• AA+ A++

سید بن طاؤوس(رح) نے فرمایا ہے کہ جب حرم مبارک سے واپس ہونا چاہیے تو سرداب میں جا کر جس قدر چاہے نماز پڑھے اس کے بعد قبلہ رخ ہو کر یہ دعا پڑھے:

اَللَّھُمَّ ادْفَعْ عَنْ وَلِیِّکَ

اس دعا کو آخر تک نقل کرنے کے بعد فرمایا کہ اب جو چاہے خدائے تعالیٰ سے طلب کرے اور پھر یہاں سے پلٹ جائے۔ مولف کہتے ہیں مصباح میں شیخ(رح) نے اس دعا کو بحوالہ امام علی رضاؑ روز جمعہ کے اعمال میں نقل کیا ہے اور جیسا کہ شیخ(رح) نے یہ دعا نقل کی ہے ہم بھی اسے یہاں نقل کرتے ہیں یونس بن عبدالرحمن سے روایت ہے کہ امام علی رضاؑ نے امام العصر﴿عج﴾ کیلئے یوں دعا کرنے کا حکم فرمایا:

اَللّٰھُمَّ ادْفَعْ عَنْ وَلِیِّکَ وَخَلِیفَتِکَ وَحُجَّتِکَ عَلَی خَلْقِکَ وَلِسانِکَ الْمُعَبِّرِ عَنْکَ

اے معبود دفاع کر اپنے ولی برحق کا جو تیرے نائب اور تیری مخلوق پر تیری حجت ہیں وہ تیری زبان ہیں جو تیری طرف سے

النَّاطِقِ بِحِکْمَتِکَ وَعَیْنِکَ النَّاظِرَةِ بِإذْنِکَ وَشاھِدِکَ عَلَی عِبادِکَ الْجَحْجاحِ

علم و حکمت کا درس دیتی ہے وہ تیری آنکھ ہیں جو تیرے اذن سے دیکھتی ہے وہ تیرے بندوں پر تیرے گواہ اور بہت بڑے سردار ہیں

الْمُجاھِدِ الْعائِذِ بِکَ الْعابِدِ عِنْدَکَ وَأَعِذْہُ مِنْ شَرِّ جَمِیعِ مَا خَلَقْتَ وَبَرَأْتَ وَأَنْشَأْتَ وَصَوَّرْتَ

تجھ سے پناہ یافتہ پارسا اور تیری عبادت کرنے والے ہیں نیز بچا ان کو ہر چیز کے شر سے جو تو نے پیدا کی ہے اور بنائی ہے اور ظاہر کی اور اسے صورت دی ہے

وَاحْفَظْہُ مِنْ بَیْنِ یَدَیْہِ وَمِنْ خَلْفِہِ وَعَنْ یَمِینِہِ وَعَنْ شِمالِہِ وَمِنْ فَوْقِہِ وَمِنْ تَحْتِہِ

حفاظت کر انکی انکے آگے اور انکے پیچھے سے انکے دائیں سے انکے بائیں سے انکے اوپر سے اور انکے نیچے سے

بِحِفْظِکَ الَّذِی لاَ یَضِیعُ مَنْ حَفِظْتَہُ بِہِ وَاحْفَظْ فِیہِ رَسُولَکَ وَآبائَہُ وَأَئِمَّتَکَ

اپنی حفاظت کے ذریعے کہ جسے تو بچائے وہ ضائع نہیںہوتا اور حفاظت کر انکے ذریعے اپنے رسول (ص)اور انکے دیگر بزرگوں کی جو امام(ع) ہیں

وَدَعائِمَ دِینِکَ وَاجْعَلْہُ فِی وَدِیعَتِکَ الَّتِی لاَ تَضِیعُ وَفِی جِوارِکَ الَّذِی لاَ یُخْفَرُ 

اور تیرے دین کے ستون ہیں اور قرار دے انکو اپنی وہ امانت جسے تو ضائع نہیں کرتااپنی پناہ میں رکھ جو ختم نہیں ہوتی

وَفِی مَنْعِکَ وَعِزِّکَ الَّذِی لاَ یُقْھَرُ وَآمِنْہُ بِأَمانِکَ الْوَثِیقِ الَّذِی لاَ یُخْذَلُ مَنْ آمَنْتَہُ بِہِ

