• AA+ A++

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ کَما حَمَلَ وَحْیَکَ وَبَلَّغَ رِسالاتِکَ وَصَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ 

اے معبود! حضرت محمد(ص) پر درود بھیج کہ انہوں نے تیری وحی کو سنبھالا اور تیرے پیغام پہنچائے حضرت محمد(ص) پر درود بھیج

کَما أَحَلَّ حَلالَکَ وَحَرَّمَ حَرَامَکَ وَعَلَّمَ کِتابَکَ وَصَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ کَما أَقامَ الصَّلاةَ

کہ انہوں نے تیرے حلال کو حلال اور حرام کو حرام بتایا اور تیری کتاب کی تعلیم دی خدایا محمد(ص) پر درود بھیج کہ انہوں نے نماز قائم کی

وَآتیٰ الزَّکَاةَ وَدَعا إِلٰی دِینِکَ وَصَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ کَمَا صَدَّقَ بِوَعْدِکَ وَأَشْفَقَ مِنْ وَعِیدِکَ

اور زکوۃ دیتے رہے اور تیرے دین کی طرف دعوت دی حضرت محمد(ص) پر درود بھیج کہ انہوں نے تیرے وعدے کی تصدیق کی اور تیری دھمکی سے لوگوں کو ڈرایا

 وَصَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ کَمَا غَفَرْتَ بِہِ الذُّنُوبَ وَسَتَرْتَ بِہِ الْعُیُوبَ وَفَرَّجْتَ بِہِ الْکُرُوبَ

خدایا محمد(ص) پر درود بھیج کہ جنکے ذریعے تو نے لوگوں کے گناہ معاف کیے انکے عیبوں کو چھپایا اور انکے ذریعے لوگوں کی مشکلات دور کیں

 وَصَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ کَمَا دَفَعْتَ بِہِ الشَّقاءَ وَکَشَفْتَ بِہِ الْغَمَّاءَ وَأَجَبْتَ بِہِ الدُّعاءَ

خدایا محمد(ص) پر درود بھیج کہ تو نے انکے ذریعے بد بختی دور کی انکے ذریعے رنج دور کیے انکے ذریعے دعائیں قبول کیں

 وَنَجَّیْتَ بِہِ مِنَ الْبَلاءِ وَصَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ کَما رَحِمْتَ بِہِ الْعِبادَ وَأَحْیَیْتَ بِہِ الْبِلادَ

اور انکے وسیلے مصیبتوں سے نجات دی خدایا محمد(ص) پر درود بھیج کہ تو نے ان کے ذریعے بندوں پر رحم کیا اور شہروں کو آباد کیا

وَقَصَمْتَ بِہِ الْجَبابِرَةَ وَأَھْلَکْتَ بِہِ الْفَراعِنَةَ وَصَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ کَما أَضْعَفْتَ بِہِ الْاَمْوالَ

اور انکے ذریعے سرکشوں کی کمر توڑی اور انکے ذریعے مغرور بادشاہوں کو قتل کیا خدایا محمد(ص) پر درود نازل فرما تو نے انکے ذریعے اموال زیادہ کیے

وَأَحْرَزْتَ بِہِ مِنَ الْاَھْوَالِ وَکَسَرْتَ بِہِ الْاَصْنامَ وَرَحِمْتَ بِہِ الْاَنامَ وَصَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ

انکے ذریعے خوف وہراس سے محفوظ کیا انکے ہاتھوں بتوں کو توڑا انکے وسیلے سے لوگوں پر رحم فرمایا خدایا محمد(ص) پر درود بھیج

کَمَا بَعَثْتَہُ بِخَیْرِ الْاَدْیانِ وَأَعْزَزْتَ بِہِ الْاِیمانَ وَتَبَّرْتَ بِہِ الْاَوْثانَ وَعَظَّمْتَ بِہِ الْبَیْتَ الْحَرامَ

کہ تو نے انکو بہترین دین کیساتھ بھیجا ان کے ذریعے ایمان کو قوت دی ان کے ہاتھوں بتوں کو تباہ کیا اور ان کے ذریعے بیت الحرام کو بزرگی دی

 وَصَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَأَھْلِ بَیْتِہِ الطَّاھِرِینَ الْاَخْیارِ وَسَلِّمْ تَسْلِیماً۔

خدایا حضرت محمد(ص) پر درود بھیج اور ان کے اہل بیت(ع) پر جو پاک ہیں پسند شدہ اور سلام بھیج بہت بہت سلام۔

?