• AA+ A++

یکم شوال کی رات با برکت راتوں میں سے ہے، اس کی فضیلت، بیداری، عبادت اور ثواب سے متعلق بہت سی احادیث وارد ہوئیں ہیں، حضرت رسولؐ سے مروی ہے کہ یہ رات مرتبے میں شب قدر سے کچھ کم نہیں اور اس میں چند ایک اعمال ہیں

۱۔ غروب آفتاب کے وقت غسل کرے ۔

۲۔ شب بیداری یعنی نماز، دعا، استغفار اور خدا سے طلب حاجات کرتے ہوئے مسجد میں جاگ کر رات گزارے۔

۳۔ مصباح میں شیخ کا فرمان ہے کہ آخر شب غسل کرے اور مصلائے عبادت پر رہے یہاں تک کہ صبح صادق ہوجائے۔

نماز مغرب ، عشاء، فجر اور نماز عید کے بعد کی تکبیریں

 نماز مغرب ، عشاء، فجر اور نماز عید کے بعد یہ تکبیریں  پڑھے:
اَللہُ ٲَکْبَرُ اللہُ ٲَکْبَرُ لَا إلہَ إلَّا اللہُ وَاللہُ ٲَکْبَرُ، اللہُ ٲَکْبَرُ وَ لِلّٰہِ الْحَمْدُ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلَی مَا ھَدانا ، وَلَہُ الشُّکْرُ عَلَی مَا ٲَوْلانا۔
خدا بزرگتر ہے خدا بزرگتر ہے اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں  خدا بزرگتر ہے خدا بزرگتر ہے اور خدا کیلئے حمد ہے حمد ہے خدا کیلئے اس پر کہ ہمیں  ہدایت دی اوراس کا شکر ہے اس پر جو کچھ اس نے ہمیں  بخشا۔

نماز مغرب کے بعد کی دعا

نماز مغرب فرائض و نافلہ کے بعد ہاتھوں  کو بلند کر کے کہے:
یَا ذَا الْمَنِّ وَالطَّوْلِ، یَا ذَا الْجُودِ، یَا مُصْطَفِیَ مُحَمَّدٍ وَناصِرَہُ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَاغْفِرْ لِی کُلَّ ذَنْبٍ ٲَحْصَیْتَہُ وَھُوَ عِنْدَکَ فِی کِتابٍ مُبِینٍ
اے فضل و احسان والے اے عطا کرنے والے اے حضرت محمدؐ  کو منتخب کرنے والے اور ان کے حامی محمدؐ  و آل محمدؐ  پر رحمت نازل فرما اور میرے تمام گناہ بخش دے جو تیرے ہاں  شمار ہو چکے ہوں  کہ وہ اس کھلی کتاب میں  درج ہیں  جو تیرے پاس ہے۔
اس کے بعد سجدے میں  جاکر سو مرتبہ کہے:

 اَتُوْبُ اِلَی اللہِ

پس اب خدا سے جو حاجت بھی طلب کرے ان شاء اللہ پوری ہوگی۔

شیخ نے روایت کی ہے کہ نماز مغرب سے فراغت کے بعد سجدے میں  جائے اور یہ پڑھے:
یَا ذَا الْحَوْلِ یَا ذَا الطَّوْلِ یَا مُصْطَفِیاً مُحَمَّداً وَناصِرَہُ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ  وَاغْفِرْ لِی کُلَّ ذَنْبٍ ٲَذْنَبْتُہُ وَنَسِیتُہُ ٲَنَا وَھُوَ عِنْدَکَ فِی کِتابٍ مُبِینٍ
اے حرکت دینے والے اے سخاوت والے اے حضرت محمدؐ  کو منتخب کرنے والے اور ان کے حامی محمدؐ  و آلؑ  محمدؐ  پر رحمت نازل فرما اور میرے وہ سبھی گناہ بخش دے جو میں  نے کئے اور انہیں  بھول گیا ہوں  اور وہ گناہ تیری روشن کتاب میں  درج ہیں

اسکے بعد سو مرتبہ کہے:
اَتُوْبُ اِلَی اللہِ
خدا کے حضور توبہ کرتا ہوں 

دعا یا دائم الفضل

دس مرتبہ یہ ذکر کہیں۔ نیز یہ ذکر شریف شب جمعہ میں بھی پڑھا جاتا ہے

یَادائِمَ الْفَضْلِ عَلَی الْبَرِیَّةِ، یَابَاسِطَ الْیَدَیْنِ بِالْعَطِیَّةِ، یَاصَاحِبَ الْمَوَاھِبِ السَّنِیَّةِ

