اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا عَمَّ رَسُولِ اللهِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا خَیْرَ الشُّھَداءِ
سلام ہو آپ پر اے حضرت رسول کے چچا سلام ہو آپ پر اے شہداء میں بہترین
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا أَسَدَ اللهِ وَأَسَدَ رَسُولِہِ، أَشْھَدُ أَنَّکَ قَدْ جاھَدْتَ فِی اللهِ عَزَّ وَجَلَّ
سلام ہوآپ پر اے اللہ کے شیر اور اس کے رسول(ص) کے شیر میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے راہ خدا میں جہاد کیا
وَجُدْتَ بِنَفْسِکَ وَنَصَحْتَ رَسُولَ اللهِ، وَکُنْتَ فِیما عِنْدَ اللهِ سُبْحانَہُ راغِباً
اپنی جان کی قربانی پیش کی خدا کے رسول(ص) کی خیر خواہی فرمائی اور آپ خدا کے ہاں جو اجر تھا اس کی طرف راغب ہوئے
بِأَبِی أَنْتَ وَٲُمِّی أَتَیْتُکَ مُتَقَرِّباً إلَی اللهِ عَزَّ وَجَلَّ بِزِیارَتِکَ، وَمُتَقَرِّباً إلی رَسُولِ اللهِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہِ بِذلِکَ راغِباً إلَیْکَ فِی الشَّفاعَةِ
میرے ماں باپ آپ پر قربان میں آپ کی بارگاہ میں حضرت رسول(ص)کی قربت کے لئے آیا ہوں اس طرح میں متوجہ ہوا ہوں
أَبْتَغِْی بِزِیارَتِکَ خَلاصَ نَفْسِی، مُتَعَوِّذاً بِکَ مِنْ نارٍ اسْتَحَقَّھا مِثْلِی بِما جَنَیْتُ عَلی نَفْسِی
آپ کی طرف شفاعت کیلئے کہ آپ کی زیارت کے ذریعے اپنے بچاؤ کے واسطے آپ کی پناہ حاصل کروں اس آگ سےجو میرے لئے یقینی ہو چکی ہے اس ستم کے بدلے جو میں نے خود پر کیا
ھارِباً مِنْ ذُنُوبِیَ الَّتِی احْتَطَبْتُھَا عَلیٰ ظَھْرِیْ، فَزِعاً إلَیْکَ رَجَاءَ رَحْمَةِ رَبِّیْ
اپنے ان گناہوں سے بھاگا ہوں جو میں نے اپنی پشت پر اٹھا رکھے ہیں اپنے رب کی رحمت کی امید میں
أَتَیْتُکَ مِنْ شُقَّةٍ بَعِیدَةٍ طالِباً فَکَاکَ رَقَبَتِیْ مِنَ النَّارِ، وَقَدْ أَوْقَرَتْ ظَھْرِیْ ذُنُوبِیْ
آپ کے پاس گھبرایا ہوا آیا ہوں اپنی گردن آگ سے چھڑانے کے لئے دور دراز کا سفر کرکے آپ کے پاس آیا کھڑا ہوں جبکہ اپنے گناہوں کا بار میری پشت پر ہے
وَأَتَیْتُ مَا أَسْخَطَ رَبِّیْ، وَلَمْ أَجِدْ أَحَداً أَفْزَعُ إلَیْہِ خَیْراً لِیْ مِنْکُمْ أَھْلَ بَیْتِ الرَّحْمَةِ
اور میں وہ لایا ہوں جس سے میرا رب ناراض ہے میں کسی کو نہیں پاتا کہ اس سے فریاد کروں جو میرے لئے آپ اہلبیت (ع)رحمت سے بہتر ہو
فَکُنْ لِیْ شَفِیعاً یَوْمَ فَقْرِیْ وَحاجَتِیْ، فَقَدْ سِرْتُ إلَیْکَ مَحْزُوناً
پس آپ فقر و حاجت کے دن میری شفاعت کرنے والے بن جائیں کہ میں مخزون ہو کر آپ کے پاس آیا
وَأَتَیْتُکَ مَکْرُوباً، وَسَکَبْتُ عَبْرَتِیْ عِنْدَکَ باکِیاً
اور کرب و غم کے عالم میں آپ کے حضور آیا اور آپ کی خدمت میں آکر میں نے بے بسی میں آنسو بہائے ہیں
