امیرالمؤمنین ؑ کی زیارت پڑھنا کہ جو اس رات کے تمام اعمال سے بہتر وافضل ہے، روز مبعث یعنی حضرت رسولؐ اللہ کے مبعوث ہونے کا دن 27 رجب ہے اس رات اور دن میں تین زیارتیں ہیں اور وہ یہ ہیں۔
پہلی زیارت رجبیہ
اس زیارت کا آغاز اَلْحَمْدُ لِلہِ الَّذِیْ اَشْھَدَنَا مَشْھَدَ اَوْلِیَائِہٖ سے ہوتا ہے جو ماہ رجب کے اعمال مشترکہ میں زیارت رجبیہ کے عنوان سے ذکر ہو چکی ہے۔ یہ زیارت ماہِ رجب میں ہر امام کے روضہ مبارک پر پڑھی جا سکتی ہے‘ لیکن صاحب مزار قدیم اور شیخ محمد بن مشہدی نے اسے شب ِ مبعث کی مخصوص زیارات میں قرار دیا ہے۔ جب کوئی شخص اس رات یہ زیارت پڑھے تو بعد میں دو رکعت نماز زیارت بجا لائے اور پھر جو چاہے دعا مانگے۔
دوسری زیارت
اس کی ابتداء اَلسَّلَامُ عَلیٰ أَبی الْاَئِمَةِ وَ مَعْدِنِ النَبُوَّةِ سے ہوتی ہے اور علامہ مجلسیؒ نے تحفہ میں اسے ساتویں زیارت قرار دیا ہے ۔ صا حب مزار قدیم فرماتے ہیں کہ یہ 27 رجب کے ساتھ مخصوص ہے جیسا کہ ہم نے بھی ہدیتہ الزائرین میں اس کا ذکر کیا ہے۔
تیسری زیارت
یہ وہی زیارت ہے‘ جسے شیخ مفید،ؒسیدؒ اور شہیدؒ نے اس طرح نقل کیا ہے کہ مبعث کی رات یا دن میں جب کوئی شخص امیرالمؤمنینؑ کی زیارت کرنا چاہے‘ تو پہلے قبہ شریفہ کے دروازے پر آنجناب کی قبر کے مقابل کھڑے ہو کر یہ کہے:
أَشْھَدُ أَنْ لَا إلٰہَ إلَّا اللہُ وَحْدَہُ لَاشَرِیکَ لَہُ، وَأَشْھَدُ أَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُہُ وَرَسُولُہُ،
میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سواء کوئی معبود نہیں جو یگانہ ہے اسکا کوئی شریک نہیں میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد ؐ اس کے بندے اور رسول ؐ ہیں
وَ أَنَّ عَلِیَّ بْنَ أَبِی طالِبٍ أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ عَبْدُ اللہِ وَ أَخُو رَسُولِہِ،
اور یہ کہ علی بن ابی طالب ؑمومنوں کے امیر خدا کے بندے اور رسول ؐ کے بھائی ہیں
وَأَنَّ الْاَئِمَّةَ الطَّاھِرِینَ مِنْ وُلْدِہِ حُجَجُ اللہِ عَلٰی خَلْقِہِ۔
اور وہ پاک و پاکیزہ امام جو ان کی اولاد سے ہیں وہ مخلوق خدا پر اس کی حجت ہیں ۔
پھر اندر داخل ہو کر پشت بہ قبلہ حضرت کی قبر مبارک کی طرف منہ کر کے کھڑا ہو جائے اور سو مرتبہ اللہ اکبر کہے اور اس کے بعد یہ زیارت پڑھے:
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وَارِثَ آدَمَ خَلِیفَةِ اللہِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وارِثَ نُوحٍ صِفْوَةِ اللہِ،
آپ پر سلام ہو اے وارث آدمؑ جو خلیفہ خدا ہیں آپ پر سلام ہو اے وارث نوح ؑجو خدا کے برگزیدہ ہیں
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وارِثَ إبْراھِیمَ خَلِیلِ اللہِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وارِثَ مُوسیٰ کَلِیمِ اللہِ،
آپ پر سلام ہو اے وارث ابراہیمؑ جو خدا کے دوست ہیں سلام ہوآپ پر اے وارث موسیٰؑ جو خدا کے کلیم ہیں
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وارِثَ عِیسیٰ رُوحِ اللہِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وارِثَ مُحَمَّدٍ سَیِّدِ رُسُلِ اللہِ،
آپ پر سلام ہو اے وارث عیسٰیؑ جو روح خدا ہیں آپ پر سلام ہو اے وارث محمد ؐ جو خدا کے رسولوں کے سردار ہیں
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ،اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا إمامَ الْمُتَّقِینَ،
