• AA+ A++

بِسْمِ اللہِ الرَحْمنِ الرَحیمْ

عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

اَللّٰھُمَّ یَا مَلَاذَ اللاَّئِذِینَ، وَیَا مَعَاذَ الْعَائِذِینَ، وَیَا مُنْجِیَ الْھَالِکِینَ

میرے معبود اے پناہ دینے والوں کی پناہ اے پناہ لینے والوں کی پناہ گاہ اے ہلاکت والوں کو نجات دینے والے

وَیَا عَاصِمَ الْبَائِسِینَ، وَیَا رَاحِمَ الْمَساکِینِ، وَیَا مُجِیبَ الْمُضْطَرِّینَ

اے بے چاروں کے نگہدار اے بے کسوں پر رحم کرنے والے اے پریشانوں کی دعا قبول کرنے والے

وَیَا کَنْزَ الْمُفْتَقِرِینَ وَیَا جابِرَ الْمُنْکَسِرِینَ وَیَا مَأْوَی الْمُنْقَطِعِینَ

اے محتاجوں کے خزانے اے ٹوٹے ہوؤں کے جوڑنے والے اے بے ٹھکانوں کی جائے پناہ

وَیَا نَاصِرَ الْمُسْتَضْعَفِینَ وَیَا مُجِیرَالْخائِفِینَ، وَیَا مُغِیثَ الْمَکْرُوبِینَ وَیَا حِصْنَ اللاَّجِینَ

اور اے کمزوروں کی مدد کرنے والے اے خوف زدوں کی پناہ گاہ اے دکھیاروں کے فریاد رس اے پناہ خواہوں کی محکم جائے پناہ

إنْ لَمْ أَعُذْ بِعِزَّتِکَ فَبِمَنْ أَعُوذُ ؟ وَ إنْ لَمْ أَلُذْ بِقُدْرَتِکَ فَبِمَنْ أَلُوذُ ؟

اگر میں تیری عزت کی پناہ نہ لوں تو کس کی پناہ لوں اور اگر تیری قدرت سے التجا نہ کروں تو کس سے التجا کروں

وَقَدْ أَلْجَأَتْنِی الذُّنُوبُ إلَی التَّشَبُّثِ بِأَذْیَالِ عَفْوِکَ

میرے گناہوں نے مجھے مجبور کردیا ہے کہ میں تیرے دامان عفو کو تھام لوں

وَأَحْوَجَتِنیِ الْخَطَایَا إلَی اسْتِفْتاحِ أَبْوَابِ صَفْحِکَ وَدَعَتْنِی الْاِسائَۃُ إلَی الْاِناخَةِ بِفِنَاءِ عِزِّکَ

اور میری خطاؤں نے مجھے تیری چشم پوشی کے دروازوں کے کھلنے کا طلبگار بنا دیا ہے میری بدعملی نے مجھے تیرے آستان عزت پرڈیرہ ڈال دینے کو کہا ہے

وَحَمَلَتْنِی الْمَخَافَۃُ مِنْ نِقْمَتِکَ عَلَی التَّمَسُّکِ بِعُرْوَةِ عَطْفِکَ وَمَا حَقُّ مَنِ اعْتَصَمَ بِحَبْلِکَ أَنْ یُخْذَلَ

اور تیرے عذاب کے خوف نے مجھے تیری مہربانی کی ڈوری پکڑ لینے پر آمادہ کیا ہے اور حق یہ نہیں کہ جو تیری رسی کو پکڑ لے تو اسے رسوا کیا جائے

وَلاَ یَلِیقُ بِمَنِ اسْتَجَارَ بِعِزِّکَ أَنْ یُسْلَمَ أَوْ یُھْمَلَ

اور یہ مناسب نہیں کہ جو تیری عزت کی پناہ لے اس کو بے سہارا چھوڑا جائے

إِلٰھِی فَلا تُخْلِنا مِنْ حِمَایَتِکَ، وَلاَ تُعْرِنا مِنْ رِعَایَتِکَ، وَذُدْنا عَنْ مَوارِدِ الْھَلَکةِ

میرے معبود ہمیں اپنی حمایت کے بغیر چھوڑ نہ دے اور ہمیں اپنی نگاہ سے محروم نہ فرما اور ہمیں ہلاکت کی جگہوں سے دور رکھ

فَإنَّا بِعَیْنِکَ وَفِی کَنَفِکَ وَلَکَ أَسْأَلُکَ بِأَھْلِ خَاصَّتِکَ مِنْ مَلاَئِکَتِکَ وَالصَّالِحِینَ مِنْ بَرِیَّتِکَ، أَنْ تَجْعَلَ عَلَیْنا واقِیَةً تُنْجِینا مِنَ الْھَلَکَاتِ

کیونکہ ہم تیرے زیر نظر اور تیری پناہ میں ہیں میں تیرے مخصوص فرشتوں اور تیری مخلوق میں سے صالح بندوں کا واسطہ دے کر تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ ہم پر ایسی سپر ڈال دے جو ہمیں ہلاکتوں سے بچائے

وَتُجَنِّبُنا مِنَ الْآفاتِ وَتُکِنُّنا مِنْ دَوَاھِی الْمُصِیبَاتِ، وَأَنْ تُنْزِلَ عَلَیْنا مِنْ سَکِینَتِکَ

اور آفتوں سے محفوظ رکھے اور تو ہمیں بڑی بڑی مصیبتوں سے نجات عطا فرما میں چاہتا ہوں کہ تو ہم پر اپنی طرف سے تسکین نازل کر

وَأَنْ تُغَشِّیَ وُجُوھَنا بِأَنْوارِ مَحَبَّتِکَ، وَأَنْ تُؤْوِیَنا إلَی شَدِیدِ رُکْنِکَ، وَأَنْ تَحْوِیَنا فِی أَکْنافِ عِصْمَتِکَ

اور ہمارے چہروں کا اپنی محبت کے انوار سے احاطہ فرما ہمیں اپنے محکم و پائیدار رکن کا سہارا دے اور اپنی عصمت کے سایوں میں لے لے

بِرَأْفَتِکَ وَرَحْمَتِکَ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ

واسطہ ہے تیری رحمت و ملائمت کا اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے

?