• AA+ A++

انیسویں رمضان کی شب کے چند ایک اعمال ہیں :

سومرتبہ کہے

اَسْتَغْفِرُ اللہَ رَبِّی وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ

بخشش چاہتاہوں اللہ سے جو میرا رب ہے اور اس کے حضور توبہ کرتا ہوں

سومرتبہ کہے

اَللَّھُمَّ الْعَنْ قَتَلَةَ اَمِیرِالْمُوْمِنِیْنَ

اے معبود لعنت فرما امیرالمومنینؑ کے قاتلین پر

مشہور دعا: یَاذَا الَّذِیْ کَان (اے وہ جو موجود تھا ) پڑھے: جو اعمال رمضان کی چوتھی قسم میں ذکر ہو چکی ہے۔

یہ دعا پڑھے:

اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ فِیما تَقْضِی وَتُقَدِّرُ مِنَ الْاَمْرِ الْمَحْتُومِ وَفِیما تَفْرُقُ مِنَ الْاَمْرِ الْحَکِیمِ فِی لَیْلَةِ الْقَدْرِ

اے معبود! جن امور کا تو لیلۃ القدر میں فیصلہ کرتا ہے حتمی فیصلوں میں سے اور ان کو مقرر فرماتا ہے اور جن پر حکمت امور میں امتیازات دیتا ہے

وَفِی القَضاءِ الَّذِی لَا یُرَدُّ وَلَا یُبَدَّلُ

اور ایسی قضاءوقدر معین کرتا ہے جس کو رد یا تبدیل نہیں کیا جا سکتا

أَنْ تَکْتُبَنِی مِنْ حُجَّاجِ بَیْتِکَ الْحَرامِ، اَلْمَبْرُورِ حَجُّھُمُ، اَلْمَشْکُورِ سَعْیُھُمُ، اَلْمَغْفُورِ ذُنُوبُھُمْ، اَلْمُکَفَّرِ عَنْھُمْ سَیِّئاتُھُمْ،

اس میں تو مجھے اس سال کے حجاج میں قرار دے کہ جن کا حج مقبول، جن کی سعی پسندیدہ، جن کے گناہ معاف جن کی برائیاں مٹا دی گئی ہیں

وَاجْعَلْ فِیما تَقْضِی وَتُقَدِّرُ أَنْ تُطِیلَ عُمْرِی، وَتُوَسِّعَ عَلَیَّ فِی رِزْقِی، وَتَفْعَلَ بِی کَذا وَکَذا.

اور جن کا تو نے فیصلہ کیا اس میں میری عمر کو دراز اور میرے رزق کو وسیع قرار دے ۔

کذاو کذا کی بجائے اپنی حاجات کا نام لے

?