• AA+ A++

 ایک معتبر روایت میں مذکور ہے کہ آنحضرت(ص) نے فرمایا: جس نے میرے وصال کے بعد میری قبر کی زیارت کی تو وہ اس شخص کی مانند ہے جو میری حیات ظاہری میں میرے پاس آیا ہو۔ پس جب تم لوگ میری قبر پر حاضر نہ ہوسکو تو جہاں سے مجھ پر درود و سلام بھیجو گے وہ مجھ تک پہنچ جائے گا اس مضمون کی بہت سی روایات ہیں جو ہم نے باب اول ایام ہفتہ میں ائمہ معصومین علیھم السلام کی زیارات اورہفتہ کے دن حضرت رسول خدا(ص) کی دوزیارتوں کے ہمراہ نقل کی ہیں جو ان روایتوں کو دیکھنا چاہے وہ باب اول کی چوتھی فصل میں دیکھے اور ان سے فیض حاصل کرے بہتر ہے کہ آنحضرت(ص) پر وہ صلٰوت پڑھی جائے جو امیرالمومیننؑ نے جمعہ کے ایک خطبہ میں پڑھی اور وہ روضہ کافی میں اس طرح نقل ہوئی ہے:

إنَّ اللهَ وَمَلائِکَتَہُ یُصَلُّونَ عَلَی النَّبِیِّ یَا أَیُّھَا الَّذِینَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَیْہِ وَسَلِّمُوا تَسْلِیماً۔

بے شک اللہ اور اس کے فرشتے نبی(ص) پر درود بھیجتے ہیں اے ایمان والو تم بھی آنحضرت(ص) پر درود و سلام بھیجو جیسے سلام کا حق ہے۔

 اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ، وَبارِکْ عَلی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ،

اے معبود! محمد(ص) و آل محمد(ص) پر رحمت نازل فرما اور برکت عطا فرما محمد(ص) وآل محمد(ص) پر

وَتَحَنَّنْ عَلی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ، وَسَلِّمْ عَلی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ 

اور محمد(ص) و آل محمد(ص) پر مہربانی فرما محمد(ص) وآل محمد(ص) پر سلام بھیج ا

کَأَفْضَلِ ما صَلَّیْتَ بَارَکْتَ وَتَرَحَّمْتَ وَتَحَنَّنْتَ وَسَلَّمْتَ عَلی إبْراھِیمَ وَآلِ إبْراھِیمَ إنَّکَ حَمِیدٌ مَجِیدٌ

جیسے تو نے ابراہیم (ع)اور آل ابراہیم (ع)پر بہترین درود بھیجا برکت عطا کی رحمت نازل کی مہربانی فرمائی اور سلام بھیجا بے شک تو تعریف والا بزرگوار ہے

اَللّٰھُمَّ أَعْطِ مُحَمَّداً الْوَسِیلَةَ وَالشَّرَفَ وَالْفَضِیلَةَ وَالْمَنْزِلَةَ الْکَرِیمَةَ۔ 

اے معبود! حضرت محمد(ص) کو وسیلہ شرف اور فضیلت اور کریم منزلت عطا فرما۔

اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ محَمَّداً وَآلَ مُحَمَّدٍ أَعْظَمَ الْخَلائِقِ کُلِّھِمْ شَرَفاً یَوْمَ الْقِیَامَةِ، وَأَقْرَبَھُمْ مِنْکَ مَقْعَداً،

خدایا محمد(ص) وآل محمد(ص) کو قیامت کے دن ساری مخلوق میں سے سب سے زیادہ شرف اور مقام والا بنا ان کو اپنے قریب تر جگہ پر قرار دے کر

وَأَوْجَھَھُمْ عِنْدَکَ یَوْمَ الْقِیَامَةِ جَاھَاً، وَأَفْضَلَھُمْ عِنْدَکَ مَنْزِلَةً وَنَصِیباً۔ 

اور روزقیامت ان کو اپنے ہاں زیادہ عزت دار بنا اور مرتبہ و حصہ کے لحاظ سے افضل و برتر قرار دے۔

اَللّٰھُمَّ أَعْطِ محَمَّداً أَشْرَفَ الْمَقامِ وَحِبَاءَ السَّلامِ، وَشَفاعَةَ الْاِسْلامِ ۔ 

اے معبود! حضرت محمد(ص) کو بلند ترین مقام صلح و نیکی کا اجر اور تبلیغ اسلام کا صلہ عطا فرما

اَللّٰھُمَّ وَأَلْحِقْنا بِہِ غَیْرَخَزَایَا وَلاَ نَاکِثِینَ وَلاَ نَادِمِینَ وَلاَ مُبَدِّلِینَ إِلٰہَ الْحَقِّ آمِینَ ۔

اے معبود!ہمیں آنحضرت(ص) سے ملا دے اس طرح کہ نہ ہم رسوا ہوں نہ عہد شکنی کریں نہ شرمندگی اٹھائیں اور نہ احکام کوبدلیں اے سچے خدا اس دعا کو قبول فرما۔

آنحضرت (ص)اور آپ کی آل(ع) پر پڑھی جانے والی ایک صلوات کا ذکر باب زیارات کے آخر میں آئے گا۔

?