• AA+ A++

اَللّھُمَّ صَلِّ عَلَی الصِّدِّیقَةِ فاطِمَةَ الزَّکِیَّةِ حَبِیبَةِ حَبِیبِکَ وَنَبِیِّکَ 

اے معبود درود بھیج صدیقہ کائنات سیدہ فاطمہ﴿س﴾ پر جو پاکیزہ ہیں تیرے پیغمبر(ص) اور تیرے محبوب کی پیاری بیٹی ہیں

وَٲُمِّ أَحِبَّائِکَ وَأَصْفِیائِکَ الَّتِی انْتَجَبْتَھا وَفَضَّلْتَھا وَاخْتَرْتَھا عَلَی نِساءِ الْعالَمِینَ۔ 

اور تیرے محبوب اور برگزیدوں کی والدہ ہیں وہی بی بی﴿س﴾ جہانوں کی عورتوں میں سے جنکو تو نے چن لیا عظمت دی اور پسندیدہ بنایا۔

اَللّٰھُمَّ کُنِ الطَّالِبَ لَھا مِمَّنْ ظَلَمَھا وَاسْتَخَفَّ بِحَقِّھا وَکُنِ الثَّائِرَ اَللّٰھُمَّ بِدَمِ أَوْلادِھا۔

اے معبود جنہوں نے ان پر ظلم ڈھایا ان سے بدلہ لے اور انکے حق کی پرواہ نہ کی ان سے بدلہ لے اور اے معبود انکی اولاد کے خون کا انتقام لے

اَللّٰھُمَّ وَکَما جَعَلْتَھا ٲُمَّ أَئِمَّةِ الْھُدیٰ وَحَلِیلَةَ صاحِبِ الِلَّواءِ وَالْکَرِیمَةَ عِنْدَ الْمَلاِ الْاَعْلٰی

اور اے معبود جیسا کہ تو نے انکوبنایا ہدایت والے اماموں کی ماں پیغمبر(ص) کے علمبردار کی زوجہ محترمہ اور عالم بالاعرش و کرسی کے مقام میں عزت والی قرار دیا

 فَصَلِّ عَلَیْھا وَعَلَی ٲُمِّھا صَلاةً تُکْرِمُ بِھا وَجْہَ مُحَمَّدٍ وَتُقِرُّ بِھا أَعْیُنَ ذُرِّیَّتِھا وَأَبْلِغْھُمْ عَنِّی فِی ھذِہِ السَّاعَةِ أَفْضَلَ التَّحِیَّةِ وَالسَّلامِ۔

( پس ان پر اور انکی والدہ﴿س﴾ پر رحمت فرما جس سے تیرے نبی محمد(ص)کا چہرہ مبارک چمک اٹھے اور ان بی بی﴿س کی اولاد کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور پہنچا ان سب کو اس وقت میرا بہترین درود اور آداب و سلام۔

?