• AA+ A++

اَللّھُمَّ صَلِّ عَلَی الْحَسَنِ وَالْحُسَیْنِ عَبْدَیْکَ وَوَلِیَّیْکَ وَابْنَیْ رَسُولِکَ وَسِبْطَیِ الرَّحْمَةِ

اے معبود حسن(ع) اور حسین(ع) پر درود بھیج جو دونوں تیرے بندے محبوب تیرے رسول(ص) کے بیٹے رحمت والے نواسے

وَسَیِّدَیْ شَبابِ أَھْلِ الْجَنَّةِ أَفْضَلَ مَا صَلَّیْتَ عَلَی أَحَدٍ مِنْ أَوْلادِ النَّبِیِّینَ وَالْمُرْسَلِینَ

اور جوانان جنت کے سید و سردار ہیں ان پر بہترین رحمت فرما جیسی رحمت تو نے نبیوں اور رسولوں کی اولاد میں سے کسی پر بھیجی ہو

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی الْحَسَنِ بْنِ سَیِّدِ النَّبِیِّینَ وَوَصِیِّ أَمِیرِ الْمُؤْمِنِینَ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَابْنَ رَسُولِ اللہِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَابْنَ سَیِّدِ الْوَصِیِّینَ

اے معبود امام حسن(ع) پر درود بھیج جو نبیوں کے سردار کے فرزند ہیں اور مومنوں کے امیر(ع) کے جانشین ہیں آپ پر سلام ہو اے رسول خدا(ص) کے فرزند آپ پر سلام ہو اے اوصیاء کے سردار کے فرزند

 أَشْھَدُ أَنَّکَ یَابْنَ أَمِیرِ الْمُؤْمِنِینَ أَمِینُ اللہِ وَابْنُ أَمِینِہِ عِشْتَ مَظْلُوماً وَمَضَیْتَ شَھِیداً

میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ مومنوں کے امیر کے فرزند خدا کے امانتدار اور اسکے امین کے فرزند ہیں آپ دنیا میں مظلوم جیے اور شہید ہو کر گزرے

  وَأَشْھَدُ أَنَّکَ الْاِمامُ الزَّکِیُّ الْھادِی الْمَھْدِیُّ۔

میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ امام(ع) ہیں پاک شدہ ہدایت دینے والے ہدایت یافتہ

 اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَیْہِ وَبَلِّغْ رُوحَہُ وَجَسَدَہ عَنِّی فِی ھذِہ السَّاعَةِ أَفْضَلَ التَّحِیَّةِ وَالسَّلامِ

اے معبود ان پر رحمت نازل کر اور انکی روح اور انکے جسم کو میری طرف سے اس لمحے میں بہترین درود و سلام اور آداب پہنچا دے

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی الْحُسَیْنِ بْنِ عَلِیٍّ الْمَظْلُومِ الشَّھِیدِ قَتِیلِ الْکَفَرَةِ وَطَرِیحِ الْفَجَرَةِ

اے معبود امام حسین(ع) فرزند علی(ع) پر درود بھیج جو مظلومیت کی حالت میں شہید ہوئے بے دینوں نے انہیں قتل کیا اور بدکاروں نے ساتھ چھوڑدیا

 اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا أَبا عَبْدِاللہِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَابْنَ رَسُولِ اللہِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَابْنَ أَمِیرِالْمُؤْمِنِینَ

آپ پر سلام ہو اے ابو عبد ﷲ(ع) آپ پر سلام ہو اے رسول خدا(ص) کے فرزند آپ پر سلام ہو اے مومنوں کے امیر(ع) کے فرزند

 أَشْھَدُ مُوقِناً أَنَّکَ أَمِینُ اللہِ وَابْنُ أَمِینِہِ قُتِلْتَ مَظْلُوماً وَمَضَیْتَ شَھِیداً

میں گواہی دیتا ہوں یقین کیساتھ کہ آپ خدا کے امانتدار اور اسکے امین کے فرزند ہیں آپ مظلومی میں قتل ہوئے اور شہادت پا کر گزرے ہیں

 وَأَشْھَدُ أَنَّ اللہَ تَعالَی الطَّالِبُ بِثارِکَ وَمُنْجِزٌ مَا وَعَدَکَ مِنَ النَّصْرِ وَالتَّأْیِیدِ فِی ھَلاکِ عَدُوِّکَ وَ إظْھارِ دَعْوَتِکَ