وَصِرْتُ إلَیْکَ مُفْرَداً، وَأَنْتَ مِمَّنْ أَمَرَنِیَ اللہُ بِصِلَتِہِ، وَحَثَّنِیْ عَلی بِرِّہِ
میں سب کو چھوڑ کر آپ کی طرف چلا آیا ہوں اور آپ وہ ہیں جن سے وابستہ ہونے کا خدا نے مجھے حکم دیا جن سے اچھائی کی ترغیب دی
وَدَلَّنِی عَلی فَضْلِہِ، وَھَدانِی لِحُبِّہِ، وَرَغَّبَنِی فِی الْوِفادَةِ إلَیْہِ
جن کی فضیلت سے مجھے آگاہ کیا جن سے محبت رکھنے کی ہدایت کی جن کی طرف آنے کا شوق دلایا
وَأَلْھَمَنِی طَلَبَ الْحَوائِجِ عِنْدَہُ، أَنْتُمْ أَھْلُ بَیْتٍ لاَ یَشْقیٰ مَنْ تَوَلاَّکُمْ، وَلاَ یَخِیبُ مَنْ أَتاکُمْ
جن کی قربت میں طلب حاجات کرنے کی تعلیم دی اے نبی(ص) کے اہل خاندان آپ لوگوں کا چاہنے والا بدبخت نہیں ہے جو آپ کے پاس آئے وہ ناکام نہیں ہے
وَلاَ یَخْسَرُ مَنْ یَھْوَاکُمْ، وَلاَ یَسْعَدُ مَنْ عَادَاکُمْ۔
جوآپ سے محبت رکھے اسے نقصان نہیں ہے جو آپ کا دشمن ہو اسے کامیابی نہیں ملتی۔
اس کے بعد قبلہ رو ہو کر دو رکعت نماز زیارت پڑھے ۔پھر عم رسول (ص)حضرت حمزہ(ع) کی قبر مبارک سے لپٹ جائے اور کہے:
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ اَللّٰھُمَّ إنِّی تَعَرَّضْتُ لِرَحْمَتِکَ بِلُزُومِی لِقَبْرِ عَمِّ نَبِیِّکَ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہِ
اے معبود! رحمت نازل کر محمد(ص) و آل(ع) محمد(ص) پراے معبود ! میں تیری رحمت کی خواہش لے کر تیرے نبی (ص)کے چچا (ع)کی قبر مبارک کے ساتھ لپٹا ہوا ہوں
لِیُجِیْرَنِیْ مِنْ نِقْمَتِکَ وَسَخَطِکَ وَمَقْتِکَ فِی یَوْمٍ تَکْثُرُ فِیہِ الْاَصْوَاتُ
تاکہ مجھ کو اس روز تیرے عذاب سے پناہ ملے جس میں ہر طرف چیخ و پکار ہو گی
وَتُشْغَلُ کُلُّ نَفْسٍ بِمَا قَدَّمَتْ وَتُجَادِلُ عَنْ نَفْسِھا، فَإنْ تَرْحَمْنِی الْیَوْمَ فَلاَ خَوْفٌ عَلَیَّ وَلاَ حُزْنٌ
اور ہر شخص اپنے کیے ہوئے اعمال میں گھرا ہوا اپنے آپ کو ملامت کر رہا ہو گا اور فقط اپنا دفاع کر رہا ہو گا پس اگر اس دن تو مجھ پر رحم فرمائے تو مجھے نہ خوف ہو گا نہ غم
وَ إنْ تُعَاقِبْ فَمَوْلیً لَہُ الْقُدْرَۃُ عَلیٰ عَبْدِہِ، وَلاَ تُخَیِّبْنِیْ بَعْدَ الْیَوْمِ
اور اگر سزا دے گا تو بھی مولا و مالک کو اپنے غلام پر اختیار حاصل ہے اور آج کے بعد مجھ کو ناامید نہ کر
وَلاَ تَصْرِفْنِی بِغَیْرِ حاجَتِی، فَقَدْ لَصِقْتُ بِقَبْرِ عَمِّ نَبِیِّکَ
اور حاجات پوری کیے بغیر نہ پلٹا کیونکہ میں تیرے نبی(ص) کے چچا کی قبر سے لپٹا ہوا ہوں
وَتَقَرَّبْتُ بِہِ إلَیْکَ ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِکَ، وَرَجَاءَ رَحْمَتِکَ، فَتَقَبَّلْ مِنِّی،
