• AA+ A++

نماز عید دو رکعت ہے، پہلی رکعت میں سورہ الحمد کے بعد سورہ اعلیٰ پڑھے اور پانچ تکبیریں کہے کہ ہر تکبیر کے بعد یہ قنوت پڑھے:

اَللّٰھُمَّ أَھْلَ الْکِبْرِیاءِ وَالْعَظَمَةِ وَأَھْلَ الْجُودِ وَالْجَبَرُوتِ،

بارالہا بزرگیوں کا اور بڑائی کا مالک تو ہے اور بخشش کا اور دبدبے کا مالک تو ہے

وَأَھْلَ الْعَفْوِ وَالرَّحْمَةِ وَأَھْلَ التَّقْوی وَالْمَغْفِرَةِ

درگزر اور مہربانی کا مالک تو ہے میں پناہ و پردہ پوشی کا سوال کرتا ہوں

أَسْأَلُکَ بِحَقِّ ھذَا الْیَوْمِ الَّذِی جَعَلْتَہُ لِلْمُسْلِمِینَ عِیداً وَ لِمُحَمَّدٍ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہِ ذُخْراً وَمَزِیداً

میں بواسطہ آج کے دن کے جس کو تو نے مسلمانوں کیلئے، محمد کیلئے عید قرار دیا اسے سرمایہ اور اضافہ کادن بنایا ہے

أَنْ تُصَلِّیَ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ

آج محمدؐ وآل محمدؐ پر رحمت نازل فرما

وَأَنْ تُدْخِلَنِی فِی کُلِّ خَیْرٍ أَدْخَلْتَ فِیہِ مُحَمَّداً وَآلَ مُحَمَّدٍ،

اور یہ کہ داخل کر مجھے ہر اس نیکی میں جس میں تو نے محمدؐ وآلؑ محمدؐ کو داخل کیا

وَأَنْ تُخْرِجَنِی مِنْ کُلِّ سُوءٍ أَخْرَجْتَ مِنْہُ مُحَمَّداً وَآلَ مُحَمَّدٍ

اور یہ کہ دور کردے مجھے ہر اس بدی سے جس سے تو نے محمدؐ و آل محمدؐ کو دور رکھا

صَلَواتُکَ عَلَیْہِ وَعَلَیْھِمْ ۔

تیری رحمتیں ہوں آنحضرتؐ پر اور انکی آل پر

اَللّٰھُمَّ إنِّی أَسْئَلُکَ خَیْرَ مَا سَئَلَکَ عِبادُکَ الصَّالِحُونَ،

اے معبود! میں سوال کرتاہوں تجھ سے ہر اس بھلائی کا جس کاسوال تجھ سے تیرے نیک بندوں نے کیا

وَأَعُوذُ بِکَ مِمَّا اسْتَعاذَ مِنْہُ عِبادُکَ الصَّالِحُونَ۔

اور پناہ لیتا ہوں تیری جس سے تیرے نیکوکاربندوں نے پناہ چاہی ہے ۔

پھر چھٹی تکبیر کہہ کررکوع و سجود کرے۔

دوسری رکعت میں سورہ الحمد کے بعد سورہ الشمس پڑھے اور چار تکبیریں کہے ، ہر تکبیر کے بعد وہی قنوت پڑھے اور پانچویں تکبیر کہہ کر رکوع و سجود کرے اور تشہد و سلام کے بعد تسبیح فاطمہؑ پڑھے۔

نماز عید کے بعد پڑھنے کی بہت سی دعائیں منقول ہیں اور ان میں سب سے بہتر صحیفہ کاملہ کی چھیالیسویں دعا ہے۔

مستحب ہے کہ نماز عید زیر آسمان ایسی زمین پرپڑھے، جس کا فرش نہ کیا گیا ہو۔

نماز کے بعد گھر واپس آتے ہوئے اس راستے سے نہ آئے، جس سے نماز کے لیے گیا تھا اس روز اپنے لیے اور اپنے دینی بھائیوں کیلئے جو دعا بھی مانگے گا قبول ہوگی۔

?