• AA+ A++

سید ابن طاؤس(رح) نے مزار میں فرمایا ہے کہ امام موسی کاظمؑ کی زیارت کرنے کے بعد امام محمد تقیؑ کی قبر شریف پر بوسہ دے اور کہے:

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا أَبا جَعْفَرٍ مُحَمَّدَ بْنَ عَلِیٍّ الْبَرَّ التَّقِیَّ الْاِمامَ الْوَفِیَّ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ أَیُّھَا الرَّضِیُّ الزَّکِیُّ،

آپ پر سلام ہو اے ابو جعفر محمد بن علی(ع) نیکوکار پرہیزگار امام وفا شعار، آپ پر سلام ہو کہ آپ پسندیدہ وپاکیزہ ہیں

 اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وَلِیَّ اللهِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا نَجِیَّ اللهِ، 

 آپ پر سلام ہو اے ولی خدا آپ پر سلام ہو اے خدا کے رازداں 

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا سَفِیرَ اللهِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا سِرَّ اللهِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا ضِیاءَ اللهِ، 

آپ پر سلام ہو اے نمائندہ خدا سلام ہوآپ پر اے راز الہی آپ پر سلام ہو اے خدا کی روشنی 

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا سَناءَ اللهِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا کَلِمَةَ اللهِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا رَحْمَةَ اللهِ، 

آپ پر سلام ہو اے خدا سے روشن شدہ آپ پر سلام ہو اے کلام خدا آپ پر سلام ہو اے رحمت خدا 

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ أَیُّھَا النُّورُ السَّاطِعُ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ أَیُّھَا الْبَدْرُ الطَّالِعُ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ أَیُّھَا الطَّیِّبُ مِنَ الطَّیِّبِینَ،

آپ پر سلام ہو کہ آپ چمکتا ہوا نور ہیں آپ پر سلام ہو کہ آپ چودھویں کا چاند ہیں آپ پر سلام ہو کہ آپ پاک ہیں پاکیزہ لوگوں میں سے ہیں

 اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ أَیُّھَا الطَّاھِرُ مِنَ الْمُطَهَّرِينَ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ أَیُّھَا الْآیَۃُ الْعُظْمیٰ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ أَیُّھَا الْحُجَّۃُ الْکُبْریٰ، 

 آپ پر سلام ہوکہ آپ پاک شدہ اور پاک شدگان میں سے ہیں آپ پر سلام ہوکہ آپ بہت بڑی نشانی ہیں آپ پر سلام ہو کہ آپ بہت بڑی دلیل ہیں 

 اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ أَیُّھَا الْمُطَهَّرُ مِنَ الزَّلاَّتِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ أَیُّھَا الْمُنَزَّہُ عَنِ الْمُعْضِلاتِ،

آپ پر سلام ہو کہ آپ خطا ولغزش سے پاک ہیں آپ پر سلام ہو کہ آپ منزہ ہیں اس سے کہ مشکل مسئلہ حل نہ کر پائیں

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ أَیُّھَا الْعَلِیُّ عَنْ نَقْصِ الْاَوْصافِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ أَیُّھَا الرَّضِیُّ عِنْدَ الْاَشْرافِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا عَمُودَالدِّینِ۔

سلام ہو آپ پر کہ آپ بلند ہیں اس سے کہ اوصاف میں کچھ کمی پائی جائے آپ پر سلام ہو کہ آپ صاحبان مرتبہ کے نزدیک پسندیدہ ہیں آپ پر سلام ہو اے دین کے ستون

أَشْھَدُ أَنَّکَ وَلِیُّ اللهِ وَحُجَّتُہُ فِی أَرْضِہِ وَأَنَّکَ جَنْبُ اللهِ وَخِیَرَۃُ اللهِ وَمُسْتَوْدَعُ عِلْمِ اللهِ

 میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ خدا کے ولی اور زمین میں اس کی حجت ہیں آپ خدا کے طرفدار اوراس کے چنے ہوئے ہیں آپ علم الہی 

وَعِلْمِ الْاَنْبِیاءِ، وَرُکْنُ الْاِیمانِ، وَتَرْجُمانُ الْقُرْآنِ، وَأَشْھَدُ أَنَّ مَنِ اتَّبَعَکَ عَلَی الْحَقِّ وَالْھُدیٰ

اورعلم انبیاء کے امانتدار ہیں او رآپ ایمان کا پایہ اور قرآن کے شارح ہیں میں گواہی دیتا ہوں کہ بے شک آپ کا پیرو حق وہدایت پر گامزن ہے 

 وَأَنَّ مَنْ أَنْکَرَکَ وَنَصَبَ لَکَ الْعَداوَةَ عَلَی الضَّلالَةِ وَالرَّدی 

اور آپکا انکار کرنے والا اورآپ سے عداوت رکھنے والا گمراہی اور ہلا کت میں پڑا ہے 

أَبْرَٲُ إلَی اللهِ وَ إلَیْکَ مِنْھُمْ فِی الدُّنْیا وَالْاَخِرَةِ وَاَلسَّلَامُ عَلَیْکَ مَا بَقِیتُ وَبَقِیَ اللَّیْلُ وَالنَّهارُ۔

