• AA+ A++

اَللّھُمَّ صَلِّ عَلَی جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ الصَّادِقِ خازِنِ الْعِلْمِ الدَّاعِی إلَیْکَ بِالْحَقِّ النُّورِ الْمُبِینِ۔

اے معبود جعفر بن محمد(ع) پر درود بھیج جو صادق(ع) ہیں وہ علم کے خزینہ دار حق کے ساتھ تیری طرف بلانے والے اور نور آشکارا ہیں

 اَللّٰھُمَّ وَکَما جَعَلْتَہُ مَعْدِنَ کَلامِکَ وَوَحْیِکَ وَخازِنَ عِلْمِکَ وَلِسانَ تَوْحِیدِکَ وَوَلِیَّ أَمْرِکَ

اے معبود جیسے تو نے اپنے کلام اور وحی کا سنبھالنے والا قرار دیا اپنے علم کا خزینہ دار اپنی توحید کا ترجمان اپنے حکم کا نگہدار

 وَمُسْتَحْفِظَ دِینِکَ فَصَلِّ عَلَیْہِ أَفْضَلَ مَا صَلَّیْتَ عَلَی أَحَدٍ مِنْ أَصْفِیائِکَ وَحُجَجِکَ إنَّکَ حَمِیدٌ مَجِیدٌ۔

اور اپنے دین کا رکھوالا بنایا ہے اسی طرح ان پر رحمت فرما وہ بہترین رحمت جو تو نے اپنے برگزیدوں اور اپنی حجتوں میں سے کسی پر کی ہے بے شک تو تعریف والا ہے بزرگوار۔

?