مؤلف کہتے ہیں:زید شحام نے امام جعفر صادقؑ کی خدمت میں عرض کی کہ آپ ائمہ حضراتؑ میں سے کسی کی زیارت کرنے والے شخص کیلئے کیا اجر و ثواب ہے حضرت نے فرمایا کہ وہ ایسا ہی ہو گا جیسے اس نے رسول خدا کی زیارت کی ہو قبل ازیں ہم نے امام جعفر صادقؑ سے ایک روایت نقل کی ہے کہ آپ نے فرمایا: جو شخص واجب الاطاعت امام یعنی خدا کی طرف سے مقرر کیے ہوئے امام کی زیارت کرے اور قبر مبارک کے پاس چار رکعت نماز ادا کرے تو اس کیلئے حج و عمرہ کا ثواب لکھا جائے گا۔ ہدیۃ الزائرین میں جناب حکیمہ خاتونؒ کے فصائل ذکر کیے ہیں جن کی قبر امام علی نقیؑ و امام حسن عسکریؑ کی پائنتی میں ہے لیکن انکے بلند مرتبے کے باوجود ان کیلئے کوئی خصوصی زیارت وارد نہیں ہوئی لہذا مناسب یہی ہے کہ وہ زیارت پڑھی جائے جو ائمہؑ کی اولاد کیلئے مطلق طور پر نقل ہوئی ہے یا وہ زیارت پڑھی جائے جو ان بی بی کی پھوپھی اور امام موسیٰ کاظمؑ کی دختر حضرت معصومہ﴿س﴾ قم کیلئے وارد ہے اور وہ زیارت یہ ہے قبلہ رخ ہو کر پڑھے:
اَلسَّلَامُ عَلَی آدَمَ صَفْوَةِ اللهِ اَلسَّلَامُ عَلَی نُوحٍ نَبِیِّ اللهِ اَلسَّلَامُ عَلَی إبْراھِیمَ خَلِیلِ اللهِ
سلام ہو آدم(ع) پر جو خدا کے برگزیدہ ہیں سلام ہو نوح(ع) پر جو خدا کے نبی ہیں سلام ہو ابراہیم(ع) پر جو خدا کے خاص دوست ہیں
اَلسَّلَامُ عَلَی مُوسَی کَلِیمِ اللهِ اَلسَّلَامُ عَلَی عِیسی رُوحِ اللهِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا رَسُولَ اللهِ
سلام ہو موسیٰ(ع) پر جو خدا کے کلیم ہیں سلام ہو عیسیٰ(ع) پر جو روح خدا ہیں آپ پر سلام ہو اے خدا کے رسول(ص)
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا خَیْرَ خَلْقِ اللهِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا صَفِیَّ اللهِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِاللهِ خاتَمَ النَّبِیِّینَ
آپ پر سلام ہو کہ آپ خلق خدا میں بہترین ہیں آپ پر سلام ہو اے خدا کے پسند کردہ آپ پر سلام ہو اے محمد بن عبدﷲ(ص) کہ آپ نبیوں کے خاتم ہیں
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا أَمِیرَالْمُؤْمِنِینَ عَلِیَّ بْنَ أَبِی طالِبٍ وَصِیَّ رَسُولِ اللهِ
سلام ہو آپ پر اے امیر المؤمنین علی ابن ابی طالب(ع) رسول خدا(ص)کے وصی
اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ یَا فاطِمَۃُ سَیِّدَةَ نِساءِ الْعالَمِینَ اَلسَّلَامُ عَلَیْکُما یَا سِبْطَیْ نَبِیِّ الرَّحْمَةِ وَسَیِّدَیْ شَبابِ أَھْلِ الْجَّنَةِ
آپ پر سلام ہو اے فاطمہ﴿س﴾ کہ آپ زنان عالم کی سردار ہیں سلام ہو آپ دونوں پر کہ آپ نبی رحمت(ص) کے نواسے اور جوانانِ اہل جنت کے دو سید و سردار ہیں۔
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا عَلِیَّ بْنَ الْحُسَیْنِ سِیِّدَ الْعابِدِینَ وَ قُرَّةَ عَیْنِ النَّاظِرِینَ
آپ پر سلام ہو اے علی بن الحسین(ع) کہ آپ عبادت گزاروں کے سردار اور اہلِ بصیرت کیلئے آنکھوں کی ٹھنڈک ہیں
