• AA+ A++

پہلا خطبہ تمام کرنے کے بعد بیٹھ جائے لیکن فوراً ہی اٹھ کھڑا ہو اور دوسرا خطبہ پڑھنا شروع کردے یہ وہی خطبہ جسے حضرت علیؑ جمعہ کے روز پہلے خطبے کے بعد پڑھتے تھے اور وہ یہ ہے :

الْحَمْدُ لِلّٰہِ نَحْمَدُھُ وَنَسْتَعِینُہُ وَنُؤْمِنُ بِہِ وَنَتَوَکَّلُ عَلَیْہِ

حمد خدا کیلئے ہے ہم اس کی حمد کرتے ہیں اس سے مدد مانگتے ہیں ہم اس پر ایمان رکھتے ہیں اور اسی پر بھروسہ کرتے ہیں

وَنَشْھَدُ أَنْ لَا إلہَ إلَّا اللہُ وَحْدَھُ لَا شَرِیکَ لَہُ

اور ہم گواہ ہیں کہ اللہ کے سواء کوئی معبود نہیں وہ یکتا ہے کوئی اس کا شریک نہیں

وَأَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُھُ وَرَسُولُہُ صَلَواتُ اللہِ وَسَلامُہُ عَلَیْہِ وَآلِہِ وَمَغْفِرَتُہُ وَرِضْوانُہُ

اور یہ کہ حضرت محمدؐ اس کے بندے و رسولؐ ہیں ان پر اور ان کی آلؑ پر خدا کا درود وسلام ہو نیز اس کی بخشش اور خوشنودی حاصل رہے

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ عَبْدِکَ وَرَسُولِکَ وَنَبِیِّکَ صَلاةً نامِیَةً زاکِیَةً تَرْفَعُ بِہا دَرَجَتَہُ وَتُبَیِّنُ بِہا فَضْلَہُ

اے معبود! حضرت محمدؐ پر رحمت فرما جو تیرے بندے تیرے رسولؐ اور تیرے نبیؐ ہیں ایسی رحمت جو بڑھنے والی اورپاکیزہ ہو جس سے ان کا مرتبہ بلند ہو اور ان کی بڑائی ظاہر ہو

وَصَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَبارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ کَما صَلَّیْتَ وَبارَکْتَ وَتَرَحَّمْتَ عَلٰی إبْراھِیمَ وَآلِ إبْراھِیمَ إنَّکَ حَمِیدٌ مَجِیدٌ۔

اور محمدؐ وآلؑ محمدؐ پر رحمت فرما اور محمدؐ وآل محمدؐ پر برکت نازل کر جیسے تو نے رحمت فرمائی، برکت نازل کی اور مہربانی کی ابراہیمؑ اور آل ابراہیمؑ پر بے شک تو تعریف والا ہے اور شان والاہے

اَللّٰھُمَّ عَذِّبْ کَفَرَةَ أَھْلِ الْکِتابِ الَّذِینَ یَصُدُّونَ عَنْ سَبِیلِکَ وَیَجْحَدُونَ آیاتِکَ وَیُکَذِّبُونَ رُسُلَکَ۔

اے معبود! اہل کتاب میں سے کافروں پر عذاب بھیج کہ جو تیرے راستے پر آنے والوں کو روکتے ہیں تیری آیتوں کا انکار کرتے ہیں اور تیرے پیغمبروؑ ں کوجھٹلاتے ہیں

اَللّٰھُمَّ خالِفْ بَیْنَ کَلِمَتِھِمْ وَأَلْقِ الرُّعْبَ فِی قُلُوبِھِمْ وَأَنْزِلْ عَلَیْھِمْ رِجْزَکَ وَنَقِمَتَکَ وَبَأْسَکَ الَّذِی لَا تَرُدُّھُ عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِینَ۔

اے معبود ! ان کے عقائد میں اختلاف ڈال دے ان کے دلوں پر مسلمانوں کا رعب جمادےاور ان کو سزا دے ان سے بدلہ لے اور ان پر سختی لے آ کہ جسے تو گناہگار لوگوں سے ہر گز دور نہیں کرتا