اور اپنی نگاہ و نگہبانی میں قرار دے جہاں کسی کی رسائی نہیں ان کو اپنی محکم پناہ میں رکھ کہ جسے تو پناہ دے وہ بے کس نہیں ہوتا

وَاجْعَلْہُ فِی کَنَفِکَ الَّذِی لاَ یُرامُ مَنْ کانَ فِیہِ وَانْصُرْہُ بِنَصْرِکَ الْعَزِیز وَأَیِّدْہُ بِجُنْدِکَ الْغالِبِ

ان کو اپنے دامن میں قرار دے کہ جو وہاں ہو کوئی اس تک پہنچ نہیں پاتا انکی مدد کر اپنی محیط مدد کے ساتھ ان کو قوت دے غالب لشکر

 وَقَوِّہِ بِقُوَّتِکَ وَأَرْدِفْہُ بِمَلائِکَتِکَ وَوالِ مَنْ والاہُ وَعادِ مَنْ عاداہُ وَأَلْبِسْہُ دِرْعَکَ الْحَصِینَةَ وَحُفَّہُ بِالْمَلائِکَةِ حَفّاً۔

اور اپنی زور مندی سے انکے ہمراہ کر اپنے فرشتوں کو دوست رکھ اسے جو اسکا دوست ہے دشمن رکھ اسے جو انکا دشمن ہے انکو اپنی مضبوط زرہ پہنا دے اور ان کے گرد فرشتوں کو کھڑے کر دے

اَللّٰھُمَّ اشْعَبْ بِہِ الصَّدْعَ وَارْتُقْ بِہِ الْفَتْقَ وَأَمِتْ بِہِ الْجَوْرَ وَأَظْھِرْ بِہِ الْعَدْلَ وَزَیِّنْ بِطُولِ بَقائِہِ الْاَرْضَ

اے معبود ان کے ذریعے تکلیف دور فرما، نا اتفاقیاں دور کر دے ان کے وسیلے سے ظلم مٹا اور عدل کو ظاہر کر انکے طول بقا سے زمین کو زینت دے

وَأَیِّدْہُ بِالنَّصْرِ وَانْصُرْہُ بِالرُّعْبِ وَقَوِّ ناصِرِیہِ وَاخْذُلْ خاذِلِیہِ وَدَمْدِمْ مَنْ نَصَبَ لَہُ وَدَمِّرْ مَنْ غَشَّہُ 

انکو مدد کے ذریعے قوت دے اور دبدبے والی فتح دے انکے حامیوں کو قوت اور باغیوں کو بے زور بنا ان سے دشمنی کرنے والوں کو ہلاک کر اور بے وفائوں کو تباہ کر دے

وَاقْتُلْ بِہِ جَبابِرَةَ الْکُفْرِ وَعُمُدَھَ وَدَعائِمَہُ وَاقْصِمْ بِہِ رُؤُوْسَ الضَّلالَةِ وَ شارِعَةَ الْبِدَعِ 

انکے ہاتھوں کفر کے سرداروں حمایت کاروں اور مدد گاروں کو قتل کر ان کے ذریعے گمراہی کے پیشوائوں بدعت نکالنے والوں

وَمُمِیْتَةَ السُّنَّةِ وَمُقَوِّیَةَ الْباطِلِ وَذَلِّلْ بِہِ الْجَبَّارِینَ وَأَبِرْ بِہِ الْکافِرِینَ وَجَمِیعَ الْمُلْحِدِینَ فِی مَشارِقِ الْاَرْضِ وَمَغارِبِھَا

اور سنت کو مٹانے والوں اور باطل کا ساتھ دینے والوں کا زور توڑ دے انکے ہاتھوں سرکشوں کو ذلیل کافروں کو برباد اور بے دینوں کو تباہ کر دے جو زمین کے مشرقوں اور مغربوں میں

وَبَرِّھَا وَبَحْرِھَا وَسَھْلِھَا وَجَبَلِھا حَتَّی لاَ تَدَعَ مِنْھُمْ دَیَّاراً وَلاَ تُبْقِیَ لَھُمْ آثاراً

اور خشکیوں سمندروں اور میدانوں اور پہاڑوں میں ہیں یہاں تک کہ ان کا کوئی شہر اور کوئی بستی باقی نہ رہے

