• AA+ A++

معاویہ بن عمار سے نقل ہوا ہے کہ انہوں نے امام جعفر صادقؑ سے عرض کی کہ جب میں امام حسینؑ کی زیارت کرنے جاؤں تو وہاں کیا پڑھوں؟ آپ نے فرمایا کہ جب تم حضرت کی قبر مبارک پر جاؤ تو وہاں یہ زیارت پڑھو:

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا أَبا عَبْدِ اللهِ صَلَّی اللہُ عَلَیْکَ یَا أَبا عَبْدِ اللهِ رَحِمَکَ اللہُ یَا أَبا عَبْدِ اللهِ

آپ پر سلام ہو اے ابو عبداللہ خدا آپ پر درود بھیجے اے ابو عبداللہ خدا آپ پر رحمت فرمائے اے ابو عبد اللہ

 لَعَنَ اللہُ مَنْ قَتَلَکَ، وَلَعَنَ اللہُ مَنْ شَرِکَ فِی دَمِکَ

خدا لعنت کرے اس پر جس نے آپ کو قتل کیا خدا لعنت کرے اس پر جو آپ کا خون بہانے میں شریک ہوا

وَلَعَنَ اللہُ مَنْ بَلَغَہُ ذلِکَ فَرَضِیَ بِہِ أَنَا إلَی اللهِ مِنْ ذلِکَ بَرِیْئٌ۔

خدا لعنت کرے اس پر جو آپ کی شہادت کا سن کر خوش ہوا میں خدا کے سامنے اس جرم سے اظہار بے زاری کرتا ہوں۔

?