• AA+ A++

زائرکو چاہیے کہ دنیا و آخرت کی شہزادی امام العصر (ع) کی والدہ کی زیارت کرے ان معظمہ کی قبر شریف امام عسکریؑ کی ضریح کی پشت پر واقع ہے ،پس جب ان بی بی کی قبر پر پہنچے تو یہ زیارت پڑھے:

اَلسَّلَامُ عَلَی رَسُولِ اللهِ الصَّادِقِ الْاَمِینِ اَلسَّلَامُ عَلَی مَوْلانا أَمِیرِ الْمُؤْمِنِینَ 

سلام ہو خدا کے رسول(ص)پر کہ جو صادق و امین ہیں سلام ہو ہمارے آقا امیرالمؤمنین(ع) پر 

اَلسَّلَامُ عَلَی الْاَئِمَّةِ الطَّاھِرِینَ الْحُجَجِ الْمَیامِینِ اَلسَّلَامُ عَلَی والِدَةِ الْاِمامِ وَالْمُودَعَةِ أَسْرارَ الْمَلِکِ الْعَلاَّمِ وَالْحامِلَةِ لاَِشْرَفِ الْاَنامِ

سلام ہو ان ائمہ(ع) پر جو پاک و پاکیزہ ہیں خدا کی بابرکت حجتیں ہیں سلام ہو امام ﴿عج﴾ کی والدہ﴿س﴾ پر کہ بادشاہ علوم خدا نے اپنے اسرار، انکے سپرد کیے انہوں نے لوگوں میں سے افضل کو اٹھایا

 اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ أَیَّتُھَا الصِّدِّیقَۃُ الْمَرضِیَّۃُ اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ یَا شَبِیھَةَ ٲُمِّ مُوسی وَابْنَةَ حَوارِیِّ عِیسیٰ

 آپ پر سلام ہوکہ آپ صدیقہ ہیں خدا کی رضا یافتہ آپ پر سلام ہوکہآپ زچگی میں حضرت موسٰی(ع) کی والدہ جیسی اور حواری عیسیٰ(ع) کی بیٹی کی مانند ہیں

 اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ أَیَّتُھَا التَّقِیَّۃُ النَّقِیَّۃُ اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ أَیَّتُھَا الرَّضِیَّۃُ الْمَرْضِیَّۃُ

 آپ پر سلام ہوکہ آپ پرہیز گار ہیں پاک شدہ آپ پرسلام ہو کہ آپ پسندیدہ و پسند شدہ ہیں

اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ أَیَّتُھَا الْمَنْعُوتَۃُ فِی الْاِنْجِیلِ الْمَخْطُوبَۃُ مِنْ رُوحِ اللهِ الْاَمِینِ

 آپ پر سلام ہوکہ آپ انجیل میں توصیف شدہ ہیں جن کی نسبت جبرائیل امینؑ کی زبانی طے ہوئی

وَمَنْ رَغِبَ فِی وُصْلَتِها مُحَمَّدٌ سَیِّدُ الْمُرْسَلِینَ وَالْمُسْتَوْدَعَۃُ أَسْرَارَ رَبِّ الْعالَمِینَ

 اور جس نے ان کے ذریعے سے محمد(ص) سردار مرسلین سے رشتہ و تعلق جوڑا اس کو پروردگار جہان کے اسرارکا حامل بنایا گیا

 اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ وَعَلَی آبائِکِ الْحَوارِیِّینَ اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ وَ عَلَی بَعْلِکِ وَ وَلَدِکِ

 آپ پر سلام ہواور آپ کے بزرگوں پر جو حواری ہیں آپ پر سلام ہو اور آپ کے شوہر پر اور آپ کے فرزند پر 

 اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ وَعَلَی رُوحِکِ وَبَدَنِکِ الطَّاھِرِ أَشْھَدُ أَنَّکِ أَحْسَنْتِ الْکَفالَةَ   

آپ پر سلام ہو اور آپ کی روح پر اور آپ کے پاک بدن پر میں گواہ ہوں کہ آپ نے ذمہ داری خوب نبھائی امانتداری کاحق ادا کیا،

وَ أَدَّیْتِ الْاَمانَةَ وَاجْتَھَدْتِ فِی مَرْضاةِ اللهِ وَصَبَرْتِ فِی ذاتِ اللهِ وَحَفِظْتِ سِرَّ اللهِ 