اَللّٰھُمَّ انْصُرْ جُیُوشَ الْمُسْلِمِینَ وَ سَرَایاھُمْ وَمُرابِطِیھِمْ فِی مَشارِقِ الْاَرْضِ وَمَغارِبِہا إنَّکَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ۔

اے معبود! مسلمانوں کے لشکروں ان کے فوجی دستوں اور سرحدوں کے نگہبانوں کی زمین کے مشرقوں اور مغربوں میں مدد فرما بے شک تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے

اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِلْمُؤْمِنِینَ وَالْمُؤْمِناتِ وَالْمُسْلِمِینَ وَالْمُسْلِماتِ۔

اے معبود! مومن مردوں اور مومنہ عورتوں کو بخش دے اور مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کو بخش دے

اَللّٰھُمَّ اجْعَلِ التَّقْویٰ زادَھُمْ وَالْاِیمانَ وَالْحِکْمَةَ فِی قُلُوبِھِمْ وَأَوْزِعْھُمْ أَنْ یَشْکُرُوا نِعْمَتَکَ الَّتِی أَنْعَمْتَ عَلَیْھِم وَأَنْ یُوفُوا بِعَھْدِکَ الَّذِی عاھَدْتَھُمْ عَلَیْہِ إلہَ الْحَقِّ وَخالِقَ الْخَلْقِ۔

اے معبود تقویٰ کو ان کا توشہ قرار دے ایمان و حکمت،ان کے دلوں میں محکم کردے اور ان کو توفیق دے کہ وہ تیری نعمتوں پر شکر کریں جو تو نے ان کو دی ہیں وہ اس عہد وپیمان کو پورا کریں جو تو نے ان سے کر رکھا ہے تو سچا معبود اور مخلوقات کا پیدا کرنے والا ہے

اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِمَنْ تُوُفِّیَ مِنَ الْمُؤْمِنِینَ وَالْمُؤْمِناتِ وَالْمُسْلِمِینَ وَالْمُسْلِماتِ وَلِمَنْ ھُوَ لاحِقٌ بِھِمْ مِنْ بَعْدِھِمْ مِنْھُمْ إنَّکَ أَنْتَ الْعَزِیزُ الْحَکِیمُ

اے معبود ! ان کے گناہ معاف کردے جو مومن مردوں اور مومنہ عورتوں اور مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں میں سے وفات کرگئے اور ان کے بھی جو ان کے بعد وفات پاکر ان سے جاملیں گے

إنَّ اللہَ یَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْاِحسانِ وَ إیتاءِ ذِی الْقُرْبی وَیَنْہی عَنِ الْفَحْشاءِ وَالْمُنْکَرِ وَالْبَغْیِ یَعِظُکُمْ لَعَلَّکُمْ تَذَکَّرُونَ

بے شک تو غلبے والااور حکمت والا ہے بے شک اللہ حکم دیتا ہے قریبی انصاف اور نیکی کا اور عزیزوں کا حق دینے کا اور وہ روکتا بے حیائی،ناروا کاموں اور سرکشی سے وہ تمہیں سمجھاتا ہے شاید کہ تم نصیحت پکڑو

اذْکُرُوا اللہَ یَذْکُرْکُمْ فَإنَّہُ ذاکِرٌ لِمَنْ ذَکَرَھُ

تم خداکویاد کرو کہ وہ تمہیں یاد کرے کہ وہ اسے یاد کرتا ہے جو اسے یاد کرے

وَاسْأَلُوا اللہَ مِنْ رَحْمَتِہِ وَ فَضْلِہِ فَإنَّہُ لَایَخِیبُ عَلَیْہِ داعٍ دَعاھُ

خداسے سوال کرو اسکی رحمت اور عنایت کا کیونکہ وہ اسے ناکام نہیں کرتا جو اسے پکارتا ہے

رَبَّنا آتِنا فِی الدُّنْیا حَسَنَةً وَفِی الْاَخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنا عَذابَ النَّارِ

اے ہمارے رب ہمیں دنیا میں بہترین زندگی دے آخرت میں بہترین جزا دے اور ہمیں عذاب جہنم سے بچالے

?