• AA+ A++

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی الْاَمِینِ الْمُؤْتَمَنِ مُوسَی بْنِ جَعْفَرٍ الْبَرِّ الْوَفِیِّ الطَّاھِرِ الزَّکِیِّ النُّورِ الْمُبِینِ الْمُجْتَھِدِ الْمُحْتَسِبِ الصَّابِرِ عَلَی الْاَذیٰ فِیکَ۔

اے معبود امانت دار اور امانت دار بنائے گئے موسیٰ بن جعفر(ع) پر درود بھیج جو نیک وفا دار پاک شدہ پاکباز نور درخشاں ساعی و کوشاں خیر چاہنے والے تیرے لیے تکلیف پر صبر کرنے والے ہیں

اَللّٰھُمَّ وَکَما بَلَّغَ عَنْ آبائِہِ مَا اسْتُودِعَ مِنْ أَمْرِکَ وَنَھْیِکَ وَحَمَلَ عَلَی الْمَحَجَّةِ وَکابَدَ أَھْلَ الْعِزَّةِ وَالشِّدَّةِ فِیما کانَ یَلْقیٰ مِنْ جُہَّالِ قَوْمِہِ

اے معبود جیسے انہوں نے اپنے بزرگان کیطرف سے سپرد شدہ تیرے امر و نہی کو بیان کیا لوگوں کو سیدھی راہ پر ڈالا اور سامنا کیا اہل کبر و غرور کے سخت برتاؤ کا ان باتوں میں جو آپ کی قوم کے جاہلوں نے پھیلائیں

رَبِّ فَصَلِّ عَلَیْہِ أَفْضَلَ وَأَکْمَلَ مَا صَلَّیْتَ عَلَی أَحَدٍ مِمَّنْ أَطاعَکَ وَنَصَحَ لِعِبادِکَ إنَّکَ غَفُورٌ رَحِیمٌ۔

پس اے پرودگار حضرت پر رحمت کر بہترین و کامل ترین رحمت جو تو نے کسی ایسے شخص پر کی جس نے تیری اطاعت اور تیرے بندوں کی خیر خواہی کی بے شک تو پردہ پوش ہے مہربان۔

?