میں آپکے اورخدا کےسامنے ایسے لوگوں سے دنیا وآخرت میں بیزار ہوں آپ پر سلام ہوجب تک میں باقی رہوں اور شب و روز باقی ہیں۔

پھر حضرت پر اس طرح صلوات بھیجے:

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَأَھْلِ بَیْتِہِ وَصَلِّ عَلَی مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ الزَّکِیِّ التَّقِیِّ وَالْبَرِّ الْوَفِیِّ وَالْمُھَذَّبِ النَّقِیِّ هادِي الْأُمَّةِ 

اے معبود!حضرت محمد(ص) اور ان کے خاندان پر رحمت فرما اور محمد(ص) بن علی(ع) پر رحمت فرما کہ جو پاکیزہ پرہیزگار نیکوکار وفادار نیک اطوار برگزیدہ امت کے رہبر 

وَوارِثِ الْأَئِمَّةِ وَخازِنِ الرَّحْمَةِ وَیَنْبُوعِ الْحِکْمَةِ، وَقائِدِ الْبَرَکَةِ، وَعَدِیلِ الْقُرْآنِ فِی الطَّاعَةِ، 

ائمہ(ع) کے جانشین رحمت کے خزینہ دار حکمت کے سرچشمہ بابرکت رہنما پیروی کے لحاظ سے قرآن کے ہم پلہ

وَواحِدِ الْاَوْصِیاءِ فِی الْاِخْلاصِ وَ الْعِبادَةِ، وَحُجَّتِکَ الْعُلْیا، وَمَثَلِکَ الْاَعْلیٰ، وَکَلِمَتِکَ الْحُسْنیٰ،

اخلاص و عبادت کے اعتبار سے اوصیاء میں صاحب مرتبہ تیری بلند تر حجت تیرا بنایا ہوا بہترین نمونہ تیرا خوشترین کلام تیری طرف بلانے والے

الدَّاعِی إلَیْکَ، وَالدَّالِّ عَلَیْکَ، الَّذِی نَصَبْتَہُ عَلَماً لِعِبادِکَ، وَمُتَرْجِماً لِکِتابِکَ،

اور تیری طرف رہنمائی کرنے والے ہیں جن کو تو نے اپنے بندوں کے لیے نشان قرار دیا اپنی کتاب کا ترجمان گردانا 

وَصادِعاً بِأَمْرِکَ، وَناصِراً لِدِینِکَ، وَحُجَّةً عَلَی خَلْقِکَ، وَنُوراً تَخْرُقُ بِہِ الظُّلَمَ،

اپنے حکم کا بیان گر ٹھہرایا ہے اپنے دین کا مددگار مقرر کیا اپنی مخلوق پر حجت بنایا اور وہ نور قرار دیا جس سے تاریکیاں دور ہوتی ہیں

وَقُدْوَةً تُدْرَکُ بِھَا الْھِدایَۃُ، وَشَفِیعاً تُنالُ بِہِ الْجَنَّۃُ۔ اَللّٰھُمَّ وَکَما أَخَذَ فِی خُشُوعِہِ لَکَ حَظَّہُ،

وہ پیشوا بنایا جسکے ذریعے ہدایت ملتی ہے اور وہ شفاعت کنندہ جو جنت میں پہنچاتا ہے پس اے معبود جس طرح انہوں نے تیرےسامنے عاجزی میں اپنا حصہ حاصل کیا

 وَاسْتَوْفیٰ مِنْ خَشْیَتِکَ نَصِیبَہُ فَصَلِّ عَلَیْہِ أَضْعافَ مَاصَلَّیْتَ عَلَی وَلِیٍّ ارْتَضَیْتَ طاعَتَہُ وَقَبِلْتَ خِدْمَتَہُ،

 اور تجھ سے ڈرنے میں اپنا حصہ حاصل کیا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحمت فرما دگنی رحمت فرماکہ جیسی رحمت تو نے اپنے کسی ولی پر کی ہو کہ جسکی بندگی کو تو نے پسند کیا اور جسکی محنت کو قبول فرمایا 

  وَبَلِّغْہُ مِنَّا تَحِیَّةً وَسَلاماً، وَآتِنا فِی مُوالاتِہِ مِنْ لَدُنْکَ فَضْلاً وَ إحْساناً وَمَغْفِرَةً وَرِضْواناً، إنَّکَ ذُوالْمَنِّ الْقَدِیمِ، وَالصَّفْحِ الْجَمِیلِ

اور انکو ہمارا درود و سلام پہنچا اور ہمیں انکی محبت عطا کر جس میں تیری طرف سے بزرگی بھلائی اور بخشش ہو ہم سے خوشنود ہوجا کہ بے شک تو قدیمی احسان کرنے والا بہترین درگزر کرنے والا ہے

اب دو رکعت نماز زیارت پڑھے اور اسکے بعد کہے:

اَللَّھُمَ اَنْتَ الرَّبُّ وَاَنَا الْمَرْبُوْبُ

اے معبود تو پالنے والا اور میں تیرا پالا ہوا ہوں

?