اے وہ ذات جسکا احسان مخلوق پر ہمیشہ ہے اے وہ جسکے دونوں ہاتھ عطا کیلئے کھلے ہیں اے بڑی بڑی نعمتیں دینے والے۔

صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ خَیْرِ الْوَرَیٰ سَجِیَّةً، وَاغْفِرْ لَنا یَا ذَا الْعُلیٰ فِی ھَذِہِ الْعَشِیَّةِ ۔

خدا وندا محمدؐوآل محمدؐ پر رحمت فرما جو مخلوقات میں سب سے بہتر ہیں اصل فطرت ہیں اور اے بلندیوں کے مالک ! اس رات میں میرے گناہ بخش دے۔

دو رکعت نماز اور دعا

دو رکعت نماز ادا کرے جس کی پہلی رکعت میں  سورہ الحمد کے بعد ایک ہزار مرتبہ سورہ توحید پڑھے، اور دوسری رکعت میں  سورہ الحمد کے بعد ایک مرتبہ سورہ توحید پڑھے نماز کا سلام دینے کے بعد سر سجدے میں  رکھے اور سو مرتبہ کہے :

ٲَتُوبُ إلَی اللہِ

 پھر کہے :

 

یَا ذَا الْمَنِّ وَالْجُودِ، یَا ذَا الْمَنِّ وَالطَّوْلِ، یَا مُصْطَفِیَ مُحَمَّدٍ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہِ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ وَافْعَلْ بِی کَذا وَکَذا
خدا کے حضور توبہ کرتا ہوں  اے احسان و عطا والے اے احسان وبخشش والے اے حضرت محمد کو منتخب وبرگزیدہ کرنے والے محمدؐ  اور ان کی آلؑ  پر رحمت نازل فرما اور میرے لئے یہ اور یہ کردے وَافْعَلْ بِی کَذا کی بجائے اپنی حاجت طلب کرے۔

روایت ہے کہ امیر المؤمنینؑ یہ نماز اسی طریقے سے بجالاتے تھے اور جب سر سجدے سے اٹھاتے تو فرماتے کہ اس خدا کے حق کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں  میری جان ہے جو بھی شخص یہ نماز پڑھ کر خدا سے اپنی کوئی حاجت طلب کرے گا تو وہ یقینا پوری ہوگی اور اسکے گناہ اگر ریت کے ذرات کے برابر بھی ہوں  تو معاف کر دیئے جائیں  گے۔

ایک اور روایت میں  اس نماز کی پہلی رکعت میں  ایک ہزار کی بجائے ایک سو مرتبہ سورہ توحید پڑھنے کا ذکر آیا ہے لیکن اس صورت میں  اس نماز کو نافلہ مغرب کے بعد بجا لانا ہوگا۔ شیخ و سید نے اس نماز کے بعد پڑھنے کے لیے یہ دعا نقل کی ہے:

یَا اللہُ یَا اللہُ یَا اللہُ، یَا رَحْمنُ یَا اللہُ، یَا رَحِیمُ یَا اللہُ، یَا مَلِکُ یَا اللہُ، یَا قُدُّوسُ یَا اللہُ
اے اللہ اے اللہ اے اللہ اے بڑے مہربان اے اللہ اے بڑے رحم والے اے اللہ اے بادشاہ اے اللہ اے پاکیزہ اے اللہ

یَا سَلامُ یَا اللہُ، یَا مُؤْمِنُ یَا اللہُ، یَا مُھَیْمِنُ یَا اللہُ، یَا عَزِیزُ یَا اللہُ، یَا جَبّارُ یَا اللہُ
اے کامل اے اللہ اے امن دینے والے اے اللہ اے نگہدار اے اللہ اے غالب اے اللہ اے دبدبہ والے اے اللہ

یَا مُتَکَبِّرُ، یَا اللہُ، یَا خالِق،ُ یَا اللہُ، یَا بارِیُ، یَا اللہُ، یَا مُصَوِّرُ، یَا اللہُ
اے بڑائی والے اے اللہ اے بنانیوالے اے اللہ اے پیدا کرنے والے اے اللہ اے صورت بنانیوالے اے اللہ

یَا عالِمُ یَا اللہُ، یَا عَظِیمُ یَا اللہُ، یَا عَلِیمُ یَا اللہُ، یَا کَرِیمُ یَا اللہُ، یَا حَلِیمُ یَا اللہُ
اے جاننے والے اے اللہ اے بزرگی والے اے اللہ اے دانا اے اللہ اے کرم کرنے والے اے اللہ اے بردبار اے اللہ