اَللّٰھُمَّ طَھِّرْ مِنْھُمْ بِلادَکَ وَاشْفِ مِنْھُمْ عِبادَکَ وَأَعِزَّ بِہِ الْمُؤْمِنِینَ

اے معبود اپنے شہروں سے انکا نشان مٹا دے اور اپنے بندوں کو ان سے بچالے اپنے ولی(ع) کے ذریعے مومنوں کو غلبہ دے

 وَأَحْیِ بِہِ سُنَنَ الْمُرْسَلِینَ وَدارِسَ حُکْمِ النَّبِیِّینَ وَجَدِّدْ بِہِ مَا امْتَحَیٰ مِنْ دِینِکَ

ان کے ذریعے نبیوں کی سنتوں کو زندہ کر پیغمبروں (ع) کے احکام ظاہر فرما اور ان کے ذریعے اپنے دین کی وہ باتیں تازہ کر جو مٹ گئیں

وَبُدِّلَ مِنْ حُکْمِکَ حَتَّی تُعِیدَ دِینَکَ بِہِ وَعَلَی یَدَیْہِ جَدِیداً غَضّاً مَحْضاً صَحِیحاً

اور تیرے جو احکام بدل دیے گئے حتی کہ انکے ہاتھوں دین پلٹ آئے اور انکے ذریعے یہ زندہ خوشنما خالص اور درست ہو جائے

لاَ عِوَجَ فِیہِ وَلاَ بِدْعَةَ مَعَہُ وَحَتَّی تُنِیرَ بِعَدْلِہِ ظُلَمَ الْجَوْرِ وَتُطْفِیََ بِہِ نِیرانَ الْکُفْرِ وَتُوضِحَ بِہِ مَعاقِدَ الْحَقِّ وَمَجْھُولَ الْعَدْلِ

کہ نہ اسکی کوئی کجی ہو اور نہ اسکی کوئی بدعت باقی رہے یہاںتک کہ انکے عدل سے ظلم کی تاریکیاں چھٹ جائیں انکے ہاتھوں کفر کی آگ بجھ جائے انکے وسیلے سے حق کی الجھنیں اورعدل کی گتھیاں سلجھ جائیں

  فَإنَّہُ عَبْدُکَ الَّذِی سْتَخْلَصْتَہُ لِنَفْسِکَ وَاصْطَفَیْتَہُ عَلَی غَیْبِکَ وَعَصَمْتَہُ مِنَ الذُّنُوبِ وَبَرَّأْتَہُ مِنَ الْعُیُوبِ وَطَھَّرْتَہُ مِنَ الرِّجْسِ وَسَلَّمْتَہُ مِنَ الدَّنَسِ۔

کیونکہ امام مہدی(ع) تیرے ایسے بندے ہیں جنکو تو نے اپنے لیے خالص کیا اور اپنے غیبی امور کیلئے چن رکھا ہے تو نے اپنے گناہوں سے پاک اور عیب و نقص سے دور قرار دیا ہے نیز تو نے انہیں ناپاکی سے الگ اور برائی سے بچا کے رکھا ہے

اَللّٰھُمَّ فَإنَّا نَشْھَدُ لَہُ یَوْمَ الْقِیامَةِ وَیَوْمَ حُلُولِ الطَّامَّةِ أَنَّہُ لَمْ یُذْنِبْ ذَنْباً وَلاَ أَتَیٰ حُوباً وَلَمْ یَرْتَکِبْ مَعْصِیَةً

پس اے معبود ہم گواہ ہوں گے انکے قیامت کے روز اور جس دن بڑا واقعہ رونما ہو گا اس پر کہ انہوں نے کوئی گناہ نہیں کیا دین کی مخالفت نہیں کی اور کوئی نافرمانی بھی نہیں کی

 وَلَمْ یُضَیِّعْ لَکَ طاعَةً وَلَمْ  یَھْتِکْ لَکَ حُرْمَةً وَلَمْ یُبَدِّلْ لَکَ فَرِیضَةً وَلَمْ یُغَیِّرْ لَکَ شَرِیعَةً

