اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی أَمِیرِالْمُؤْمِنِینَ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طالِبٍ أَخِی نَبِیِّکَ وَوَلِیِّہِ وَصَفِیِّہِ وَوَزِیرِہِ
اے معبود! مومنوں کے امیر علی بن ابی طالب(ع) پر درود بھیج کہ جو تیرے نبی(ص) کے برادر ان کے وارث ان کے پسندیدہ ان کے معاون
وَمُسْتَوْدَعِ عِلْمِہِ وَمَوْضِعِ سِرِّہِ وَبابِ حِکْمَتِہِ وَالنَّاطِقِ بِحُجَّتِہِ وَالدَّاعِی إلَی شَرِیعَتِہِ
انکے علم کے امانتدار ان کے راز کے امین انکے حکمت کے مظہر انکی حجت بیان کرنے والے، انکی شریعت کیطرف دعوت دینے والے
وَخَلِیفَتِہِ فِی ٲُمَّتِہِ وَمُفَرِّجِ الْکُرَبِ عَنْ وَجْھِہِ قاصِمِ الْکَفَرَةِ وَمُرْغِمِ الْفَجَرَةِ الَّذِی جَعَلْتَہُ مِنْ نَبِیِّکَ بِمَنْزِلَةِ ھَارُونَ مِنْ مُوسَی۔
انکی امت میں انکے خلیفہ ان کی ذات سے مشکلوں کو دور کرنے والے کافروں کی قوت توڑنے والے اور فسادیوں کو زیر کرنے والے کہ جن کو تو نے اپنے نبی(ص) کے ساتھ وہ مقام دیا جو ہارون(ع) کا موسی(ع) کے ساتھ تھا
اَللّٰھُمَّ وَالِ مَنْ والاہُ وَعادِ مَنْ عاداہُ وَانْصُرْ مَنْ نَصَرَہُ وَاخْذُلْ مَنْ خَذَلَہُ وَالْعَنْ مَنْ نَصَبَ لَہُ مِنَ الْاَوَّلِینَ وَالْاَخِرِینَ
اے معبود! اسے دوست رکھ جو ان کو دوست رکھے دشمن رکھے اس کو جو ان کا دشمن ہو مدد دے اس کو جوان کی مدد کرے اور اس کو رسوا کر جو ان کو چھوڑ جائے اور اس پر لعنت بھیج جس نے ان کی مخالفت کی اولین وآخرین میں سے
وَصَلِّ عَلَیْہِ أَفْضَلَ مَا صَلَّیْتَ عَلَی أَحَدٍ مِنْ أَوْصِیاءِ أَنْبِیائِکَ یَارَبَّ الْعالَمِینَ۔
اور ان پر رحمت فرما وہ بہترین رحمت جو تو نے اپنے نبیوں کے جانشینوں میں سے کسی پر فرمائی ہو اے جہانوں کے پرودگار۔