اور ان کے ذریعے تیرے قریب ہوا ہوں تیری خوشنودی کی جستجو اور تیری رحمت کی امید کرتا ہوں پس میری زیارت قبول فرما
وَعُدْ بِحِلْمِکَ عَلی جَھْلِی، وَبِرَأْفَتِکَ عَلی جِنَایَةِ نَفْسِیْ، فَقَدْ عَظُمْ جُرْمِیْ
میرے جہل پر نرمی اور میرے خود پر کیے ہوئے ستم پر مہربانی سے کام لے گویا میرا جرم بڑا ہے
وَمَا أَخافُ أَنْ تَظْلِمَنِیْ وَلکِنْ أَخافُ سُوْءَ الْحِسَابِ، فَانْظُرِ الْیَوْمَ تَقَلُّبِیْ عَلیٰ قَبْرِ عَمِّ نَبِیِّکَ
مجھے خوف نہیں کہ تو مجھ پر ظلم کرے گا لیکن حساب کی سختی سے ڈرتا ہوں پس یہ دیکھ کہ آج میں تیرے نبی(ص) کے چچا کی قبر پر تڑپ رہا ہوں
فَبِھِمَا فُکَّنِیَ مِنَ النَّارِ، وَلَا تُخَیِّبْ سَعْیِیْ، وَلاَ یَھُوْنَنَّ عَلَیْکَ ابْتِھالِیْ
تو بواسطہ ان دونوں کے مجھے آگ سے آزاد فرما اور میری یہ کوشش ناکام نہ کر اپنے حضور میری زاری کو ناچیز نہ بنا
وَلاَتَحْجُبَنَّ عَنْکَ صَوْتِیْ، وَلاَ تَقْلِبْنِیْ بِغَیْرِ حَوائِجِیْ، یَا غِیاثَ کُلِّ مَکْرُوبٍ وَمَحْزُونٍ
میری پکار کو خود تک پہنچنے سے نہ روک اور مجھے بغیر حاجت پوری کیے نہ پلٹا اے ہر مصیبت زدہ اور غمگین کے فریاد رس
وَیَا مُفَرِّجاً عَنِ الْمَلْھُوفِ الْحَیْرانِ الْغَرِیْقِ الْمُشْرِفِ عَلَی الْھَلَکَةِ
اے ہر دکھ کے مارے پریشان حال ڈوبے ہوئے ہلاکت میں پڑے ہوئے کو ان سختیوں سے نکالنے والے
فَصَلِّ عَلی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَانْظُرْ إلَیَّ نَظْرَةً لَا أَشْقیٰ بَعْدَھا أَبَداً وَارْحَمْ تَضَرُّعِیْ وَعَبْرَتِیْ وَانْفِرادِیْ
پس محمد(ص) و آل(ع) محمد(ص) پر رحمت فرما اور مجھ پر ایسی نظر فرما کہ اس کے بعد کبھی بد بختی میں نہ پڑوں میرے آہ و نالہ اور میری بے کسی پر رحم فرما
فَقَدْ رَجَوْتُ رِضَاکَ، وَتَحَرَّیْتُ الْخَیْرَ الَّذِی لَا یُعْطِیہِ أَحَدٌ سِوَاکَ، فَلاَ تَرُدَّ أَمَلِیْ۔
کہ میں تیری رضا کی امید رکھتا ہوں اور اس بھلائی کا طالب ہوں جو سوائے تیرے کوئی نہیں عطا کرتا پس میری آس نہ توڑ
اَللّٰھُمَّ إنْ تُعاقِبْ فَمَوْلیً لَہُ الْقُدْرَۃُ عَلیٰ عَبْدِہِ وَجَزائِہِ بِسُوءِ فِعْلِہِ، فَلاَ أَخِیبَنَّ الْیَوْمَ
اے معبود ! اگر تو سزا دے تو وہ با اختیار مالک کی طرف سے اپنے غلام کی برائی کا بدلہ ہے پس آج مجھے محروم و ناکام نہ فرما
وَلَا تَصْرِفْنِیْ بِغَیْرِ حَاجَتِیْ، وَلاَ تُخَیِّبَنَّ شُخُوصِیْ وَوِفادَتِیْ
اور مجھ کو حاجت روائی کے بغیر نہ پلٹا میرے یہاں آنے اور حاضر ہو نے کو بیکار نہ بنا
فَقَدْ أَنْفَدْتُ نَفَقَتِیْ وَأَتْعَبْتُ بَدَنِیْ وَقَطَعْتُ الْمَفازاتِ وَخَلَّفْتُ الْاَھْلَ وَالْمالَ وَمَا خَوَّلْتَنِیْ
کیونکہ میں اپنا زاد راہ خرچ کر چکا تنگی و سختی اٹھائی اور بیابانوں میں سے گزرا ہوں میں اپنے اہل و عیال اور ساماناور جو تو نے دیا پیچھے چھوڑ آیا
