللهِ، أَشْھَدُ أَنَّکَ رَسُولُ اللهِ، وَأَشْھَدُ أَنَّکَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِاللهِ

 آپ پر سلام ہو اے خدا کے امانت دار میں گواہی دیتاہوں کہ آپ خدا کے رسول(ص) ہیں اور گواہی دیتا ہوں کہ آپمحمد بن عبداللہ(ع) ہیں۔

 وَأَشْھَدُ أَنَّکَ قَدْ نَصَحْتَ لأُِمَّتِکَ، وَجَاھَدْتَ فِی سَبِیلِ رَبِّکَ وَعَبَدْتَہُ حَتَّی أَتَاکَ الْیَقِینُ

 میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے اپنی امت کی خیر خواہی کی اور اپنے رب کی راہ میں جہاد کیااور اس کی عبادت کرتے رہے حتی کہ وقت موت آگیا۔

 فَجَزَاکَ اللہُ یَا رَسُولَ اللهِ أَفْضَلَ ما جَزیٰ نَبِیّاً عَنْ ٲُمَّتِہِ۔

پس اے خدا کے رسول(ص) وہ آپ کو جزا دے وہ بہترین جزا جو نبی(ص) کو اپنی امت سے مل سکتی ہے۔

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ أَفْضَلَ ما صَلَّیْتَ عَلی إبْراھِیمَ وَآلِ إبْراھِیمَ إنَّکَ حَمِیدٌ مَجِیدٌ۔

 اے معبود! محمد(ص) وآل محمد(ع) پر رحمت فرما بہترین رحمت جو تو نے حضرت ابراہیم (ع)اور آل ابراہیم (ع) پر فرمائی۔ بے شک تو لائق حمد اور شان والا ہے۔

?