یَا حَکِیمُ یَا اللہُ، یَا سَمِیعُ یَا اللہُ، یَا بَصِیرُ یَا اللہُ، یَا قَرِیبُ یَا اللہُ، یَا مُجِیبُ یَا اللہُ
اے حکمت والے اے اللہ اے سننے والے اے اللہ اے دیکھنے والے اے اللہ اے نزدیک اے اللہ اے قبول کرنے والے اے اللہ

یَا جَوادُ یَا اللہُ یَا ماجِدُ یَا اللہُ، یَا مَلِیُّ یَا اللہُ، یَا وَفِیُّ یَا اللہُ، یَا مَوْلَی یَا اللہُ
اے بہت عطا والے اے اللہ اے شان والے اے اللہ اے دوست اے اللہ اے وفاوالے اے اللہ اے حاکم اے اللہ

یَا قاضِی یَا اللہُ، یَا سَرِیعُ یَا اللہُ، یَا شَدِیدُ یَا اللہُ، یَا رَؤُوفُ یَا اللہُ، یَا رَقِیبُ یَا اللہُ
اے فیصلہ کرنے والے اے اللہ اے تیزتر اے اللہ اے سخت گیر اے اللہ اے مہربانی والے اے اللہ اے نگہبان اے اللہ

یَا مَجِیدُ یَا اللہُ، یَا حَفِیظُ یَا اللہُ، یَا مُحِیطُ یَا اللہُ، یَا سَیِّدَ السّاداتِ یَا اللہُ
اے بزرگی والے اے اللہ اے نگہدار اے اللہ اے گھیرنے والے اے اللہ اے سرداروں  کے سردار اے اللہ

یَا ٲَوَّلُ یَا اللہُ، یَا آخِرُ یَا اللہُ، یَا ظاھِرُ یَا اللہُ، یَا باطِنُ یَا اللہُ، یَا فاخِرُ یَا اللہُ
اے اول اے اللہ اے آخر اے اللہ اے ظاہراے اللہ اے باطن اے اللہ اے فخر والے اے اللہ

یَا قاھِرُ یَا اللہُ یَا رَبّاہُ یَا اللہُ یَا رَبّاہُ یَا اللہُ، یَا رَبّاہُ یَا اللہُ، یَا وَدُودُ یَا اللہُ، یَا نُورُ  یَا اللہُ
اے غلبہ والے اے اللہ اے پروردگار اے اللہ اے پروردگار اے دوستی والے اے اللہ اے روشن اے اللہ

یَا رافِعُ یَا اللہُ یَا مانِعُ یَا اللہُ، یَا دافِعُ یَا اللہُ، یَا فاتِحُ یَا اللہُ، یَا نَفَّاحُ  یَا اللہُ
اے بلند کرنے والے اے اللہ اے روکنے والے اے اللہ اے ہٹانے والے اے اللہ اے کھولنے والے اے اللہ اے نفع پہنچانے والے اے اللہ

یَا جَلِیلُ یَا اللہُ یَا جَمِیلُ یَا اللہُ، یَا شَھِیدُ یَا اللہُ، یَا شاھِدُ یَا اللہُ، یَا مُغِیثُ  یَا اللہُ
اے بزرگ اے اللہ اے زیبا اے اللہ اے گواہ اے اللہ اے مشاہدہ کرنے والے اے اللہ اے فریاد رس  اے اللہ

یَا حَبِیبُ یَا اللہُ، یَا فاطِرُ یَا اللہُ، یَا مُطَہِّرُ یَا اللہُ، یَا مَلِکُ یَا اللہُ، یَا مُقْتَدِرُ  یَا اللہُ
اے دوست اے اللہ اے پیدا کرنے والے اے اللہ اے پاکیزہ اے اللہ اے بادشاہ اے اللہ اے تقدیر بنانے والے اے اللہ

یَا قابِضُ یَا اللہُ، یَا باسِطُ یَا اللہُ، یَا مُحْیِی یَا اللہُ، یَا مُمِیتُ یَا اللہُ
اے بند کرنے والے اے اللہ اے کھولنے والے اے اللہ اے زندہ کرنے والے اے اللہ اے موت دینے والے اے اللہ

یَا باعِثُ یَا اللہُ، یَا وارِثُ یَا اللہُ، یَا مُعْطِی یَا اللہُ، یَا مُفْضِلُ یَا اللہُ، یَا مُنْعِمُ  یَا اللہُ
اے اٹھانے والے اے اللہ اے ورثہ والے اے اللہ اے عطا کرنے والے اے اللہ اے فضل کرنے والے اے اللہ اے نعمت دینے والے اے اللہ