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مُحَمَّدَ بْنَ عَلِیٍّ باقِرَ الْعِلْمِ بَعْدَ النَّبِیِّ
سلام ہو آپ پر اے محمد(ع) بن علی(ع) کہ آپ بعد از نبی (ص) علم پھیلانے والے ہیں
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا جَعْفَرَ ابْنَ مُحَمَّدٍ الصَّادِقَ الْبارَّ الْاََمِینَ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مُوسَی بْنَ جَعْفَرٍ الطَّاھِرَ الطُّھْرِ
آپ پر سلام ہو اے جعفر بن محمد(ع) کہ آپ راستگو خوش کردار امانتدار ہیں آپ پر سلام ہو اے موسیٰ بن جعفرؑکہ آپ پاک ہیں پاک شدہ ہیں
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا عَلِیَّ بْنَ مُوسَی الرِّضَا الْمُرْتَضی اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مُحَمَّدَ بْنَ عَلِیٍّ التَّقِیَّ
آپ پر سلام ہو اے علی بن موسیٰ(ع) کہ آپ رضا والے پسندیدہ ہیں آپ پر سلام ہواے محمد بن علی(ع) کہ آپ پرہیزگار ہیں
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا عَلِیَّ بْنَ مُحَمَّدٍ النَّقِیَّ النَّاصِحَ الْاَمِینَ
آپ پر سلام ہو اے علی بن محمد(ع) کہ آپ باصفا خیر خواہ امانتدار ہیں
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا حَسَنَ بْنَ عَلِیٍّ اَلسَّلَامُ عَلَی الْوَصِیِّ مِنْ بَعْدِہِ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی نُورِکَ وَسِراجِکَ
آپ پر سلام ہو اے حسن بن علی(ع) اور سلام ہو اس امام پر جو ان کے قائم مقام ہوئے اے معبود اپنے نور پر رحمت فرما جو تیرا چراغ تیرے ولی
وَوَلِیِّ وَلِیِّکَ وَوَصِیِّ وَصِیِّکَ وَحُجَّتِکَ عَلَی خَلْقِکَ اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ یَا بِنْتَ رَسُولِ اللهِ
کے وارث تیرے وصی کے جانشین اور تیری مخلوق پر حجت ہیں آپ پر سلام ہو اے رسول خدا(ص)کی دختر
اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ یَا بِنْتَ فاطِمَةَ وَخَدِیجَةَ اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ یَا بِنْتَ أَمِیرِالْمُؤْمِنِینَ
آپ پر سلام ہو اے فاطمہ زہرا﴿س﴾ خدیجۃ الکبریٰ﴿س﴾کی دختر آپ پر سلام ہو اے مومنوں کے امیرؑکی دختر
اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ یَا بِنْتَ الْحَسَنِ وَالْحُسَیْنِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ یَا بِنْتَ وَلِیِّ اللهِ
آپ پر سلام ہو اے حسن(ع) و حسین(ع) کی دختر(ع) آپ پر سلام ہو اے ولی خدا(ع) کی دختر
اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ یَا ٲُخْتَ وَلِیِّ اللهِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ یَا عَمَّةَ وَلِیِّ اللهِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ یَا بِنْتَ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ التَّقِيِّ
آپ پر سلام ہو اے ولی خدا(ع) کی ہمشیرہ آپ پر سلام ہو اے ولی خدا(ع) کی پھوپھی سلام ہو آپ(ع) پر اے محمد تقیؑ کی دختر
