روزِ عرفہ یہ تسبیح پڑھے کہ جس کے ثواب کا اندازہ ہی نہیں ہوسکتا اور بوجہ اختصار ہم نے اس کوبیان نہیں کیا ، وہ تسبیح یہ ہے:
سُبْحانَ اللہِ قَبْلَ کُلِّ أَحَدٍ، وَسُبْحانَ اللہِ بَعْدَ کُلِّ أَحَدٍ، وَسُبْحانَ اللہِ مَعَ کُلِّ أَحَدٍ
پاک ہے وہ خدا جو ہر چیز سے پہلے ہے پاک ہے وہ خدا جو ہر چیز کے بعد ہے پاک ہے وہ خدا جو ہر چیز کے ساتھ ہے
وَسُبْحانَ اللہِ یَبْقی رَبُّنا وَیَفْنیٰ کُلُّ أَحَدٍ،
پاک ہے خدا ہمارا رب جو وہ باقی رہے گا جب کہ ہر چیز فنا ہوجائے گی
وَسُبْحانَ اللہِ تَسْبِیحاً یَفْضُلُ تَسْبِیحَ الْمُسَبِّحِینَ فَضْلاً کَثِیراً قَبْلَ کُلِّ أَحَدٍ،
پاک ہے خدا نہایت پاکیزہ ہے جو تسبیح کرنے والوں کی تسبیح سے بہت بہت برتر ہے ہر ایک چیز سے پہلے
وَسُبْحانَ اللہِ تَسْبِیحاً یَفْضُلُ تَسْبِیحَ الْمُسَبِّحِینَ فَضْلاً کَثِیراً بَعْدَ کُلِّ أَحَدٍ،
اور پاک ہے خدا نہایت پاکیزہ ہے جو تسبیح کرنے والوں کی تسبیح سے بہت بہت برتر ہے ہر چیز کے بعد
وَسُبْحانَ اللہِ تَسْبِیحاً یَفْضُلُ تَسْبِیحَ الْمُسَبِّحِینَ فَضْلاً کَثِیراً مَعَ کُلِّ أَحَدٍ،
اور پاک ہے خدا نہایت پاکیزہ ہے جو تسبیح کرنے والوں کی تسبیح سے بہت بہت برتر ہے ہر چیزکے ساتھ
وَسُبْحانَ اللہِ تَسْبِیحاً یَفْضُلُ تَسْبِیحَ الْمُسَبِّحِینَ فَضْلاً کَثِیراً لِرَبِّنَا الْباقِی وَیَفْنیٰ کُلُّ أَحَدٍ
اور پاک ہے خدا نہایت پاکیزہ ہے جو تسبیح کرنے والوں کی تسبیح سے بہت بہت برتر ہے کہ ہمارا رب باقی رہے گاجب کہ ہر چیز فنا ہو جائے گی
وَسُبْحانَ اللہِ تَسْبِیحاً لَا یُحْصیٰ وَلَا یُدْریٰ وَلَا یُنْسیٰ وَلَا یَبْلٰی وَلَا یَفْنیٰ وَلَیْسَ لَہُ مُنْتَھیٰ،
پاک ہے نہایت پاکیزہ ہے کہ شمار نہیں ہوسکتا سمجھ میں نہیں آتا فراموش نہیں ہوتا پرانا نہیں ہوتا ناپید نہیں ہوتا اور اس کی کوئی انتہا نہیں ہے
وَسُبْحانَ اللہِ تَسبِیحاً یَدُومُ بِدَوامِہِ، وَیَبْقی بِبَقائِہِ، فِی سِنِی الْعالَمِینَ، وَشُھُورِ الدُّھُورِ، وَأَیَّامِ الدُّنْیا، وَساعاتِ اللَّیْلِ وَالنَّھارِ
پاک ہے خدا نہایت پاکیزہ ہے جو ہمیشہ ہے اسکی ہمیشگی سے باقی ہے اسکی بقاکیساتھ جہانوں کے برسوں ہر زمانے کے مہینوں دنیا کے تمام دنوں اور رات دن کی ہر ہر گھڑی میں
وَسُبْحانَ اللہِ أَبَدَ الْاَبَدِ وَمَعَ الْاَبَدِ مِمَّا لَا یُحْصِیہِ الْعَدَدُ، وَلَا یُفْنِیہِ الْاَمَدُ، وَلَا یَقْطَعُہُ الْاَبَدُ،
پاک ہے وہ خدا جو ہمیشہ ہمیشہ ہے ہمیشگی کے ساتھ کہ جس کی ذات کا اندازہ نہیں کیا جاسکتا وہ زمانہ گزرنے سے فنا نہیں ہوا اور ہمیشگی اس سے جدا نہیں ہوسکتی
وَ تَبارَکَ اللہُ أَحْسَنُ الْخالِقِینَ ۔
اور برکت والا ہے وہ خدا جو بہترین خالق ہے۔
پھر کہے :
وَالْحَمْدُ لِلہِ قَبْلَ کُلِّ اَحَدٍ، وَالْحَمْدُ لِلہِ بَعْدَ کُلِّ اَحَدٍ،
حمد ہے خدا کے لیے ہر چیز سے پہلے اور حمد ہے خدا کے لیے ہر چیز کے بعد
دعا کے آخر تک لیکن ہر جگہ جہاں
سُبْحَانَ اللہِ
پاک ہے خدا
کی بجائے
اَلْحَمْدُ لِلہِ
حمد خدا ہی کے لیے ہے
کہے اور
اَحْسَنُ الْخَالِقِین
جو بہترین خالق ہے
تک پہنچے تو کہے
لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ قَبْلَ کُلِّ اَحَدٍ
نہیں کوئی معبود سوائے اللہ کے جو ہر چیز سے پہلے ہے
دعا کے آخر تک مگر ہر جگہ جہاں
سُبْحَانَ اللہِ
پاک ہے خدا
ہے وہاں
لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ
نہیں کوئی معبود سوائے اللہ کے
کہے اور اسکے بعد کہے
وَاللہُ اَکْبَرُ قَبْلَ کُلِّ اَحَدٍ
سب سے بڑا ہے خدا جو ہرچیز سے پہلے ہے
دعا کے آخر تک لیکن ہر جگہ جہاں
سُبْحَانَ اللہِ
پاک ہے اللہ
کی بجائے
اَللہُ اَکْبَرُ
خدا بزرگتر ہے
کہے۔
پھر یہ دعا پڑھے جو شب جمعہ کے اعمال اور شبِ عرفہ کے اعمال میں موجود ہے ۔
اَللّٰھُمَّ مَنْ تَعَبَّأَ وَتَھَیَّأَ
اے اللہ! جو آمادہ ہوا اور تیار ہوا
بعد میں امام زین العابدینؑ کی یہ دعا پڑھے جو شیخ طوسیؒ نے مصباح المتہجد میں ذکر کی ہے:
اَللّٰھُمَّ اَنْتَ اللہُ رَبُّ الْعَالَمِینَ
اے اللہ! تو ہی وہ خدا ہے جو جہانوں کا رب ہے۔