• AA+ A++

بِسْمِ اللہِ الرَحْمنِ الرَحیمْ

عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

إِلٰھِی أَسْکَنْتَنا دَاراً حَفَرَتْ لَنا حُفَرَ مَکْرِھا وَعَلَّقَتْنا بِأَیْدِی الْمَنایا فِی حَبَائِلِ غَدْرِھَا

میرے معبود تو نے ہمیں ایسے گھر میں رکھا جس کو فریب کے کدال نے ہمارے لیے کھودا ہے اور تو نے ہمیں آرزوؤں کے ہاتھوں اسکے فریب کی رسیوں میں جکڑ دیا ہے

فَإلَیْکَ نَلْتَجِیُ مِنْ مَکَائِدِ خُدَعِھَا، وَبِکَ نَعْتَصِمُ مِنَ الاغْتِرارِ بِزَخَارِفِ زِینَتِھا

پس ہم اس دنیا کے فریبوں اور مکاریوں سے تیری پناہ چاہتے ہیں اور ہم اس کی جھوٹی زینتوں کے دھوکوں سے بچنے کے لیے تیرا مضبوط دامن پکڑتے ہیں

فَإنَّھَا الْمُھْلِکَۃُ طُلاَّبَھَا، الْمُتْلِفَۃُ حُلَّالَھَا، الْمَحْشُوَّۃُ بِالْآفاتِ، الْمَشْحُونَۃُ بِالنَّکَبَاتِ

کہ یہ اپنے طلبگاروں کو ہلاک کرنے والی یہاں آنے والوں کو تلف کرنے والی آفتوں سے بھری بدحالیوں سے پر ہے

إِلٰھِی فَزَھِّدْنا فِیھَا، وَسَلِّمْنا مِنْھَا بِتَوْفِیقِکَ وَعِصْمَتِکَ وَانْزَعْ عَنَّا جَلابِیبَ مُخالَفَتِکَ

میرے معبود ہمیں اس میں زہد عطا فرما اور اپنی مدد اور حفاظت کے ساتھ اس سے بچائے رکھ اپنی مخالفت کی چادروں کو ہم سے جدا کر دے

وَتَوَلَّ ٲُمُورَنا بِحُسْنِ کِفایَتِکَ وَأَوْفِرْ مَزِیدَنا مِنْ سَعَةِ رَحْمَتِکَ

اپنی بہترین کفایت سے ہمارے امور کی سرپرستی فرما ہمارے لیے اپنی وسیع رحمت فراواں اور زیادہ کردے

وَأَجْمِلْ صِلاتِنا مِنْ فَیْضِ مَواھِبِکَ وَاغْرِسْ فِی أَفْئِدَتِنا أَشْجارَ مَحَبَّتِکَ

اپنی عطاؤں کے فیض سے ہمیں بہترین جزائیں دے ہمارے دلوں میں اپنی محبت کے درخت لگا دے

وَأَتْمِمْ لَنا أَنْوارَ مَعْرِفَتِکَ، وَأَذِقْنا حَلاوَةَ عَفْوِکَ وَلَذَّةَ مَغْفِرَتِکَ، وَأَقْرِرْ أَعْیُنَنا یَوْمَ لِقائِکَ بِرُؤْیَتِکَ

ہمیں اپنی معرفت کے سبھی انوار عطا کر دے اور اپنے عفو کی شیرینی اور بخشش کی لذت کا ذائقہ چکھا اپنی ملاقات کے دن اپنے جمال سے ہماری آنکھیں ٹھنڈی فرما

وَأَخْرِجْ حُبَّ الدُّنْیا مِنْ قُلُوبِنا کَما فَعَلْتَ بِالصَّالِحِینَ مِنْ صَفْوَتِکَ وَالْاَبْرارِ مِنْ خَاصَّتِکَ

اور ہمارے دلوں سے دنیا کی محبت نکال دے جیسا کہ تو نے اپنے مخصوص نیکو کاروں اور اپنے چنے ہوئے خوش کردار لوگوں کے لیے کیا

بِرَحْمَتِکَ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ، وَیَا أَکْرَمَ الْاَکْرَمِینَ

تجھے واسطہ تیری رحمت کا اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے اور اے سب سے زیادہ کرم کرنے والے

?