 آپ نے رضائے الہی کی خاطر بڑی جدو جہد کی، راہ خدا میں صبر سے کام لیا، خدا کے راز کی حفاظت کی، 

وَحَمَلْتِ وَلِیَّ اللهِ وَبالَغْتِ فِی حِفْظِ حُجَّةِ اللهِ وَرَغِبْتِ فِی وُصْلَةِ أَبْناءِ رَسُولِ اللهِ عارِفَةً بِحَقِّھِمْ

ولیِ خدا کو بطن میں رکھا، حجت خدا(ع) کو بچانے میں کوشاں ہوئیں، آپ نے فرزندان رسول(ص) خدا سے رشتہ جوڑا ان کے حق کو پہچان کر 

مُؤْمِنَةً بِصِدْقِھِمْ مُعْتَرِفَةً بِمَنْزِلَتِھِمْ مُسْتَبْصِرَةً بِأَمْرِھِمْ مُشْفِقَةً عَلَیْھِمْ مُؤْثِرَةً ھَواھُمْ

ان کی صداقت کو تسلیم کرتے ہوئے، انکے مقام کو جانتے ہوئے انکے فریضے کو سمجھنے والی، ان کیلئے مہربان، ان کی خاطر نرم دل، نرم خو،

وَأَشْھَدُ أَنَّکِ مَضَیْتِ عَلَی بَصِیرَةٍ مِنْ أَمْرِکِ مُقْتَدِیَةً بِالصَّالِحِینَ راضِیَةً مَرْضِیَّةً تَقِیَّةً

میں گواہ ہوں کہ آپ اپنے عمل کے شعور کے ساتھ دنیا سے گزریں جب نیکوں کی پیروی میں تھیں راضی و پسندیدہ، پارسا،

نَقِیَّةً زَکِیَّةً فَرَضِیَ اللہُ عَنْکِ وَأَرْضاکِ وَجَعَلَ الْجَنَّةَ مَنْزِلَکِ وَمَأْوَاکِ 

پاکیزہ ، پاک شدہ پس خدا راضی ہوا آپ سے اور آپ کو راضی کرے گا جنت میں آپ کو مقام و مکان عطا کریگا

فَلَقَدْ أَوْلاکِ مِنَ الْخَیْراتِ مَا أَوْلاکِ وَأَعْطاکِ مِنَ الشَّرَفِ مَا بِہِ أَغْناکِ 

کہ اس نے آپکو جو نیکیاں اور خوبیاں دیں وہ بہت ہیں اور آپکو ایسی عزت دی کہ جسکی حد نہیں 

فَھَنَّٲکِ اللہُ بِما مَنَحَکِ مِنَ الْکَرامَةِ وَأَمْرَاکِ

پس خدا مبارک کرے آپ کیلئے وہ عطیہ و انعام جو اس نے آپ کو دیا ہے

پھر اپنے سر کو بلند کرے اور کہے:

اَللّٰھُمَّ إیَّاکَ اعْتَمَدْتُ وَلِرِضاکَ طَلَبْتُ وَبِأَوْلِیائِکَ إلَیْکَ تَوَسَّلْتُ وَعَلَی غُفْرانِکَ وَحِلْمِکَ اتَّکَلْتُ وَبِکَ اعْتَصَمْتُ

اے معبود تجھ پر بھروسہ کرتا ہوں تیری خوشنودی چاہتا ہوں تیرے حضور تیرے دوستوں کو وسیلہ بناتا ہوں تیری پردہ پوشی اور تیری نرمی کا سہارا لیتا ہوں اور تیرا دامن پکڑتا ہوں 

وَبِقَبْرِ ٲُمِّ وَلِیِّکَ لُذْتُ فَصَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَانْفَعْنِی بِزِيارَتِها وَثَبِّتْنِی عَلَی مَحَبَّتِها

اور تیرے ولی(ع) کی والدہ کی قبر کی پناہ لیتا ہوں پس محمد(ص) و آل(ع) محمد(ص) پر رحمت فرما اور مجھے ان بی بی﴿س﴾ کی زیارت کا اجر دے مجھے ان کی محبت پر قائم رکھ 

 وَلاَ تَحْرِمْنِی شَفاعَتَها وَشَفاعَةَ وَلَدِها وَارْزُقْنِی مُرافَقَتَها وَاحْشُرْنِی مَعَها وَمَعَ وَلَدِها