وہ تیرے ہر حکم پر عمل پیرا رہے تیرے احترام میں کوئی کمی نہیں کی انہوں نے تیرے کسی فریضہ میں تبدیلی نہیں کی اور تیری شریعت میں کوئی تغیر نہیں کیا

وَأَنَّہُ الْھَادِی الْمُھْتَدِی الطَّاھِرُ التَّقِیُّ النَّقِیُّ الرَّضِیُّ الزَّکِیُّ۔

اور یہ کہ وہ ہادی ہیں ہدایت یافتہ پاکیزہ پرہیز گار با صفا پسندیدہ پاک شدہ

 اَللّٰھُمَّ أَعْطِہِ فِی نَفْسِہِ وَأَھْلِہِ وَوَلَدِہِ وَذُرِّیَّتِہِ وَٲُمَّتِہِ وَجَمِیعِ رَعِیَّتِہِ مَا تُقِرُّ بِہِ عَیْنَہُ وَتَسُرُّ بِہِ نَفْسَہُ

اے معبود ان کو خود اپنی ذات میں ان کے اہل میں انکی اولاد اور نسل میں ان کی جماعت اور ان کی رعیت میں وہ نعمتیں دے جن سے ان کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں ان کو خوشی حاصل ہو

وَتَجْمَعُ  لَہُ مُلْکَ الْمُمْلَکاتِ کُلِّھَا قَرِیبِھَا وَ بَعِیدِھَا وَعَزِیزِھَا وَذَلِیلِھَا حَتَّی تُجْرِیَ حُکْمَہُ عَلَی کُلِّ حُکْمٍ وَتَغْلِبَ بِحَقِّہِ کُلَّ باطِلٍ۔

ان کی حکومت میں تمام ملکوں کو جمع کر دے وہ ملک جو ان سے قریب ہیں اور جو دور ہیں وہ ملک بھی جو طاقتور ہیں اور جو کمزور ہیں یہاں تک کہ ان کا حکم ہر حکم سے بالاتر ہو کر جاری ہو اور انکا حق ہر باطل کو زیر کر لے

 اَللّٰھُمَّ اسْلُکْ بِنا عَلَی یَدَیْہِ مِنْھَاجَ الْھُدَیٰ وَالْمَحَجَّةَ الْعُظْمَیٰ وَالطَّرِیقَةَ الْوُسْطَی الَّتِی یَرْجِعُ إلَیْھَا الْغالِی وَیَلْحَقُ بِھَا التَّالِی

اے معبود ہمیں انکی معیت میں ہدایت کی راہ پر چلا کشادہ راستے پر ڈال دے اور سیدھی راہ پر گامزن فرما کہ آگے والا اس راہ پر پلٹ آئے اور پیچھے والا اس پر آ جائے ہمیں انکی فرمانبرداری کی ہمت دے

وَقَوِّنا عَلَی طاعَتِہِ وَثَبِّتْنا عَلَی مُشایَعَتِہِ وَامْنُنْ عَلَیْنا بِمُتابَعَتِہِ وَاجْعَلْنا فِی حِزْبِہِ الْقَوَّامِینَ

ہمیں ان کی ہمراہی میں ثابت قدم رکھ انکی پیروی کرا کے ہم پر احسان فرما اور ہمیں اس جماعت میں رکھ جو انکے ہمراہ ڈٹی رہے

بِأَمْرِہِ الصَّابِرِینَ مَعَہُ الطَّالِبِینَ رِضاکَ بِمُناصَحَتِہِ حَتَّی تَحْشُرَنا یَوْمَ الْقِیامَةِ فِی أَنْصارِہِ وَأَعْوانِہِ وَمُقَوِّیَةِ سُلْطانِہِ

انکے حکم پر مطمئن رہے اور انکے ساتھ ہو کر تیری خوشنودی چاہے اور انکی خیر خواہی کرے یہاں تک کہ قیامت کے روز انکے مددگاروں انکے ساتھیوں اور انکی حکومت کے طرفداروں میں اٹھائے

اَللّٰھُمَّ وَاجْعَلْ ذلِکَ لَنا خالِصاً مِنْ کُلِّ شَکٍّ وَشُبْھَةٍ وَرِیاءِِ وَسُمْعَةٍ حَتَّی لاَ نَعْتَمِدَ بِہِ غَیْرَکَ وَلاَ نَطْلُبَ بِہِ إلاَّ وَجْھَکَ

