یہ بہت معتبر زیارت ہے جسے شیخ صدوق(رح)، شیخ کلینی(رح) اور شیخ طوسی(رح) نے بھی معمولی اختلاف کے ساتھ نقل کیا ہے جو اس طرح ہے:
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وَلِیَّ اللهِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا حُجَّةَ اللهِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا نُورَ اللهِ فِی ظُلُماتِ الْاَرضِ
آپ پر سلام ہو اے ولی خدا، آپ پر سلام ہو اے حجت خدا، آپ پر سلام ہو اے زمین کی تاریکیوں میں خدا کے نور
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَنْ بَدَا لِلّٰہِ فِی شَأْنِہِ أَتَیْتُکَ زائِراً عارِفاً بِحَقِّکَ
سلام ہوآپ پر اے وہ جن کی شان خدا نے ظاہر فرمائی، آپ کی زیارت کو آیا ہوں آپ کے حق سے واقف
مُعادِیاً لاَِعْدائِکَ مُوالِیاً لاَِوْلِیائِکَ فَاشْفَعْ لِی عِنْدَ رَبِّکَ یَا مَوْلایَ۔
آپ کے دشمنوں کا دشمن آپ کے دوستوں کا دوست پس میری شفاعت کریں اپنے رب کے حضور اے میرے آقا۔