• AA+ A++

مصباح میں شیخ نے ذکر کیا ہے کہ ریان ابن صلت سے روایت ہے کہ جب امام محمد تقی ؑ بغداد میں تھے تو آپ پندرہ اور ستائیس رجب کا روزہ رکھتے اور آپ کے تمام متعلقین بھی روزہ رکھتے تھے۔ نیزحضرت نے ہمیں بارہ رکعت نمازپڑھنے کا حکم دیا تھا جس کی ہر رکعت میں الحمد کے بعد ایک سورہ پڑھے اور اس کے بعد سورہ حمد، توحید اور الفلق، الناس میں سے ہر ایک چار چار مرتبہ پڑھنے کے بعد چار مرتبہ کہتے

لَا إلہَ إِلَّا اللہُ واللہُ أَکْبَرُ۔ سُبْحَانَ اللہِ وَ الْحَمْدُ لِلہِ وَ لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللہِ الْعَلِیّ الْعَظِیمِ

اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ بزرگتر ہے خدا پاک ہے اور حمد خدا ہی کیلئے ہے اور نہیں کوئی طاقت و قوت مگر وہ جو خدائے بلند وبرتر سے ہے

چار مرتبہ

اللہُ اللہُ رَبِّیْ لَا اُشْرِکُ بِہ شَیْئاً اور چارمرتبہ لَا اُشْرِکُ بِرَبِّیْ اَحَداً

وہ اللہ، وہی اللہ میر ارب ہے میں کسی چیز کو اسکا شریک نہیں بناتا میں کسی کو اپنے رب کا شریک نہیں گردانتا

?