میں گواہی دیتا ہوں کہ خدائے تعالیٰ آپکے خون کا بدلہ لے گا اور وہ آپ سے کیا ہوا وعدہ پورا کرتے ہوئے آپکے دشمن کی تباہی اور آپکی دعوت کے اظہار کیلئے مدد اور قوت دے گا

 وَأَشْھَدُ أَنَّکَ وَفَیْتَ بِعَھْدِ اللہِ وَجاھَدْتَ فِی سَبِیلِ اللہِ وَعَبَدْتَ اللہَ مُخْلِصاً حَتَّی أَتاکَ الْیَقِینُ لَعَنَ اللہُ ٲُمَّةً قَتَلَتْکَ وَلَعَنَ اللہُ ٲُمَّةً خَذَلَتْکَ وَلَعَنَ اللہُ ٲُمَّةً أَلَّبَتْ عَلَیْکَ

میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے خدا سے کیا ہوا پیمان پورا کیا خدا کی راہ میں جہاد کیا اور خدا کی پر خلوص عبادت کرتے رہے یہاں تک کہ آپ شہید ہو گئے خدا کی لعنت ہو اس گروہ پر جس نے آپکو قتل کیا خدا کی لعنت ہو اس گروہ پرجس نے آپکا ساتھ نہ دیا خدا کی  لعنت ہو اس گروہ پر جس نے آپ پر گھیرا ڈالا

وَأَبْرَٲُ إلَی اللہِ تَعالی مِمَّنْ أَکْذَبَکَ وَاسْتَخَفَّ بِحَقِّکَ وَاسْتَحَلَّ دَمَکَ بِأَبِی أَنْتَ وَٲُمِّی یَا أَبا عَبْدِاللہِ

اور میں خدا کے سامنے بیزار ہوں اس سے جس نے آپکو جھٹلایا آپکے حق کی پرواہ نہ کی اور آپکا خون بہایا میرے ماں باپ آپ پر قربان اے ابوعبد اللہ(ع)

 لَعَنَ اللہُ قاتِلَکَ وَلَعَنَ اللہُ  خاذِلَکَ وَلَعَنَ اللہُ مَنْ سَمِعَ وَاعِیَتَکَ فَلَمْ یُجِبْکَ وَلَمْ یَنْصُرْکَ وَلَعَنَ اللہُ مَنْ سَبَیٰ نِسائَکَ

خدا لعنت کرے آپکے قاتل پر خدا لعنت کرے آپ کو چھوڑ جانے والے پر اور خدا لعنت کرے اس پر جس نے آپکی پکار سنی تو جواب نہ دیا اور آپکی مدد نہ کی اور خدا لعنت کرے جس نے آپ کی عورتوں کو اسیر کیا

 أَنَا إلَی اللہِ مِنْھُمْ بَرِیئٌ وَمِمَّنْ وَالَاھُمْ وَمالَاھُمْ وَأَعانَھُمْ عَلَیْہِ

میں خدا کے سامنے ان سے بیزار ہوں اور ان سے بھی جو انکے دوست انکے ساتھی اور انکے مددگار ہیں

وَأَشْھَدُ أَنَّکَ وَالْاَئِمَّةَ مِنْ وُلْدِکَ کَلِمَۃُ التَّقْوَیٰ وَبابُ الْھُدَیٰ وَ الْعُرْوَۃُ الْوُثْقیٰ وَالْحُجَّۃُ عَلَی أَھْلِ الدُّنْیا

میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ(ع) اور آپکی اولاد میں سے ائمہ(ع) پرہیز گاری کی علامت ہدایت کا ذریعہ پائیدار سلسلہ اور دنیا والوں پر خد اکی حجت ہیں

وَأَشْھَدُ أَنِّی بِکُمْ مُؤْمِنٌ وَبِمَنْزِلَتِکُمْ مُوقِنٌ وَلَکُمْ تابِعٌ بِذاتِ نَفْسِی وَشَرایِعِ دِینِی وَخَواتِیمِ عَمَلِی وَمُنْقَلَبِی فِی دُنْیایَ وَآخِرَتِی۔

اور میں گواہی دیتا ہوں کہ میں آپ کا معتقد ہوں اور آپ کے مرتبے کا یقین رکھتا ہوں میں دل سے آپ کا تابع ہوں میں احکام دین اور عمل کی پاداش اور بازگشت میں آپ(ع) کا تابع ہوں دنیا و آخرت میں۔

?