معبتر سند سے نقل ہوا ہے کہ امام موسیٰ کاظمؑ نے ابراہیم بن ابی البلاد سے فرمایا کہ جب تم امام حسینؑ کی زیارت کو جاتے ہو تو وہاں کیا پڑھتے ہو؟ اس نے کہا کہ میں یہ کہا کرتا ہوں:
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا أَبا عَبْدِ اللهِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَابْنَ رَسُولِ اللهِ
آپ پر سلام ہو اے ابو عبداللہ آپ پر سلام ہو اے رسول اللہ کے فرزند
أَشْھَدُ أَنَّکَ قَدْ أَقَمْتَ الصَّلاةَ وَآتَیْتَ الزَّکَاةَ وَأَمَرْتَ بِالْمَعْرُوفِ
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے نماز قائم کی زکوٰۃ ادا کی ہے آپ نے نیک کاموں کا حکم دیا
وَنَھَیْتَ عَنِ الْمُنْکَرِ وَدَعَوْتَ إلی سَبِیلِ رَبِّکَ بِالْحِکْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ،
اور برائیوں سے منع فرمایا آپ نے لوگوں کو اپنے رب کے راستے کی طرف بلایا دانشمندی اور بہترین نصیحت کے ساتھ
وَأَشْھَدُ أَنَّ الَّذِینَ سَفَکُوا دَمَکَ وَاسْتَحَلُّوا حُرْمَتَکَ مَلْعُونُونَ
میں گواہی دیتا ہوں یقیناً ان لوگوں نے آپ کا خون بہایا اور آپ کی بے احترامی کی وہ لعنتی
مُعَذَّبُونَ عَلَی لِسانِ داوُدَ وَعِیسَی بْنِ مَرْیَمَ ذلِکَ بِما عَصَوْا وَکانُوا یَعْتَدُونَ
اورعذاب والے ہیں داؤد(ع) اورعیسیٰ بن مریم﴿س﴾ کی زبان مبارک پر نافرمانی اور ظلم کی وجہ سے۔
اس پر حضرت نے فرمایا یہ صحیح ہے۔