وَآثَرْتُ مَا عِنْدَکَ عَلی نَفْسِیْ، وَلُذْتُ بِقَبْرِ عَمِّ نَبِیِّکَ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہِ، وَتَقَرَّبْتُ بِہِ ابْتِغاءَ مَرْضاتِکَ
اور اپنے لئے وہ پسند کیا جو تیرے قبضہ میں ہے اب تیرے نبی کے چچاکی قبرکی پناہ لئے ہوئے تیرا قرب چاہا اور اس کے ذریعے تیری رضائیں طلب کرتا ہوں
فَعُدْ بِحِلْمِکَ عَلی جَھْلِی وَبِرَأْفَتِکَ عَلی ذَنْبِی فَقَدْ عَظُمَ جُرْمِی بِرَحْمَتِکَ یَا کَرِیمُ یَا کَرِیمُ۔
پس اپنی نرمی کے ذریعے میری نادانی سے اور اپنی مہربانی کے سبب میرے گناہ سے درگزر کر کہ میرا جرم بہت بڑا ہے واسطہ ہے تیری رحمت کا اے مہربان اے مہربان ۔
مؤلف کہتے ہیں کہ جناب حمزہ (ع)کے اوصاف اور ان کی زیارت کی فضیلت بہت زیادہ ہے جو کہ بیان نہیں کی جاسکتی ۔ فخرالمحققین نے رسالہ فخریہ میں فرمایا :حضرت حمزہ(ع) اور أحد کے دیگر شہداء کی زیارت کرنا مستحب ہے کیونکہ حضرت رسول (ص)سے روایت ہوئی ہے کہ فرمایا : جو شخص میری زیارت کرے اور میرے چچا حمزہ (ع)کی زیارت کو نہ جائے تو گویا اس نے مجھ پر ظلم کیا نیز اس حقیر نے’’ بیت الاحزان فی مصائب سیدۃ النسوان ‘‘میں نقل کیا ہے کہ حضرت رسول کے وصال کے بعد حضرت فاطمہؑ ہر ہفتے میں پیر اور جمعرات کو حضرت حمزہ (ع)اور دیگر شہداء أحد کی زیارت کو جاتیں وہاں نماز پڑھتیں اور دعا مانگتیں حتیٰ کہ اپنی وفات تک ایسا ہی کرتی رہیں محمود بن لبید نے بیان کیا کہ سیدہ جلیلہ حضرت حمزہ (ع)کی قبر کے سرہانے کھڑے ہو کر گریہ فرمایا کرتی تھیں ایک روز جو میں حضرت حمزہ (ع)کی زیارت کو گیا تو میں نے دیکھا کہ وہ معظمہ حضرت حمزہ(ع) کی قبر پر گریہ کر رہیں ہیں۔ تب میں نے صبر سے کام لیا اور انکا گریہ تھم گیا میں انکے قریب ہوا اور سلام عرض کرنے کے بعد کہا: اے سیدہ نسواں! قسم بخدا آپ نے اپنے گریہ سے میرے دل کی رگیں کاٹ کر رکھ دیں ! بی بی نے فرمایا اے ابو عمر ! مجھے اسی طرح رونا چاہیے کہ مجھے کائنات کے بہترین باپ حضرت رسول کی وفات کا رنج پہنچا ہے ۔پھر فرمایا : ہائے خدا کے رسول سے ملنے کی آرزو اور یہ کہا :
اِذٰا مَاتَ یَوْماً مَیِتٌ قَلَّ ذِکْرُہُ وَذِکْرُ أَبِیْ مُذْ مَاتَ وَاللہُ اَکْثَرُ
جب کوئی مر جاتا ہے تو اس کی یاد کم ہو جاتی ہے لیکن بخدا کہ وفات کے بعد میرے بابا کی یاد زیادہ ہے
شیخ مفید نے فرمایا: حضرت رسول نے اپنی حیات میں حضرت حمزہ(ع) کی قبر کی زیارت کا حکم دیااور خود بھی آپ کی اور دیگر شہداء أحد کی زیارت کرتے رہے ،آنحضرت (ص)کی وفات کے بعد سیدہ فاطمہؑ حضرت حمزہ (ع)کی قبر پر جاتیں تھیں اور دوسرے مسلمان بھی آپ کی زیارت کرتے اور قبر پر حاضر ہوتے تھے ۔