• AA+ A++

مولف لکھتے ہیں کہ یہ بات سب کو معلوم ہے کہ امام علی نقیؑ و امام حسن عسکریؑ کے مرقد مبارک کے نزدیک بہت سے سادات عظام کی قبور ہیں ان میں ایک جناب حسین بن امام علی (ع) نقی ہیں جو وہاں دفن ہیں اگرچہ مجھ کو جناب حسین کے حالات تفصیل سے معلوم نہیں ہیں تو بھی یہ ضرور جانتا ہوں کہ آپ ایک با مرتبہ اور بزرگ سید تھے‘ بعض روایات سے پتہ چلتا ہے کہ امام حسن عسکریؑ اور آپ کے بھائی جناب حسین کو سبطین کہا جاتا تھا اور دونوں بزرگوں کو اپنے دو بزرگان امام حسنؑ اور امام حسینؑ کے ساتھ تشبیہہ دی جاتی تھی نیز ابوالطیب سے مروی ہے کہ حجۃ بن الحسن (ع)کی آواز اپنے انہی چچا جناب حسین کی آوازجیسی تھی شجرۃ الاولیا ﴿جو فقیہ و محدث حکیم سید احمد اردکانی یزدی کی تالیف ہے﴾ میں مذکور ہے کہ امام علی نقیؑ کی اولاد میں جناب حسین تھے کہ جو بڑے عابد و زاہد اور اپنے بھائی امام حسن عسکریؑ کی امامت کے معتقد تھے تاہم اگر کوئی شخص کچھ اور جستجو کرے تو شاید وہ ان کے مزید اوصاف و فضائل دریافت کر پائے جو ان کی بزرگی کو زیادہ واضح کریں گے۔

?