• AA+ A++

شیخ نے جناب ابوالقاسم حسین بن روح ؒسے روایت کی ہے کہ ستائیس رجب کو بارہ رکعت نماز پڑھے اور ہر دو رکعت کے بعد بیٹھے اور تشہد اور سلام کے بعد کہے

الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِی لَمْ یَتَّخِذْ وَلَداً، وَلَمْ یَکُنْ لَہُ شَرِیکٌ فِی الْمُلْکِ، وَلَمْ یَکُنْ لَہُ وَلِیٌّ مِنَ الذُّلِّ، وَکَبِّرْہُ تَکْبِیراً

حمد خدا ہی کے لیے ہے جس نے کسی کو اپنا بیٹا نہیں بنا یا اور نہ ازلی سلطنت میں کوئی اس کا شریک ہے نہ وہ عاجز ہے کہ کوئی اس کا مددگار ہو اور اس کی بڑائی بیان کرو بہت، بہت

یَا عُدَّتِی فِی مُدَّتِی، یَا صاحِبِی فِی شِدَّتِی، یَا وَلِیِّی فِی نِعْمَتِی یَا غِیاثِی فِی رَغْبَتِی

اے میری عمر میں میری آمادگی، اے سختی میں میرے ساتھی، اے نعمت میں میرے سرپرست، اے میری توجہ پر میرے فریاد رس،

یَا نَجاحِی فِی حاجَتِی یَا حافِظِی فِی غَیْبَتِی یَا کافِیَّ فِی وَحْدَتِی، یَا ٲُنْسِی فِی وَحْشَتِی، أَنْتَ السَّاتِرُ عَوْرَتِی،

اے میری حاجت میں میری کامیابی، اے میری پوشیدگی میں میرے نگہبان، اے میری تنہائی میں میری کفایت، کرنے والے، اے میری تنہائی میں میرے انس تو ہی میرے عیب کا پردہ پوش ہے

فَلَکَ الْحَمْدُ، وَأَنْتَ الْمُقِیلُ عَثْرَتِی، فَلَکَ الْحَمْدُ، وَأَنْتَ الْمُنْعِشُ صَرْعَتِی،

توحمد تیرے ہی لیے ہے اور تو ہی میری لغزش سے درگزر کرنے والا ہے حمد تیرے ہی لیے ہے تو ہی مجھے بے ہوشی سے ہوش میں لانے والا ہے

فَلَکَ الْحَمْدُ، صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَاسْتُرْ عَوْرَتِی، وَ آمِنْ رَوْعَتِی،

پس حمد ہے تیرے لیے محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت فرما اور میرے عیب چھپا دے مجھے خوف سے بچائے رکھ میری خطا معاف فرما

وَ أَقِلْنِی عَثْرَتِی،وَ اصْفَحْ عَنْ جُرْمِی وَ تَجاوَزْ عَنْ سَیِّئاتِی فِی أَصْحابِ الْجَنَّةِ وَعْدَ الصِّدْقِ الَّذِی کانُوْا یُوعَدُونَ

میرے جرم سے درگزر فرما میرے گناہ معاف کرکے مجھے اہل جنت میں سے قرار دے یہ وہ سچا وعدہ ہے جو دنیا میں ان سے کیا جاتا ہے۔

اس نماز اور دعا کے بعد سورہ حمد، سورہ توحید، سورہ فلق، سورہ ناس، سورہ کافرون، سورہ قدر اور آیت الکرسی سات سات مرتبہ پڑھے۔

پھر سات مرتبہ کہے:

لَا إلہَ إِلَّا اللہُ واللہُ أَکْبَرُ وَسُبْحَانَ اللہ  وَلَاحَوْلَ وَلَاقُوَّةَ إِلَّا بِاللہِ

اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ بزرگ تر ہے اورخدا پاک ہے نہیں کوئی حرکت اورقوت مگر وہی جو خدا سے ہے

پھر سات مرتبہ کہے

اللہُ اللہُ رَبِّیْ لَا اُشْرِکُ بِہِ شَیْئاً

وہ اللہ ہی میرا رب ہے میں کسی چیز کو اس کاشریک نہیں بناتا

اس کے بعد جو بھی دعا پڑھنا چاہے وہ پڑھے۔

?