آپ امیرالمومنینؑ کی والدہ ماجدہ ہیں،ان بی بی کی قبر کے نزدیک کھڑے ہو کر کہے :
السَّلامُ عَلَىٰ نَبِيِّ اللّٰهِ ، السَّلامُ عَلىٰ رَسُولِ اللّٰهِ ، السَّلامُ عَلىٰ مُحَمَّدٍ سَيِّدِ الْمُرْسَلِينَ
سلام ہو اللہ کے نبی(ص) پر سلام ہو اللہ کے رسول(ص) پر سلام ہو رسولوں کے سردار حضرت محمد(ص) پر
اَلسَّلَامُ عَلَی مُحَمَّدٍ سَیِّدِ الْاَوَّلِینَ، اَلسَّلَامُ عَلی مُحَمَّدٍ سَیِّدِ الْآخِرِینَ،
سلام ہو اولین کے سردار حضرت محمد(ص) پر سلام ہو آخرین کے سردار حضرت محمد(ص) پر۔
اَلسَّلَامُ عَلی مَنْ بَعَثَہُ اللہُ رَحْمَةً لِلْعالَمِینَ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ أَیُّھَا النَّبِیُّ وَرَحْمَۃُ اللہ وَبَرَکاتُہُ
سلام ہو ان جناب پر جن کو اللہ نے رحمت للعالمین بنا کر بھیجا سلام ہو اے نبی(ص) اور رحمت ہو اللہ کی اور اس کی برکتیں
اَلسَّلَامُ عَلی فاطِمَةَ بِنْتِ أَسَدٍ الْھاشِمِیَّةِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ أَیَّتُھَا الصِّدِّیقَۃُ الْمَرْضِیَّۃُ
سلام ہو بی بی فاطمہ بنت اسد پر جو ہاشمیہ ہیں آپ پر سلام ہو اے صدیقہ اور خدا کی پسندیدہ
اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ أَیَّتُھَا التَّقِیَّۃُ النَّقِیَّۃُ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ أَیَّتُھَا الْکَرِیمَۃُ الرَّضِیَّۃُ،
سلام ہو آپ پر آپ پرہیز گار و پاکیزہ آپ پر سلام ہو عزت و رضا کی مالکہ آپ پر
اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ یَا کافِلَةَ مُحَمَّدٍ خاتَمِ النَّبِیِّینَ اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ یا والِدَةَ سَیِّدِ الْوَصِیِّینَ
سلام ہو کے خاتم محمد(ص) کی سرپرست آپ پر سلام ہو اوصیاء کے سردار کی والدہ آپ پر
اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ یَا مَنْ ظَھَرَتْ شَفَقَتُھا عَلی رَسُولِ اللهِ خاتَمِ النَّبِیِّینَ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ یَا مَنْ تَرْبِیَتُھا لِوَلیِّ اللهِ الْاَمِینِ
سلام ہو اے وہ جس نے اللہ کے رسول(ص) اور نبیوں کے خاتم پر شفقت و مہربانی کی آپ پر سلام ہو اے وہ جس نے اللہ کے امانتدار ولی کی پرورش کی
اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ وَعَلی رُوحِکِ وَبَدَنِکِ الطّاھِرِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ وَعَلی وَلَدِکِ وَرَحْمَۃُ اللهِ وَبَرَکاتُہُ۔
سلام ہو آپ پر آپ کی روح پر اور آپ کے پاکیزہ بدن پر آپ پر سلام ہو اور آپکی اولاد پر خدا کی رحمت اور اس کی برکتیں ہوں۔
أَشْھَدُ أَنَّکِ أَحْسَنْتِ الْکِفالَةَ، وَأَدَّیْتِ الْاَمانَةَ
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے حضرت رسول (ص)کی اچھی سرپرستی کی اس امانت کو سنبھالا
وَاجْتَھَدْتِ فِی مَرْضاةِ اللهِ، وَبالَغْتِ فِی حِفْظِ رَسُولِ اللهِ، عارِفَةً بِحَقِّہِ
اور خدا کی رضا میں کوشاں رہیں آپ خدا کے رسول(ص) کی حفاظت کرنے میں کامیاب رہیں جبکہ آپ ان کے حق سے واقف
