• AA+ A++

پہلے دن سے عرفہ کے دن تک نماز فجر کے بعد اور نمازمغرب سے پہلے یہ دعا پڑھے، جو شیخ و سید نے امام جعفر صادقؑ سے نقل کی اور وہ یہ ہے:

اَللّٰھُمَّ ھٰذِہِ الْاَیَّامُ الَّتِی فَضَّلْتَھا عَلٰی الْاَیَّامِ وَشَرَّفْتَھا وَقَدْ بَلَّغْتَنِیھا بِمَنِّکَ وَرَحْمَتِکَ

اے معبود! یہ وہ دن ہیں جن کو تو نے دوسرے دنوں پر فضیلت و بزرگی دی ہے تو نے اپنے احسان اور رحمت سے یہ دن ہم کو دکھائے ہیں

فَأَنْزِلْ عَلَیْنا مِنْ بَرَکاتِکَ، وَأَوْسِعْ عَلَیْنا فِیھا مِنْ نَعْمائِکَ

پس ان دنوں میں ہم پر اپنی برکتیں نازل فرما اور اپنی نعمتوں میں وسعت فرما

اَللّٰھُمَّ إنِّی أَسْئَلُکَ أَنْ تُصَلِّیَ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ

اے معبود! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما

وَأَنْ تَھْدِیَنا فِیھا لِسَبِیلِ الْھُدیٰ وَالْعَفافِ وَالْغِنیٰ وَالْعَمَلِ فِیھا بِما تُحِبُّ وَتَرْضیٰ،

اور یہ کہ ان دنوں میں راہ ہدایت، پاکدامنی اور سیر چشمی کی طرف ہماری رہنمائی کر اور ان میں ہمیں اپنا پسندیدہ عمل کرنے کی توفیق دے

اَللّٰھُمَّ إنِّی أَسْأَلُکَ یَا مَوْضِعَ کُلِّ شَکْویٰ، وَیَا سامِعَ کُلِّ نَجْویٰ، وَیَا شاھِدَ کُلِّ مَلَأِِ، وَیَا عالِمَ کُلِّ خَفِیَّةٍ،

اے معبود! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اے ہر شکایت کی امیدگاہ اے ہر سرگوشی کے سننے والے اے ہر جماعت پر حاضر گواہ اور اے ہر راز کے جاننے والے

أَنْ تُصَلِّیَ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَأَنْ تَکْشِفَ عَنَّا فِیھَا الْبَلاءَ وَتَسْتَجِیبَ لَنا فِیھَا الدُّعَاءَ

محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما اور یہ کہ ان دنوں میں ہم سے مصیبت کو دور کر ، ان ایام میں ہماری دعا قبول فرما

وَتُقَوِّیَنا فِیھا وَتُعِینَنا وَتُوَفِّقَنا فِیھا لِما تُحِبُّ رَبَّنا وَتَرْضیٰ

اور قوت عطا کر ان دنوں میں ہمیں اس عمل پر مدد اور توفیق دے جس سے تو راضی ہو

وَعَلٰی مَا افْتَرَضْتَ عَلَیْنا مِنْ طاعَتِکَ وَطاعَةِ رَسُولِکَ وَأَھْلِ وِلایَتِکَ

اور اس کی بھی توفیق کہ جس کو تو نے اور اپنے رسول اور اپنے اہل ولایت کی اطاعت کے عنوان سے ہم پرفرض کیا ہے

اَللّٰھُمَّ إنِّی أَسْئَلُکَ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ أَنْ تُصَلِّیَ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ

اے معبود! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے کہ تو محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما

وَأَنْ تَھَبَ لَنا فِیھَا الرِّضا إنَّکَ سَمِیعُ الدُّعاءِ، وَلَا تَحْرِمْنا خَیْرَ مَا تُنْزِلُ فِیھا مِنَ السَّماءِ وَطَھِّرْنا مِنَ الذُّنُوبِ

اور یہ کہ ان دنوں میں ہمیں اپنی خوشنودی عطاکر بے شک تو دعا کا سننے والا ہے اور ہمیں اس بھلائی سے محروم نہ کر جو تو نے آسمان سے نازل کی ہے اور ہمارے گناہ دھو ڈال 

یَا عَلاّمَ الْغُیُوبِ وَأَوْجِبْ لَنا فِیھا دارَ الْخُلُودِ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ

 اے غیبوں کے جاننے والے اور اس دنوں ہمارے لیے ہمیشگی والی جنت واجب کردے۔ اے معبود؛ محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما

وَلَا تَتْرُکْ لَنا فِیھا ذَنْباً إِلَّا غَفَرْتَہُ وَلَا ھَمّاً إِلَّا فَرَّجْتَہُ وَلَا دَیْناً إلَّا قَضَیْتَہُ، وَلَا غائِباً إِلَّا أَدَّیْتَہُ

اور ہمارا کوئی گناہ نہ رہنے دے جسے تونے نہ بخشا ہو اور نہ کوئی غم کہ جس سے تو نے گشائش نہ دی ہو اور نہ کوئی قرض کہ جسے تو نے ادا نہ کیا ہو اور نہ گمشدہ شی کہ جسے تو نے ﴿ہم تک﴾نہ پہنچایا ہو

وَلَا حاجَةً مِنْ حَوائِجِ الدُّنْیا وَالْآخِرَةِ إِلَّا سَھَّلْتَھا وَیَسَّرْتَھا، إنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ ۔

اور نہ دنیا وآخرت کی حاجات میں سے کوئی حاجت کہ جسے تو نے پورا نہ کیا ہو اور اسے آسان نہ بنایا ہو۔ بے شک تو ہرچیز پر قدرت رکھتا ہے۔

اَللّٰھُمَّ یَا عالِمَ الْخَفِیَّاتِ، یَا راحِمَ الْعَبَراتِ، یَا مُجِیبَ الدَّعَواتِ، یَا رَبَّ الْاَرَضِینَ وَالسَّماواتِ،

اے معبود! اے چھپی چیزوں سے واقف اے گرتے آنسوؤں پر رحم کھانے والے اے دعائیں قبول کرنے والے! اے زمینوں و آسمانوں کے پروردگار!

 یَا مَنْ لَا تَتَشابَہُ عَلَیْہِ الْاَصْواتُ، صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَاجْعَلْنا فِیہا مِنْ عُتَقائِکَ وَطُلَقائِکَ مِنَ النَّارِ

 اے وہ جس کو آوازیں شبہ میں نہیں ڈال سکتیں محمدؐ وآلؑ محمدؐ پر رحمت فرما اور ان دنوں ہمیں اپنی طرف سے آتش جہنم سے آزاد اور رہاکیے ہوئے قرار دے

وَالْفائِزِئنَ بِجَنَّتِکَ وَالنَّاجِینَ بِرَحْمَتِکَ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ وَصَلَّی اللہُ عَلٰی سَیِّدِنا مُحَمَّدٍ وَآلِہِ أَجْمَعِینَ ۔

نیز اپنی جنت میں داخل شدہ اور نجات یافتہ شمار کر اپنی رحمت سے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے اور خدا ہمارے سردار حضرت محمدؐ اور انکی ساری آل ؑ پررحمت فرمائے ۔

?