اے معبود اس عقیدے کو ہمارے لیے خالص بنا دے کہ اس میں نہ ہمیں کوئی شک و شبہ ہو اور نہ نمائش و شہرت کی خواہش ہو تاکہ ہم سوائے تیرے کسی پر بھروسہ نہ کریں اور اس عقیدے میں صرف تیری ذات کے مطیع ہوں

 وَحَتَّی تُحِلَّنا مَحَلَّہُ وَتَجْعَلَنا فِی الْجَنَّةِ مَعَہُ وَأَعِذْنا مِنَ السَّأْمَةِ وَالْکَسَلِ وَ الْفَتْرَةِ

اور ایسے میں تو ہمیں ان کے پاس پہنچائے نیز جنت میں ہمیں انکے ساتھ رکھے تو ہمیں دل تنگی سستی اور درماندگی سے محفوظ فرما

 وَاجْعَلْنا مِمَّنْ تَنْتَصِرُ بِہِ لِدِینِکَ وَتُعِزُّ بِہِ نَصْرَ وَلِیِّکَ وَلاَ تَسْتَبْدِلْ بِنا غَیْرَنا فَإنَّ اسْتِبْدالَکَ بِنا غَیْرَنا عَلَیْکَ یَسِیرٌ وَھُوَ عَلَیْنا کَثِیرٌ۔

اور ہمیں ان لوگوں میں قرار دے جو تیرے دین کی مدد کریں اور تیرے ولی کی نصرت کر کے عزت پائیں اور یہ مقام ہمارے غیر کو نہ دے پس اگرتو ہماری جگہ دوسروں کو لے آئے تو یہ تجھ پر آسان لیکن ہمارے لیے گراں ہے

 اللَّھُمَّ صَلِّ عَلَی وُلاةِ عَھْدِہِ وَالاَئِمَّةِ مِنْ بَعْدِہِ وَبَلِّغْھُمْ آمالَھُمْ وَزِدْ فِی آجالِھِمْ وَٲعِزَّ نَصْرَھُمْ 

اے معبود اپنے پیغمبر(ص) کے والیاں امر پر رحمت فرما جو انکے بعد امام(ع) ہوئے انکی آرزوئیں پوری فرما انکی عمروں میں اضافہ فرماانکے مدد گاروں کو قوت دے

وَتَمِّمْ لَھُمْ مَا أَسْنَدْتَ إلَیْھِمْ مِنْ أَمْرِکَ لَھُمْ وَثَبِّتْ دَعائِمَھُمْ وَاجْعَلْنا لَھُمْ أَعْواناً وَعَلَی دِینِکَ أَنْصاراً

اپنا جو کام تو نے ان کے سپرد کیا ہے اسے انجام تک پہنچا اور ان کے ستون قائم رکھ ہمیں ان کے ساتھ بنا اور اپنے دین کے مدد گار قرار دے

 فَإنَّھُمْ مَعادِنُ کَلِماتِکَ وَخُزَّانُ عِلْمِکَ وَأَرْکانُ تَوْحِیدِکَ وَدَعَائِمُ دِینِکَ وَ وُلاۃُ أَمْرِکَ وَخالِصَتُکَ مِنْ عِبادِکَ

کیونکہ وہ تیرے کلمات کی حفاظت کرنے والے تیرے علوم کے خزینہ دار تیری توحید کے ستون تیرے دین کے ارکان تیرے امر کے والی ہیں وہ تیرے بندوں میں تیرے خالص مخلص

 وَصَفْوَتُکَ مِنْ خَلْقِکَ وَأَوْلِیاؤُکَ وَسَلائِلُ أَوْلِیائِکَ وَصَفْوَۃُ أَوْلادِ نَبِیِّکَ وَاَلسَّلَامُ عَلَیْہِ وَعَلَیْھِمْ وَرَحْمَۃُ اللهِ وَبَرَکاتُہُ۔

تیری مخلوق میں تیرے برگزیدہ تیرے محبوب اور تیرے محبوبوں کی نسل اور تیرے نبی(ص) کی اولاد میں سے پسندیدہ ہیں سلام ہو مہدی (ع)پر اور ان سب پر خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں۔

?