سلام ہو آپ پر اے مومنوں کے امیرؑ آپ پر سلام ہو اے پرہیز گاروں کے امامؑ
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا سَیِّدَ الْوَصِیِّینَ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وَصِیَّ رَسُولِ رَبِّ الْعالَمِینَ،
سلام ہو آپ پر اے اوصیاء کے سردار آپ پر سلام ہو اے جہانوں کے پروردگار کے رسول ؐ کے وصی سلام ہو
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وارِثَ عِلْمِ الْاَوَّلِینَ وَالْآخِرِینَ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ أَیُّھَا النَّبَٲُ الْعَظِیمُ،
آپ پر اے اولین و آخرین کے علم کے ورثہ دار سلام ہوآپ پر کہ آپ بہت بڑی خبر ہیں
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ أَیُّھَا الصِّراطُ الْمُسْتَقِیمُ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ أَیُّھَا الْمُھَذَّبُ الْکَرِیمُ،
آپ پر سلام ہوکہ آپ ہی صراط مستقیم ہیں آپ پر سلام ہو کہ آپ سنوارے ہوئے صاحب مرتبہ ہیں
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ أَیُّھَا الْوَصِیُّ التَّقِیُّ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ أَیُّھَا الرَّضِیُّ الزَّکِیُّ،
آپ پر سلام ہو کہ آپ پرہیزگار وصی ہیں آپ پر سلام ہو کہ آپ راضی شدہ پاک شدہ ہیں
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ أَیُّھَا الْبَدْرُ الْمُضِیئُ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ أَیُّھَا الصِّدِّیقُ الْاَکْبَرُ،
آپ پر سلام ہو کہ آپ چودھویں کے چمکتے چاند ہیں آپ پر سلام ہو کہ آپ سب سے بڑے تصدیق کرنے والے ہیں
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ أَیُّھَا الْفارُوقُ الْاَعْظَمُ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ أَیُّھَا السِّراجُ الْمُنِیرُ،
آپ پر سلام ہو کہ آپ سب سے بڑھ کر حق و باطل میں فرق کرنے والے ہیں آپ پر سلام ہو کہ آپ روشن و تاباں چراغ ہیں
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا إمامَ الْھُدیٰ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا عَلَمَ التُّقیٰ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا حُجَّةَ اللہِ الْکُبْریٰ،
آپ پر سلام ہو اے ہدایت دینے والے امامؑ آپ پر سلام ہو اے تقویٰ کے نشان آپ پر سلام ہو اے خدا کی بہت بڑی حجت
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا خاصَّةَ اللہِ وَخالِصَتَہُ وَأَمِینَ اللہِ وَصَفْوَتَہُ وَبابَ اللہِ وَحُجَّتَہُ وَمَعْدِنَ حُکْمِ اللہِ وَسِرِّہِ، وَعَیْبَةَ عِلْمِ اللہِ وَخازِنَہُ، وَسَفِیرَ اللہِ فِی خَلْقِہِ،
آپ پر سلام ہو اے خدا کے مقرب اور اس کے خاص کردہ اور خدا کے امانتدار اور اس کے چنے ہوئے باب الہی اور اس کی حجت خدا کے حکم اور اس کے رازکے حامل خدا کے علم کے جامع اور خزینہ دار اور خلق خدا میں اس کے نمائندہ
أَشْھَدُ أَنَّکَ أَقَمْتَ الصَّلاةَ وَآتَیْتَ الزَّکاةَ وَأَمَرْتَ بِالْمَعْرُوفِ وَنَھَیْتَ عَنِ الْمُنْکَرِ،
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے نماز قائم کی اور زکوٰۃ دیتے رہے آپ نے نیک کاموں کا حکم دیا اور برائیوں سے روکا
وَاتَّبَعْتَ الرَّسُولَ، وَتَلَوْتَ الْکِتابَ حَقَّ تِلاوَتِہِ، وَبَلَّغْتَ عَنِ اللہِ، وَوَفَیْتَ بِعَھْدِ اللہِ،
آپ نے رسول ؐ کی پیروی کی اور قرآن کی تلاوت کی جو تلاوت کرنے کا حق ہے آپ نے خدا کا پیغام دیاخدا کا عہد پورا کیا