وَرَحْمَۃُ اللهِ وَبَرَکاتُہُ اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ عَرَّفَ اللہُ بَیْنَنا وَبَیْنَکُمْ فِی الْجَنَّةِ
خدا کی رحمت ہو اور اسکی برکات ہوں آپ پر سلام ہوکہ خدا جنت میں ہمارے اور آپ کے درمیان شناسائی کرائے
وَحَشَرَنا فِی زُمْرَتِکُمْ وَأَوْرَدَنا حَوْضَ نَبِیِّکُمْ وَسَقَانا بِکَأْسِ جَدِّکُمْ مِنْ یَدِ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طالِبٍ
ہمیں آپ کے گروہ میں اٹھائے ہمیں آپکے نبی (ص) کے حوض کوثر پر وارد کرے اور ہمیں آپکے نانا کے جام کیساتھ علی بن ابی طالب(ع) کے ہاتھوں سیراب فرمائے۔
صَلَواتُ اللهِ عَلَیْکُمْ أَسْأَلُ اللهَ أَنْ یُرِیَنا فِیکُمُ السُّرُورَ وَالْفَرَجَ وَأَنْ یَجْمَعَنا
آپ پر خدا کی رحمتیں ہوں خدا سے سوال کرتا ہوں کہ وہ ہمیں آپ(ع) لوگوں میں مسرت و خوشحالی دکھائے اور یہ کہ ہمیں اور آپ(ع) کو
وِ إیَّاکُمْ فِی زُمْرَةِ جَدِّکُمْ مُحَمَّدٍ وَأَنْ لاَ یَسْلُبَنا مَعْرِفَتَکُمْ إنَّہُ وَلِیٌّ قَدِیرٌ
آپکے نانا محمد(ص) کے گروہ میں اکٹھا کرے اور ہم سے آپ(ع) کی معرفت واپس نہ لے کہ وہ حاکم ہے قدرت والا۔
أَتَقَرَّبُ إلَی اللهِ بِحُبِّکُمْ وَالْبَرائَةِ مِنْ أَعْدائِکُمْ وَالتَّسْلِیمِ إلَی اللهِ راضِیاً بِہِ غَیْرَ مُنْکِرٍ وَلاَ مُسْتَکْبِرٍ
میں قرب الہی چاہتا ہوں آپ(ع) کی محبت اور آپ(ع) کے دشمنوں سے بیزاری کے ذریعے ہم خدا کی رضا پر راضی ہو کر بغیر دل تنگ ہونے اور تکبر کے
وَعَلَی یَقِینِ مَا أَتیٰ بِہِ مُحَمَّدٌ وَبِہِ راضٍ نَطْلُبُ بِذلِکَ وَجْھَکَ یَا سَیِّدِی اَللّٰھُمَّ وَرِضاکَ وَالدَّارَ الْاَخِرَةَ
اور اس چیز پر یقین سے جو محمد(ص) لائے اور اس پر خوش رہ کر اس طرح ہم تیری توجہ چاہتے ہیں اے ہمارے خدا اے معبود میں تیری رضا اور آخرت کی بہتری چاہتا ہوں
یَا حَكِيمَةُ اشْفَعِی لِی فِی الْجَنَّةِ فَإِنَّ لَکِ عِنْدَ اللهِ شَأْناً مِنَ الشَّأْنِ۔
اے فاطمہ﴿س﴾ حصول جنت میں میری سفارش کریں کیونکہ آپ خدا کے ہاں بڑی عزت و شان رکھتی ہیں
اَللّٰھُمَّ إنِّی أَسْأَلُکَ أَنْ تَخْتِمَ لِی بِالسَّعادَةِ فَلاَ تَسْلُبْ مِنِّی مَا أَنَا فِیہِ وَلاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إلاَّ بِاللهِ الْعَلِیِّ الْعَظِیمِ۔
اے معبود میں سوال کرتا ہوں تجھ سے کہ میرا انجام خوش بختی پر فرما میں جس گروہ میں ہوں اسی میں رہنے دے نہیں کوئی حرکت و قوت مگر وہ جو خدائے بلند و بزرگ سے ملتی ہے
اَللّٰھُمَّ اسْتَجِبْ لَنا وَتَقَبَّلْہُ بِکَرَمِکَ وَعِزَّتِکَ وَبِرَحْمَتِکَ وَعافِیَتِکَ
اے معبود ہماری دعائیں منظور و مقبول فرما اپنی بزرگی اپنی عزت اپنی رحمت اور اپنی پناہ کے واسطے
وَصَلَّی اللہُ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ أَجْمَعِینَ وَسَلَّمَ تَسْلِیماً یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ۔
سے خدا حضرت محمد(ص) اور انکی ساری آل(ع) پر درود بھیجے اور سلام بھیجے بہت بہت سلام اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے