• AA+ A++

شیخ کلینیؒ نے کتاب کافی میں ابوبصیر سے روایت کی ہے کہ جنہوں نے امام جعفرصادقؑ سے وداع رمضان المبارک کے لیے یہ دعا نقل کی ہے :

اَللّٰھُمَّ إنَّکَ قُلْتَ فِی کِتابِکَ الْمُنْزَلِ شَھْرُ رَمَضَانَ الَّذِی ٲُنْزِلَ فِیہِ الْقُرْآنُ

اے معبود! بے شک تو نے اپنی بھیجی ہوئی کتاب میں فرمایا ہے کہ رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل ہوا

وَہذَا شَھْرُ رَمَضانَ وَقَدْ تَصَرَّمَ

اور یہ ماہ رمضان ہی ہے جو یقینا گزر گیا ہے

فأَسْأَلُکَ بِوَجْھِکَ الْکَرِیمِ وَکَلِماتِکَ التَّامَّةِ

تو میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری ذات کریم اور تیرے کامل کلمات کے واسطے سے

إنْ کانَ بَقِیَ عَلَیَّ ذَنْبٌ لَمْ تَغْفِرْھُ لِی أَوْ تُرِیدُ أَنْ تُعَذِّبَنِی عَلَیْہِ أَوْ تُقایِسَنِی بِہِ

اگر میرا کوئی گناہ رہ گیا ہے جو تونے نہیں بخشا یا تو نے مجھے اس پر عذاب دینا ہے یا مجھ پر سختی کرنا چاہتا ہے

أَنْ لَا یَطْلُعَ فَجْرُ ہذِھِ اللَّیْلَةِ أَوْ یَتَصَرَّمَ ہذَا الشَّھْرُ إلَّا وَقَدْ غَفَرْتَہُ لِی یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ

تو بھی اس رات کی صبح ہونے یا اس ماہ مبارک کے ختم ہونے سے پہلے میرا وہ گناہ معاف کردے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے

اَللّٰھُمَّ لَکَ الْحَمْدُ بِمَحامِدِکَ کُلِّہا أَوَّلِہا وَآخِرِہا

اے معبود !تیرے لیے حمد ہے ان تمام تعریفوں کے اول وآخر کے ساتھ

مَا قُلْتَ لِنَفْسِکَ مِنْہا وَمَا قالَ الْخَلائِقُ الْحَامِدُونَ الْمُجْتَھِدُونَ الْمَعْدُودُونَ الْمُوَفِّرُونَ ذِکْرَکَ وَالشُّکْرَ لَکَ

جو تو نے اپنے لیے بیان کیں ہیں اور جو تیرے بندوں میں سے حمد کرنے والوں عبادت کرنے والوں نے شمار کی ہیں جو تیرا بہت زیادہ ذکر اور شکر کرتے ہیں

الَّذِینَ أَعَنْتَھُمْ عَلَی أَداءِ حَقِّکَ مِنْ أَصْنافِ خَلْقِکَ مِنَ الْمَلائِکَةِ الْمُقَرَّبِینَ وَالنَّبِیِّینَ

یہ وہ لوگ ہے جنکی تو نے مدد کی تاکہ وہ تیرا حق ادا کریں وہ تیرے بندوں کے مختلف طبقوں یعنی وہ تیرے مقرب فرشتوں نبیوں

وَالْمُرْسَلِینَ وَأَصْنافِ النَّاطِقِینَ وَالْمُسَبِّحِینَ لَکَ مِنْ جَمِیعِ الْعالَمِینَ عَلٰی أَنَّکَ بَلَّغْتَنا شَھْرَ رَمَضانَ

اور رسولوں میں سے ہیں اور ذکر کرنے والوں اور تیری تسبیح کرنے والوں میں سے ہیں جو سارے جہانوں میں موجود ہیں یہ شکر اس لیے ہے کہ تو نے ہم کو ماہ رمضان پہچنایا

وَعَلَیْنا مِنْ نِعَمِکَ وَعِنْدَنا مِنْ قِسَمِکَ وَ إحْسانِکَ وَتَظاھُرِ امْتِنانِکَ

جو ہم پر تیری نعمت ہے یہ تیری طرف سے ہمارا حصہ تیری عنایت اور بہت بڑا احسان ہے

فَبِذلِکَ لَکَ مُنْتَھَیٰ الْحَمْدِ الْخالِدِ الدَّائِمِ الرَّاکِدِ الْمُخَلَّدِ السَّرْمَدِ الَّذِی لَا یَنْفَدُ طُولَ الْاَبَدِ

پس اس وجہ سے تیرے لیے حمد ہے تمام تر ہمیشہ ہمیشہ کبھی ختم نہ ہونے والی لگا تار کہ جو زمانے کے طول میں سدا جاری رہے

جَلَّ ثَناؤُکَ أَعَنْتَنا عَلَیْہِ حَتَّی قَضَیْتَ عَنَّا صِیامَہُ

تو بڑی تعریف والا ہے کہ تو نے ہماری مدد کی تو ہم نے اس مہینے کے روزے رکھے

وَقِیامَہُ مِنْ صَلاةٍ وَمَا کانَ مِنَّا فِیہِ مِنْ بِرٍّ أَوْ شُکْرٍ أَوْ ذِکْرٍ

اور واجبی وسنتی نمازیں ادا کیں اور ہم نے اس ماہ میں نیک عمل انجام دیے اور شکر و ذکر کیا

اَللّٰھُمَّ فَتَقَبَّلْہُ مِنَّا بِأَحْسَنِ قَبُولِکَ وَتَجاوُزِکَ وَعَفْوِکَ وَصَفْحِکَ وَغُفْرانِکَ وَحَقِیقَةِ رِضْوانِکَ

اے معبود! ہمارے روزے اور عبادتیں بہترین انداز سے قبول فرما ہم سے در گذر کر معاف فرما چشم پوشی کربخشش عطا کر اور ہمیں اپنی خوشنودی سے نواز

حَتَّی تُظَفِّرَنا فِیہِ بِکُلِّ خَیْرٍ مَطْلُوبٍ وَجَزِیلِ عَطاءٍ مَوْھُوبٍ

تاکہ اس مہینے میں ہم نیک عمل انجام دیں اور ہر بڑی عطا حاصل کر لے

وَتُوقِیَنا فِیہِ مِنْ کُلِّ مَرْھُوبٍ أَوْ بَلاءٍ مَجْلُوبٍ أَوْ ذَنْبٍ مَکْسُوبٍ

تو ہمیں ہر خوفناک مقام سخت ترین مصیبت اور ہر جرم وگناہ سے بچائے رکھ

اَللّٰھُمَّ إنِّی أَسْأَلُکَ بِعَظِیمِ مَا سَأَلَکَ بِہِ أَحَدٌ مِنْ خَلْقِکَ مِنْ کَرِیمِ أَسْمائِکَ وَجَمِیلِ ثَنائِکَ وَخاصَّةِ دُعائِکَ

اے معبود! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اس عظیم چیز کے واسطے سے جس کے ذریعے تیری مخلوق میں سے کسی نے سوال کیا ہو تیرے بہترین ناموں تیری بہترین ثناء اور تیرے حضور خاص دعا کے واسطے سے

أَنْ تُصَلِّیَ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ

کہ تو محمدؐ وآلؑ محمدؐ پر رحمت نازل فرما

وَأَنْ تَجْعَلَ شَھْرَنا ھٰذَا أَعْظَمَ شَھْرِ رَمَضانَ مَرَّ عَلَیْنا مُنْذُ أَنْزَلْتَنا إلَی الدُّنْیا بَرَکَةً فِی عِصْمَةِ دِینِی وَخَلاصِ نَفْسِی

اور ہمارے اس ماہ رمضان کو عظیم بنا ہر رمضان سے جو ہم نے دنیا میں آنے کے بعد گزارا ہے لہذا میرے دین میں زیادہ برکت دے مجھے عذاب سے نجات دے

وَقَضاءِ حَوَائِجِی وَتُشَفِّعَنِی فِی مَسائِلِی وَتَمامِ النِّعْمَةِ عَلَیَّ

میری حاجتیں پوری فرما میرے معاملوں میں شفاعت قبول کر مجھے زیادہ نعمتیں دے

وَصَرْفِ السُّوءِ عَنِّی وَلِباسِ الْعافِیَةِ لِی فِیہِ

ہر برائی کو مجھ سے دور رکھ اور مجھے اس سے بچنے کا سامان عطا فرما

وَأَنْ تَجْعَلَنِی بِرَحْمَتِکَ مِمَّنْ خِرْتَ لَہُ لَیْلَةَ الْقَدْرِ وَجَعَلْتَہا لَہُ خَیْراً مِنْ أَلْفِ شَھْرٍ

مجھے اپنی اس رحمت میں خاص کر جس کیلئے تو نے شب قدر کوپسند کیا اور اس کو ہزار مہینوں سے بہتر قرار دیا

فِی أَعْظَمِ الْاَجْرِ وَکَرائِمِ الذُّخْرِ

کہ اس میں اجرزیادہ ہے نیکیاں جمع ہوتی ہیں

وَحُسْنِ الشُّکْرِ وَطُولِ الْعُمْرِ وَدَوامِ الْیُسْرِ

شکر بہترین قرار پاتا ہے عمر میں اضافہ ہوتا ہے اور ہمیشہ کی خوشحالی ملتی ہے

اَللّٰھُمَّ وأَسْأَلُکَ بِرَحْمَتِکَ وَطَوْلِکَ وَعَفْوِکَ

اور اے معبود تیری رحمت تیری بخشش تیری پردہ پوشی

وَنَعْمائِکَ وَجَلالِکَ وَقَدِیمِ إحْسانِکَ وَامْتِنانِکَ

تیری نعمات تیرے رعب وجلال اور تیرے قدیمی احسان اور عطا کے واسطے سے سوالی ہوں

أَنْ لَا تَجْعَلَہُ آخِرَ الْعَھْدِ مِنَّا لِشَھْرِ رَمَضانَ

کہ ماہ رمضان کو ہمارے لیے آخری رمضان قرار نہ دے

حَتَّی تُبَلِّغَناھُ مِنْ قابِلٍ عَلَی أَحْسَنِ حالٍ

یہاں تک کہ تو ہمیں آیندہ رمضان بہترین حال میں دکھائے

وَتُعَرِّفَنِی ھِلالَہُ مَعَ النَّاظِرِینَ إلَیْہِ

نیز مجھے دوسروں کے ہمراہ آئندہ رمضان کاچاند دیکھنے کا موقع دے

وَالْمُعْتَرِفِینَ لَہُ فِی أَعْفیٰ عافِیَتِکَ وَأَنْعَمِ نِعْمَتِکَ وَأَوْسَعِ رَحْمَتِکَ وَأَجْزَلِ قِسَمِکَ

جو اسے تیری طرف سے بہترین عافیت والا نعمتیں دلانے والا تیری رحمت میں وسعت کا باعث اور تیری طرف سے زیادہ ملنے کا ذریعہ سمجھتے ہیں

یَا رَبِّیَ الَّذِی لَیْسَ لِی رَبٌّ غَیْرُھُ لَا یَکُونُ ھٰذَا الْوَداعُ مِنِّی لَہُ وَداعَ فَناءٍ

اے میرے وہ رب کہ جسکے سوا میراکوئی پروردگار نہیں میرا یہ وداع رمضان سے آخری وداع نہ ہو

وَلَا آخِرَ الْعَھْدِ مِنِّی لِلِقاءٍ حَتّی تُرِیَنِیہِ مِنْ قابِلٍ فِی أَوْسَعِ النِّعَمِ وَأَفْضَلِ الرَّجاءِ

اور نہ یہ میرے لیے آخری رمضان ہویہاں تک کہ تو مجھے آئندہ رمضان دکھائے جس میں وسیع نعمتیں اور بہترین امیدیں ہوں

وَأَنَا لَکَ عَلَی أَحْسَنِ الْوَفاءِ إنَّکَ سَمِیعُ الدُّعاءِ۔

اور میں اس میں تیرا بہترین وفادار بنوں بے شک تو دعا کا سننے والا ہے

اَللّٰھُمَّ اسْمَعْ دُعائِی وَارْحَمْ تَضَرُّعِی وَتَذَلُّلِی لَکَ وَاسْتِکانَتِی وَتَوَکُّلِی عَلَیْکَ

اے معبود ! میری دعا سن لے اور میری زاری و خواری پر رحم فرما اور میری مسکینی پر رحم کر اور اس پر کہ میں تیرا سہارا لیتا ہوں

وَأَنَا لَکَ مُسَلِّمٌ لَا أَرْجُو نَجاحاً وَلَا مُعافاةً

میں تجھ پر ایمان رکھتا ہوں میں کامیابی کی امید پردہ پوشی کی خواہش عزت کی تمنا

وَلَا تَشْرِیفاً وَلَا تَبْلِیغاً إلَّا بِکَ وَمِنْکَ

اور مقام بلند کی آرزو نہیں کرتا مگر تجھ سے اور تیری طرف سے

وَامْنُنْ عَلَیَّ جَلَّ ثَناؤُکَ وَتَقَدَّسَتْ أَسْماؤُکَ بِتَبْلِیغِی شَھْرَ رَمَضانَ

لہذا مجھ پر احسان کر کہ تیری تعریف روشن اور تیرے نام پاکیزہ ہیں مجھے آئندہ رمضان کادیکھنا نصیب کر

وَأَنَا مُعافیً مِنْ کُلِّ مَکْرُوہٍ وَمَحْذُورٍ وَمِنْ جَمِیعِ الْبَوائِقِ

جب میں ہر بدی سے محفوظ اور اس سے پناہ یافتہ اور تمام غلط کاموں سے دور ہوں

الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِی أَعانَنا عَلَی صِیامِ ہذَا الشَّھْرِ وَقِیامِہِ حَتَّی بَلَّغَنِی آخِرَ لَیْلَةٍ مِنْہُ۔

حمد ہے خدا کیلئے جس نے ہمیں ماہ رمضان میں روزے اور نماز کی ہمت وتوفیق دی میں اس کی آخری رات دیکھ رہا ہوں ۔

?