یَا حَقُّ یَا اللہُ، یَا مُبِینُ یَا اللہُ، یَا طَیِّبُ یَا اللہُ، یَا مُحْسِنُ یَا اللہُ، یَا مُجْمِلُ  یَا اللہُ

اے حق اے اللہ اے آشکار کرنے والے اے اللہ اے پاکیزہ اے اللہ اے احسان کرنے والے اے اللہ اے نیکی کرنے والے اے اللہ

یَا مُبْدِیُ یَا اللہُ، یَا مُعِیدُ یَا اللہُ، یَا بارِیُ یَا اللہُ، یَا بَدِیعُ یَا اللہُ
اے آغاز کرنے والے اے اللہ اے لوٹانے والے اے اللہ اے پیدا کرنے والے اے اللہ اے نیا کام کرنے والے اے اللہ

یَا ہادِی یَا اللہُ، یَا کافِی یَا اللہُ، یَا شافِی یَا اللہُ، یَا عَلِیُّ یَا اللہُ، یَا عَظِیمُ یَا اللہُ

اے رہنما اے اللہ اے پورا کرنے والے اے اللہ اے شفا دینے والے اے اللہ اے بلند مرتبہ اے اللہ اے بڑائی والے اے اللہ

یَا حَنّانُ یَا اللہُ، یَا مَنَّانُ یَا اللہُ، یَا ذَا الطَّوْلِ یَا اللہُ، یَا مُتَعالِی یَا اللہُ، یَا عَدْلُ یَا اللہُ
اے محبت والے اے اللہ اے احسان والے اے اللہ اے نعمت والے اے اللہ اے بلندی والے اے اللہ اے عدل کرنے والے اے اللہ

یَا ذَا الْمَعارِجِ یَا اللہُ، یَا صادِقُ یَا اللہُ، یَا صَدُوقُ یَا اللہُ، یَا دَیَّانُ یَا اللہُ

اے بلندیوں  والے اے اللہ اے راست گو اے اللہ اے بہت راست گو اے اللہ اے بدلہ لینے والے اے اللہ

یَا باقِی یَا اللہُ یَا واقِی یَا اللہُ، یَا ذَا الْجَلالِ یَا اللہُ، یَا ذَا الْاِکْرامِ یَا اللہُ، یَا مَحْمُودُ یَا اللہُ
اے بقاوالے اے اللہ اے نگہدار اے اللہ اے جلالت والے اے اللہ اے عزت والے اے اللہ اے پسندیدہ اے اللہ

یَا مَعْبُودُ یَا اللہُ، یَا صانِعُ یَا اللہُ، یَا مُعِینُ یَا اللہُ، یَا مُکَوِّنُ یَا اللہُ
اے بندگی کیے گئے اے اللہ اے بنانے والے اے اللہ اے مدد کرنے والے اے اللہ اے وجود دینے والے اے اللہ

یَا فَعّالُ یَا اللہُ، یَا لَطِیفُ یَا اللہُ، یَا غَفُورُ یَا اللہُ، یَا شَکُورُ یَا اللہُ، یَا نُورُ
اے کام کرنے والے اے اللہ اے باریک بین اے اللہ اے بہت معاف کرنے والے اے اللہ اے قدردان اے اللہ اے روشن

یَا اللہُ، یَا قَدِیرُ یَا اللہُ، یَا رَبَّاہُ یَا اللہُ، یَا رَبَّاہُ یَا اللہُ، یَا رَبَّاہُ یَا اللہُ، یَا رَبَّاہُ یَا  اللہُ
اے اللہ اے قدرت والے اے اللہ اے پروردگار اے اللہ اے پروردگار اے اللہ اے پروردگار اے اللہ اے پروردگار اے اللہ

یَا رَبَّاہُ یَا اللہُ، یَا رَبَّاہُ یَا اللہُ، یَا رَبَّاہُ یَا اللہُ، یَا رَبَّاہُ یَا اللہُ، یَا رَبَّاہُ یَا اللہُ،  یَا رَبّاہُ یَا اللہُ
اے پروردگار اے اللہ اے پروردگار اے اللہ اے پروردگار اے اللہ اے پروردگار اے اللہ اے پروردگار اے اللہ  اے پروردگار اے اللہ

ٲَسْٲَ لُکَ ٲَنْ تُصَلِّیَ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَتَمُنَّ عَلَیَّ بِرِضاکَ

