اس دن غسل کرنا ضروری اور باعث خیر و برکت ہے ۔
اس روز جہاں کہیں بھی ہو خود کو روضہ امیرالمؤمنینؑ پر پہنچائے اور آپکی زیارت کرے آج کے دن کیلئے حضرت کی تین مخصوص زیارتیں ہیں اور ان میں سب سے زیادہ مشہور زیارت امین اللہ ہے جو دور و نزدیک سے پڑھی جا سکتی ہے ۔یہ زیارت جامعہ مطلقہ ہے۔
دعائے ندبہ
آج کے دن دعائے ندبہ پڑھے جو کہ مخصوص دعاؤں کی فہرست میں موجود ہے۔
روزہ
اس دن کا روزہ رکھنا ساٹھ سال کے گناہوں کا کفارہ ہے ،ایک روایت میں ہے کہ یوم غدیر کا روزہ مدت دنیا کے روزوں ،سوحج اور سو عمرے کے برابر ہے ۔
صیغہ اخوت
ہمارے شیخ صاحب مستدرک ا لوسائل نے زاد الفردوس سے عقد اخوت کی کیفیت یوں نقل کی ہے کہ اپنا دایاں ہاتھ اپنے برادر مومن کے داہنے ہاتھ پر رکھے اور کہے :
وَاخَیْتُکَ فِی اللہِ، وَصَافَیْتُکَ فِی اللہِ، وَصَافَحْتُکَ فِی اللہِ، وَعَاھَدْتُ اللہَ وَمَلائِکَتَہُ وَکُتُبَہُ وَرُسُلَہُ وَأَنْبِیائَہُ وَالْاَئِمَّةَ الْمَعْصُومِینَ عَلَیْھِمُ اَلسَّلَامُ عَلٰی أَنَّی إنْ کُنْتُ مِنْ أَھْلِ الْجَنَّةِ وَالشَّفاعَةِ وَٲُذِنَ لِی بِأَنْ أَدْخُلَ الْجَنَّةَ لَا أَدْخُلُھا إلَّا وَأَنْتَ مَعِی قَبِلْتُ
میں بھائی بنا تمہارا راہ خدا میں میں مخلص ہوا تمہارا راہ خدا میں میں ہاتھ ملایا تم سے راہ خدا میں اور عہد کرتا ہوں خدا سے اسکے فرشتوں سے اس کی کتابوں اور اس کے رسولوں اس کے نبیوں سے اور ائمہ معصومین ؑسے اس بات کا کہ اگر میں ہو جاؤں بہشت والوں میں اور شفاعت حاصل کرنے والوں میں اور مجھے جنت میں داخلے کا حکم ہوا تو نہیں داخل ہوں گا جنت میں تجھے ساتھ لئے بغیر
دوسرا مومن بھائی اس کے جواب میں کہے، اور پھر یہ کہے:
أَسْقَطْتُ عَنْکَ جَمِیعَ حُقُوقِ الْاَخُوَّةِ مَا خَلَا الشَّفاعَةَ وَالدُّعاءَ وَالزِّیارَةَ
میں نے قبول کیا ساقط کر دئیے میں نے تجھ سے بھائی چارے کے تمام حقوق سوائے شفاعت کرنے دعائے خیر کرنے اور ملاقات کرنے کے
محد ث فیض نے بھی خلاصۃالاذکار میں صیغہ اخوت کا تقریبا یہی طریقہ لکھا ہے کہ دوسرا مومن بھائی خود یا اس کا وکیل ایسے الفاظ سے اخوت قبول کرے جو واضح طور پر قبولیت کا مفہوم ادا کر رہے ہوں ۔پس ساقط کریں ایک دوسرے سے تمام حقوق اخوت کو،سوائے دعا اور ملاقات کے۔
سو مرتبہ پڑھیں
سو مرتبہ کہے:
الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِی جَعَلَ کَمالَ دِینِہِ وَتَمامَ نِعْمَتِہِ بِوِلایَةِ أَمِیرِ الْمُؤْمِنِینَ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طالِبٍ عَلَیْہِ اَلسَّلَامُ
اس اللہ کے لئے حمد ہے جس نے اپنے دین کے کمال اور نعمت کے اتمام کو امیرالمؤمنین حضرت علی ابن ابی طالبؑ کی ولایت کے ساتھ مشروط قرار دیا۔
عید غدیر کی تبریک
جب برادر مومن سے ملاقات کرے تو اسے عید غدیر کی تبریک اس طرح کہے :
الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِی جَعَلَنا مِنَ الْمُتَمَسِّکینَ بِوِلایَةِ أَمِیرِ الْمُؤْمِنِینَ وَالْاَئِمَّۃ عَلَیْھِمُ اَلسَّلَامُ
اس اللہ کے لئے حمد ہے جس نے ہمیں امیرالمؤمنین ؑ کی اور ان کے بعد ائمہؑ کی ولایت و امانت کو ماننے والوں میں سے قرار دیا ہے۔
نیز یہ بھی پڑھے:
الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِی أَکْرَمَنا بِھذَا الْیَوْمِ وَجَعَلَنا مِنَ الْمُوفِینَ بِعَھْدِہِ إلَیْنا وَمِیثاقِہِ الَّذِی واثَقَنا بِہِ مِنْ وِلایَةِ وُلاةِ أَمْرِہِ وَالْقُوَّامِ بِقِسْطِہِ، وَلَمْ یَجْعَلْنا مِنَ الْجاحِدِینَ وَالْمُکَذِّبِینَ بِیَوْمِ الدِّینِ
اس اللہ کے لئے حمد ہے جس نے آج کے دن کے ذریعے ہمیں عزت دی اور ہمیں اس عہد کو وفا کرنے والا بنایا جو ہمارے سپرد کیا اور وہ پیمان جو ہم سے ولایت امیرالمؤمنینؑ اپنے والیان امر اور عدل پر قائم رہنے والوں کے بارے میں لیا اور ہمیں روز قیامت کا انکار کرنے والوں اور اسے جھٹلانے والوں میں نہیں رکھا۔