• AA+ A++

دوسری زیارت

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا أَبا عَبْدِ اللهِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا حُجَّةَ اللهِ فِی أَرْضِہِ وَشَاھِدَہُ عَلَی خَلْقِہِ

آپ پر سلام ہو اے ابو عبد اللہ آپ پر سلام ہو اے خدا کی زمین پر اس کی حجت اور اس کی مخلوق پر اس کے گواہ

 اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَابْنَ رَسُولِ اللهِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَابْنَ عَلِیٍّ الْمُرْتَضی اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَابْنَ فاطِمَةَ الزَّھْراءِ،

آپ پر سلام ہو اے رسول(ص) خدا کے فرزند آپ پر سلام ہواے علی مرتضی(ع) کے فرزند آپ پر سلام ہو اے فاطمہ(ع) زہرا کے فرزند

 أَشْھَدُ أَنَّکَ قَدْ أَقَمْتَ الصَّلاةَ، وَآتَیْتَ الزَّکاةَ، وَأَمَرْتَ بِالْمَعْرُوفِ وَنَھَیْتَ عَنِ الْمُنْکَرِ

میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے نماز قائم کی زکوٰۃ دی نیک کاموں کا حکم دیا اور برے کاموں سے روکا

 وَجاھَدْتَ فِی سَبِیلِ اللهِ حَتَّی أَتَاکَ الْیَقِینُ فَصَلَّی اللہُ عَلَیْکَ حَیّاً وَمَیِّتاً۔

اور آپ خدا کی راہ میں مصروف جہادرہے یہاں تک کہ آپ شہید ہو گئے پس آپ پر خدارحمت کرے دوران زندگی اور بعد موت

پھر قبر مبارک پر دایاں رخسار رکھے اور کہے:

أَشْھَدُ أَنَّکَ عَلَی بَیِّنَةٍ مِنْ رَبِّکَ، جِئتُ مُقِرّاً بِالذُّنُوبِ لِتَشْفَعَ لِی عِنْدَ رَبِّکَ یَابْنَ رَسُولِ اللهِ

میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ اپنی روش میں اپنے رب کی روشن دلیل پر ہیں میں اپنے گناہوں کا اقرار کرتے ہوئے حاضر ہوں کہ آپ اپنے رب کے حضور میری سفارش کریں اے فرزند رسول(ص) خدا

پھر ائمہ اطہار کا نام لے اور کہے:

أَشْھَدُ أَنَّکُمْ حُجَجُ اللهِ۔

میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ سب خدا کی حجت ہیں

پھر کہے:

اکْتُبْ لِی عِنْدَکَ مِیثاقاً وَعَھْداً إنِّی أَتَیْتُکَ مُجَدِّداً الْمِیثاقَ فَاشْھَدْ لِی عِنْدَ رَبِّکَ إنَّکَ أَنْتَ الشَّاھِدُ۔

آپ میرے لیے اپنے ہاں اقرار و پیمان لکھیں کہ میں حاضر ہوا پیمان تازہ کرنے کے لیے پس آپ اپنے رب کے حضور میرے گواہ بنیں کیونکہ آپ ہی میرے گواہ ہیں۔

?