میں  تجھ سے سوال کرتا ہوں  کہ محمدؐ  اور آلؑ  محمدؐ  پر رحمت نازل فرما اور اپنی رضا کے ذریعے مجھ پراحسان فرما

وَتَعْفُوَ عَنِّی بِحِلْمِکَ، وَتُوَسِّعَ عَلَیَّ مِنْ رِزْقِکَ الْحَلالِ الطَّیِّبِ وَمِنْ حَیْثُ ٲَحْتَسِبُ
اپنی بردباری کے ساتھ مجھے معاف کر اور مجھ پر اپنے حلال وپاکیزہ رزق میں  فراخی کردے جہاں  سے مجھے رزق ملنے کی توقع ہے

وَمِنْ حَیْثُ لَا ٲَحْتَسِبُ، فَإنِّی عَبْدُکَ لَیْسَ لِی ٲَحَدٌ سِواکَ، وَلَا ٲَحَدٌ ٲَسْٲَلُہُ غَیْرُکَ
اور جہاں  سے مجھے رزق ملنے کی توقع نہیں  ہے پس میں  تیرا بندہ ہوں  اور تیرے سوا میرا کوئی نہیں  اور نہ تیرے سوا کوئی اور ہے جس

یَا ٲَرْحَمَ الرّاحِمِینَ، مَا شاءَ اللہُ لَا قُوَّةَ إلَّا بِاللہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیمِ
سے مانگوں  اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے وہی ہوتا ہے جو اللہ چاہے نہیں  کوئی قدرت لیکن وہی جو بزرگ وبرتر خدا سے ملتی ہے

پھر سجدے میں  جائےاور کہے:

یَا اللہُ یَا اللہُ یَا اللہُ، یَا رَبُّ یَا رَبُّ یَا رَبُّ، یَا مُنْزِلَ الْبَرَکاتِ بِکَ تُنْزَلُ کُلُّ  حاجَةٍ، ٲَسْٲَ لُکَ بِکُلِّ اسْمٍ فِی مَخْزُونِ الْغَیْبِ عِنْدَکَ وَالْاَسْماءِ الْمَشْھُورَةِ عِنْدَکَ الْمَکْتُوبَةِ عَلَی سُرادِقِ عَرْشِکَ ٲَنْ تُصَلِّیَ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَٲَنْ  تَقْبَلَ مِنِّی شَھْرَ رَمَضانَ، وَتَکْتُبَنِی مِنَ الْوافِدِینَ إلی بَیْتِکَ الْحَرامِ، وَتَصْفَحَ  لِی عَنِ الذُّنُوبِ الْعِظامِ، وَتَسْتَخْرِجَ لِی یَا رَبِّ کُنُوزَکَ یَا رَحْمنُ ۔
اے اللہ اے اللہ اے اللہ اے پروردگار اے پروردگار اے پروردگار اے برکتوں  کے نازل کرنے والے تجھی سے ہر حاجت برآتی اور پوری ہوتی ہے سوال کرتا ہوں  تجھ سے بواسطہ ہر ایک نام کے جو تیرے ہاں  خزانہ غیب میں  ہے اور بواسطہ ان معروف ناموں کے جو تیرے ہاں  عرش کے پردوں  پر تحریر و نقش کیے ہوئے ہیں  سوالی ہوں  کہ تو حضرت محمدؐ  اور آل محمدؐ  پر رحمت نازل فرما اور یہ کہ میری طرف سے ماہ رمضان کی عبادت قبول کر لے اور تو مجھے اپنے محترم گھر کعبہ کا حج ادا کرنے والوں  میں  لکھ دے اور تو میرے بڑے بڑے گناہوں  کو معاف کرے اور تو میرے لیے اپنے ان گنت خزانے کھولے اے بہت مہربان ۔

دس رکعت نماز

دس رکعت نماز پڑھے جس کا ذکر ماہ رمضان کی آخری شب کے اعمال میں  ہو چکا ہے۔

چودہ رکعت نماز
چودہ رکعت نماز بجا لائے کہ ہر رکعت میں  سورہ الحمد و آیۃ الکرسی کے بعد تین مرتبہ سورہ توحید پڑھے تاکہ اسے ہر رکعت کے بدلے میں  چالیس سال کی عبادت کا ثواب ملے نیز اس شخص کے برابر مزید ثواب بھی حاصل ہو کہ جس نے ماہ رمضان کے پورے روزے رکھے ہوں  اور عبادت کی ہو۔

?