• AA+ A++

اَلْحَمْدُ لِلہِ لَا شَرِیکَ لَہُ، اَلْحَمْدُ لِلہِ کَما یَنْبَغِی لِکَرَمِ وَجْھِہِ وَعِزِّ جَلالِہِ وَکَما ھُوَ أَھْلُہُ،

حمد ہے اس خدا کے لیے جس کا کوئی شریک نہیں حمد ہے اس خدا کیلئے جیسے کہ اس کی بزرگتر ذات اور عزت وجلال کا تقاضا ہے اور جس طرح وہ اہل ہے

یَا قُدُّوسُ یَا نُورُ، یَا نُورَ الْقُدْسِ، یَا سُبُّوحُ، یَا مُنْتَھَی التَّسْبِیحِ، یَا رَحْمٰنُ، یَا فاعِلَ الرَّحْمَةِ،

اے پاکیزہ تر، اے نور، اے پاکیزہ تر نور، اے بے عیب، اے پاکیزگی کے مرکز، اے بڑے مہربان، اے رحمت کے خالق،

یَا اَللہُ، یَا عَلِیمُ، یَا کَبِیرُ، یَا اَللہُ، یَا لَطِیفُ، یَا جَلِیلُ، یَا اَللہُ، یَا سَمِیعُ، یَا بَصِیرُ، یَا اَللہُ یَا اَللہُ یَا اَللہُ،

اے اللہ ،اے دانا، اے بزرگتر، اے اللہ، اے باریک بین، اے بڑی شان والے، اے اللہ، اے سننے والے، اے دیکھنے والے، اے اللہ، اے اللہ، اے اللہ

لَکَ الْاَسْماءُ الْحُسْنیٰ، وَالْاَمْثالُ الْعُلْیا، وَالْکِبْرِیاءُ و الآلآءُ،

تیرے لیے اچھے اچھے نام، بلند ترین نمونے اور بڑائیاں اور مہربانیاں ہیں

أَسْأَلُکَ أَنْ تُصَلِّیَ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَأَھْلِ بَیْتِہِ،

میں سوال کرتا ہوں تجھ سے کہ محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما

وَأَنْ تَجْعَلَ اسْمِی فِی ھٰذِہِ اللَّیْلَةِ فِی السُّعَداءِ، وَرُوحِی مَعَ الشُّھَداءِ

اور یہ کہ آج کی رات میں میرا نام نیکوکاروں کے زمرے میں شمار کر میری روح کو شہیدوں کے ساتھ قرار دے

وَ إحْسانِی فِی عِلِّیِّینَ، وَ إسائَتِی مَغْفُورَةً،

میری نیکی کو مقام علیین میں پہنچا اور میری برائی کو معاف شدہ قرار دے

وَأَنْ تَھَبَ لِی یَقِیناً تُباشِرُ بِہِ قَلْبِی، وَ إیماناً یُذْھِبُ الشَّکَّ عَنِّی، وَتُرْضِیَنِی بِمَا قَسَمْتَ لِی،

اور یہ کہ مجھے وہ یقین دے جو میرے دل میں بسار ہے اور وہ ایمان دے جو شک کو مجھ سے دور کردے اور مجھے اس پر راضی بنا جو حصہ تو نے مجھے دیا

وَآتِنا فِی الدُّنْیا حَسَنَةً وَفِی الْآخِرَةِ حَسَنَةً، وَقِنا عَذابَ النَّارِ الْحَرِیقِ،

اور ہمیں دنیا میں بہترین زندگی دے آخرت میں خوش ترین اجر عطا کر اور ہمیں جلانے والی آگ کے عذاب سے بچا

وَارْزُقْنِی فِیھا ذِکْرَکَ وَشُکْرَکَ، وَالرَّغْبَةَ إلَیْکَ وَالْاِنابَةَ وَالتَّوْبَةَ

اور اس ماہ میں مجھے ہمت دے کہ اس ماہ میں تجھے یادکروں ، تیرا شکر بجا لاؤں ، تیری طرف توجہ رکھوں ، تیری طرف پلٹوں اور توبہ کروں

وَالتَّوْفِیقَ لِما وَفَّقْتَ لَہُ مُحَمَّداً وَآلَ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَعَلَیْھِمْ ۔

اورمجھے اس عمل کی توفیق دے جس کی توفیق تو نے محمدؐ وآل محمدؐ کو دی کہ خدا رحمت کرے آنحضرتؐ اور ان کی آلؑ پر ۔

?