• AA+ A++

شیخ مفیدؒ شیخ شہیدؒ اور محمد بن المشہدی نے فرمایا ہے کہ زائر جب امام موسی کاظم کی زیارت سے فارغ ہوتو پھر امام محمد تقیؑ کی طرف متوجہ ہو کہ جو اپنے جد بزرگوار امام موسی کاظمؑ کی پشت کی جانب مدفون ہیں۔ پس ان کی قبر شریف کے سامنے کھڑے ہو کر یہ زیارت پڑھے:

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وَلِیَّ اللهِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا حُجَّةَ اللهِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یا نُورَ اللهِ فِی ظُلُماتِ الْاَرْضِ،

آپ پر سلام ہو اے ولی خدا آپ پر سلام ہو اے حجت خدا آپ پر سلام ہو کہ آپ زمین کی تاریکیوں میں خدا کا نور ہیں

 اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَابْنَ رَسُولِ اللهِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ وَعَلَی آبائِکَ،

 آپ پر سلام ہو اے رسول خدا(ص) کے فرزند آپ پر سلام ہو اور آپ کے پاکیزہ آباء پر

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ وَعَلَی أَبْنائِکَ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ وَعَلَی أَوْلِیائِکَ، 

آپ پر سلام ہواور آپ کے فرزندوں پر آپ پر اور آپ کے اولیاء پر

أَشْھَدُ أَنَّکَ قَدْ أَقَمْتَ الصَّلاةَ، وَآتَیْتَ الزَّکَاةَ، وَأَمَرْتَ بِالْمَعْرُوفِ، وَنَھَیْتَ عَنِ الْمُنْکَرِ، 

میں گواہی دیتا ہوں کہ یقینا آپ نے نماز قائم کی اور زکوۃ دی آپ نے نیک کاموں کا حکم دیا اوربرے کاموں سے روکا 

وَتَلَوْتَ الْکِتابَ حَقَّ تِلاوَتِہِ، وَجاھَدْتَ فِی اللهِ حَقَّ جِهادِهِ، وَصَبَرْتَ عَلَی الْاَذیٰ فِی جَنْبِہِ حَتَّی أَتَاکَ الْیَقِینُ،

آپ نے تلاوت قران کا حق ادا کردیا آپ نے خدا کے لیے جہاد کیا جو حق جہاد ہے اور خدا کی خاطر تکلیفوں پر صبر کرتے رہے یہاں تک کہ شہید ہوگئے 

 أَتَیْتُکَ زائِراً، عارِفاً بِحَقِّکَ، مُوالِیاً لاَِوْلِیائِکَ، مُعادِیاً لاَِعْدائِکَ فَاشْفَعْ لِی عِنْدَ رَبِّکَ۔

میں آپ کی زیارت کو آیا ہوں آپ کا حق پہچانتا ہوں آپ کے دوستوں سے دوستی آپ کے دشمن سے دشمنی رکھتا ہوں پس اپنے رب کے ہاں میری شفاعت کریں۔

پھر اپنے چہرے کو قبرمطہر سے مس کرے اس پر بوسہ دے بعدمیں دو رکعت نماززیارت بجالائے اسکے بعد وہاں جس قدر چاہے نماز پڑھے جب فارغ ہو تو سجدے میں جائے اور کہے:

اِرْحَمْ مَنْ اَسَاءَ وَاقْتَرَفَ وَاسْتَکَانَ وَاعْتَرَفَ

رحم فرما اس پر جس نے گناہ اور جرم کیا اور اب بے چارگی میں اس کا اعتراف کیا ہے

اب دایاں رخسار زمین پر رکھے اور پڑھے:

اِنْ کُنْتُ بِئْسَ الْعَبْدُ فَاَنْتَ نِعْمَ الرَّبُّ

اگر میں ایک بد ترین بندہ ہوں تو تو کیا ہی اچھا رب ہے

پھر بایاں رخسار زمین پر رکھے اور کہے:

عَظُمَ الذَّنْبُ مِنْ عَبْدِکَ فَلْیَحْسُنِ الْعَفْوُ مِنْ عِنْدِکَ یَاکَرِیْمُ

تیرے بندے نے بہت گناہ کیے ہیں لیکن تیری طرف سے درگذر ہی مناسب ہے اے بخشنے والے

اب سر سجدے میں رکھے اور سو مرتبہ کہے:

شُکْراً شُکْراً

شکر ہے شکر ہے

اور اس کے بعد اپنے کاموں میں مصروف ہو جائے

?