اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی عَلِیِّ بْنِ الْحُسَیْنِ سَیِّدِ الْعابِدِینَ الَّذِی اسْتَخْلَصْتَہُ لِنَفْسِکَ
اے معبود امام علی(ع) بن الحسین(ع) پر درود بھیج جو عبادت گزاروں کے سردار ہیں جن کو تو نے اپنے لیے مخصوص کیا
وَجَعَلْتَ مِنْہُ أَئِمَّةَ الْھُدَی الَّذِینَ یَھْدُونَ بِالْحَقِّ وَبِہِ یَعْدِلُونَ اخْتَرْتَہُ لِنَفْسِکَ وَطَھّرْتَہُ مِنَ الرِّجْسِ
اور ان کی اولاد میں تو نے ائمہ ہدایت قرار دئیے جو حق کیساتھ ہدایت کرتے اور عدل سے فیصلے کرتے ہیں تو نے انکو اپنے لیے چنا ان کو آلودگی سے پاک رکھا
وَاصْطَفَیْتَہُ وَجَعَلْتَہُ ھادِیاً مَھْدِیّاً اَللّٰھُمَّ فَصَلِّ عَلَیْہِ أَفْضَلَ مَا صَلَّیْتَ عَلَی أَحَدٍ مِنْ ذُرِّیَّةِ أَنْبِیائِکَ
ان کو پسند کیا اور ان کو ہدایت یافتہ رہبر بنایا پس اے معبود امام(ع) چہارم پر رحمت فرما وہ بہترین رحمت جو تو نے اپنے نبیوں کی اولاد میں سے کسی پر کی ہو
حَتَّی تَبْلُغَ بِہِ مَا تَقَرُّ بِہِ عَیْنُہُ فِی الدُّنْیا وَالْاَخِرَةِ إنَّکَ عَزِیزٌ حَکِیمٌ۔
حتی کہ انکو اس مقام پر پہنچا جس سے انکی آنکھیں ٹھنڈی ہوں دنیا اور آخرت میں بے شک تو زبردست ہے حکمت والا۔