مُؤْمِنَةً بِصِدْقِہِ، مُعْتَرِفَةً بِنُبُوَّتِہِ، مُسْتَبْصِرَةً بِنِعْمَتِہِ، کافِلَةً بِتَرْبِیَتِہِ، مُشْفِقَةً عَلی نَفْسِہِ
ان کی سچائی پر ایمان رکھنے والی ان کی نبوت کا اعتراف کرنے والی ان کو ملی ہوئی نعمت کو پہچاننے والی ان کی پرورش کی ذمہ دار انکی ذات پر مہربان
واقِفَةً عَلی خِدْمَتِہِ، مُخْتارَةً رِضَاہُ، وَأَشْھَدُ أَنَّکِ مَضَیْتِ عَلَی الْاِیْمَانِ وَالتَّمَسُّکِ بِأَشْرَفِ لْاَدْیانِ
ان کی خدمت کے لئے ہمہ وقت حاضر اور ان کی خوشی چاہتی رہیں میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ دنیا سے گئیں تو ایمان کیساتھ اور بہترین دین سے وابستگی رکھتے ہوئے
راضِیَةً مَرْضِیَّةً طاھِرَةً زَکِیَّةً تَقِیَّةً نَقِیَّةً
جبکہ آپ خدا سے راضی وہ آپ سے راضی آپ پاکیزہ نیک پرہیزگار پاکباز تھیں
فَرَضِیَ اللہُ عَنْکِ وَأَرْضاکِ وَجَعَلَ الْجَنَّةَ مَنْزِلَکِ وَمَأْوَاکِ
پس خدا آپ سے راضی ہوا اس نے آپ کو خوش کیا اور اس نے آپ کو جنت میں مقام و منزل عطا کی
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَانْفَعْنِی بِزِیَارَتِھا وَثَبِّتْنِیْ عَلیٰ مَحَبَّتِھا وَلَا تَحْرِمْنِیْ شَفَاعَتَھا
اے معبود! محمد(ص) و آل محمد(ص)پر رحمت فرما اور مجھے اس بی بی کی زیارت سے نفع عطا کر مجھے اس کی محبت پر قائم رکھ اور مجھ کو اس کی شفاعت
وَشَفاعَةَ الْاَئِمَّةِ مِنْ ذُرِّیَّتِھا، وَارْزُقْنِی مُرافَقَتَھا، وَاحْشُرْنِی مَعَھا وَمَعَ أَوْلادِھَا الطَّاھِرِیْنَ
اور اس کی اولاد میں سے ائمہ کی شفاعت سے محروم نہ فرما مجھے اس بی بی کی ہمسائیگی نصیب کر اور مجھے اس بی بی کے ساتھ اور اس کی پاکیزہ اولاد کے ساتھ محشور فرما
اَللّٰھُمَّ لَاتَجْعَلْہُ آخِرَ الْعَھْدِ مِنْ زِیارَتِیْ إیَّاھا، وَارْزُقْنِی الْعَوْدَ إلَیْھا أَبَداً مَا أَبْقَیْتَنِی
اے معبود ! میں نے فاطمہ بنت اسد کی جو زیارت کی ہے اسے میرا آخری موقع قرار نہ دے اور مجھے بار بار یہاں آنا نصیب فرما جب تک تو مجھے زندہ رکھے
وَ إذا تَوَفَّیْتَنِی فَاحْشُرْنِی فِی زُمْرَتِھا، وَأَدْخِلنِی فِی شَفاعَتِھا، بِرَحْمَتِکَ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ۔
اور جب مجھے موت دے تو مجھے اس بی بی کے گروہ میں اٹھا اور مجھے اس کی شفاعت میں داخل فرما بواسطہ اپنی رحمت کے اے سب سے زیادہ رحم والے
اَللّٰھُمَّ بِحَقِّھا عِنْدَکَ، وَمَنْزِلَتِھا لَدَیْکَ اغْفِرْلِی وَ لِوالِدَیَّ وَ لِجَمِیعِ الْمُؤْمِنِینَ وَالْمُؤْمِناتِ
اے معبود ! بواسطہ اس بی بی کے حق کے جو تیرے ہاں ہے اور اس کا جو مرتبہ تیرے نزدیک ہے مجھ کو میرے ماں باپ اور تمام مومنین و مومنات کو بخش دے
وَآتِنا فِی الدُّنْیا حَسَنَةً وَفِی الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنا بِرَحْمَتِکَ عَذابَ النَّارِ۔
ہمیں دنیا میں اور آخرت میں نیکی اور خوشحالی عطا فرما اور بواسطہ اپنی رحمت کے ہمیں آتش جہنم سے بچائے رکھ ۔
پس دو رکعت نماز زیارت پڑھے اور جو چاہے دعا مانگے۔