مجھے ان بی بی﴿س﴾ کی شفاعت اور ان کے فرزند کی شفاعت سے محروم نہ فرما مجھے انکی رفاقت نصیب کر مجھے انکےاور انکے فرزند کے ہمراہ محشور فرما

 کَما وَفَّقْتَنِی لِزِیارَةِ وَلَدِها وَزِيارَتِها۔ اَللّٰھُمَّ إنِّی أَتَوَجَّہُ إلَیْکَ بِالْاَئِمَّةِالطَّاھِرِینَ

 جیسا کہ تو نے مجھے ان بی بی﴿س﴾ اور ان کے فرزند کی زیارت کی توفیق دی ہے اے معبود میں پاک ائمہ(ع) کے واسطے سے تیرے پاس آیا ہوں

 وَأَتَوَسَّلُ إلَیْکَ بِالْحُجَجِ الْمَیامِینِ مِنْ آلِ طہَ وَیسَ أَنْ تُصَلِّیَ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ الطَّیِّبِینَ

 اور میں نے تیرے حضور بابرکت حجتوں کا وسیلہ پکڑا ہے جو آلِ طٰہٰ و یاسین سے ہیں ہاں محمدؐ اور انکے پاکیزہ خاندان پر رحمت فرما

وَأَنْ تَجْعَلَنِی مِنَ الْمُطْمَئِنِّینَ الْفائِزِینَ الْفَرِحِینَ الْمُسْتَبْشِرِینَ

 نیز قرار دے مجھ کو ان افراد میں سے جو پرسکون، کامیاب، خوش دل اور بشارت پانے والے ہیں

الَّذِینَ لاَ خَوْفٌ عَلَیْھِمْ وَلاَ ھُمْ یَحْزَنُونَ وَاجْعَلْنِی مِمَّنْ قَبِلْتَ سَعْیَہُ وَیَسَّرْتَ أَمْرَہُ

کہ جن کو نہ خوف لاحق ہوگا اور نہ ہی غمگین ہوں گے اور مجھ کو ان لوگوں میں قراردے جنکی کوشش مقبول ہے، جنکے امور آسان ہوئے

وَکَشَفْتَ ضُرَّہُ وَآمَنْتَ خَوْفَہُ۔ اَللّٰھُمَّ بِحَقِّ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ

جن کے دکھ دور ہوئے اور جن کو تو نے خوف سے امان دی اے معبود محمد(ص) و آل محمدؑ کے حق کے واسطے محمد(ص) و آل محمدؑ پر رحمت فرما 

وَلاَ تَجْعَلْہُ آخِرَ الْعَھْدِ مِنْ زِیارَتِی إِيَّاها ، وَارْزُقْنِي الْعَوْدَ إِلَيْها أَبَداً

اور میری اس زیارت کو اس بی بی کے ہاں آخری حاضری قرار نہ دے اور بار بار یہاں آنے کا موقع دے 

مَا أَبْقَیْتَنِی وَ إذا تَوَفَّیْتَنِی فَاحْشُرْنِی فِی زُمْرَتِها ، وَأَدْخِلْنِي فِي شَفاعَةِ وَلَدِها وَشَفَاعَتِها 

جب تک مجھے زندہ رکھے اور جب مجھے موت دے تو مجھے انکے گروہ میں اٹھانا اور مجھے انکی اور انکے فرزند مہدی(ع) کی شفاعت میں داخل کرنا 

وَاغْفِرْلِی وَلِوَالِدَیَّ وَلِلْمُؤْمِنِینَ وَالْمُؤْمِناتِ وَآتِنا فِی الدُّنْیا حَسَنَةً وَفِی الْآخِرَةِ حَسَنَةً

مجھے، میرے والدین اور تمام مومن مردوں اور عورتوں کو بخش دینا ہم سب کو اس دنیا میں فلاح اور آخرت میں کامیابی عطا کرنا

وَقِنَا بِرَحْمَتِکَ عَذَابَ النَّارِ وَالسَّلَامُ عَلَیْکُمْ یَا سَادَاتِی وَرَحْمَۃُ اللهِ وَبَرَکاتُہُ۔

اور اپنی رحمت کے ساتھ آگ کے عذاب سے بچانا پس آپ پر سلام ہو اے میرے سردار خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں۔

 

?