وَ تَمَّتْ بِکَ کَلِماتُ اللہِ، وَ جاھَدْتَ فِی اللہِ حَقَّ جِھادِہِ، وَ نَصَحْتَ لِلہِ وَ لِرَسُولِہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہِ،
اور آپ کے ذریعے خدا کی باتیں مکمل ہوئیں آپ نے خدا کی راہ میں جہاد کیا جو جہاد کا حق ہے آپ نے خدا اور اس کے رسول ؐ کی خاطر نصیحت و خیرخو اہی کی
وَجُدْتَ بِنَفْسِکَ صابِراً مُحْتَسِباً مُجاھِداً عَنْ دِینِ اللہِ مُوَقِّیاً لِرَسُولِ اللہِ، طالِباً مَا عِنْدَ اللہِ، راغِباً فِیما وَعَدَ اللہُ،
آپ نے جان کی بازی لگائی صبر و احتیاط کے ساتھ جہاد کیا خدا کے دین کے لیے اور خدا کے رسول ؐ کی آبرو کے لیے خدا کے ہاں اجر چاہتے ہوئے خدا کے وعدے پر توجہ رکھے ہوئے
وَمَضَیْتَ لِلَّذِی کُنْتَ عَلَیْہِ شَھِیداً وَشاھِداً وَمَشْھُوداً، فَجَزاکَ اللہُ عَنْ رَسُو لِہِ وَعَنِ الْاِسْلامِ وَأَھْلِہِ مِنْ صِدِّیقٍ أَفْضَلَ الْجَزاءِ۔
اور آپ اس عقیدہ پر باقی رہے کہ جس کیلئے آپ شہید ہوئے آپ اس پر گواہ اور گواہی والے تھے پس خدا جزا دے آپ کو اپنے رسول ؐ کی طرف سے اور اسلام و صاحب صدق مسلمانوں کی طرف سے بہتر و برتر جزا،
أَشْھَدُ أَنَّکَ کُنْتَ أَوَّلَ الْقَوْمِ إسْلاماً، وَأَخْلَصَھُمْ إیماناً، وَأَشَدَّھُمْ یَقِیناً، وَأَخْوَفَھُمْ لِلہِ،
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ سب لوگوں میں اول ہیں اسلام لانے میں ان میں سے مخلص ہیں ایمان میں ان سے بڑھے ہوئے ہیں یقین میں ان سے زیادہ خوف خدا والے ہیں
وَأَعْظَمَھُمْ عَناءََ، وَأَحْوَطَھُمْ عَلٰی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہِ، وَأَفْضَلَھُمْ مَناقِبَ ،
اور سب سے زیادہ مصیبت برداشت کرنے والے اور رسول ؐاللہ کے بارے میں زیادہ محتاط ہیں ان سے بلند ہیں خوبیوں میں
وَأَکْثَرَھُمْ سَوابِقَ،وَأَرْفَعَھُمْ دَرَجَةً، وَأَشْرَفَھُمْ مَنْزِلَةً، وَأَکْرَمَھُمْ عَلَیْہِ،
ان سے آگے ہیں فضیلتوں میں ان سے بلندتراور برتر ہیں درجے میں ارفع اورمنزلت میں بزرگ تر ہیں آنحضرت ؐ کے نزدیک
فَقَوِیْتَ حِینَ وَھَنُوا، وَلَزِمْتَ مِنْھَاجَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہِ،
پس آپ قوی تھے جب وہ لوگ کمزور پڑے اور آپ قائم رہے طریقہ رسول ؐ پر خدا رحمت کرے ان پر اور ان کی آل ؑپر
وَ أَشْھَدُ أَنَّکَ کُنْتَ خَلِیفَتَہُ حَقَّاً، لَمْ تُنازَعْ بِرَغْمِ الْمُنافِقِینَ، وَغَیْظِ الْکافِرِینَ، وَضِغْنِ الْفاسِقِینَ،
اور میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ ان کے خلیفہ برحق بلا تنازعہ ہیں منافقوں کی مخالفت کافروں کے غصے اور بدکاروں کے کینے کے باوجود
وَ قُمْتَ بِالْاَمْرِ حِینَ فَشِلُوا، وَ نَطَقْتَ حِینَ تَتَعْتَعُوا، وَ مَضَیْتَ بِنُورِ اللہِ إذْ وَقَفُوا،
آپ دین کے امر کے ساتھ قائم رہے جب لوگ سست پڑ گئے آپ نے حق بیان کیا جب وہ چپ تھے اور آپ راہ ہدایت پر چلے جب وہ رکے ہوئے تھے
فَمَنِ اتَّبَعَکَ فَقَدِ اھْتَدیٰ، کُنْتَ أَوَّلَھُمْ کَلاماً، وَ أَشَدَّھُمْ خِصاماً، وَ أَصْوَبَھُمْ مَنْطِقاً،
پس جس نے آپ کی پیروی کی وہ ہدایت پا گیا کیونکہ آپ کلام میں ان سے بہتر مقابلے میں ان سے سخت تر گفتار میں ان سے خوب تر
وَ أَسَدَّھُمْ رَأْیاً، وَ أَشْجَعَھُمْ قَلْباً، وَ أَکْثَرَھُمْ یَقِیناً، وَ أَحْسَنَھُمْ عَمَلاً، وَ أَعْرَفَھُمْ بِالْاُمُورِ،
رائے میں ان سے محکم تر دل کے سب سے بہادر ہیں یقین میں ان سے بڑھ کر عمل میں ان سے نیک تر اور معاملات کو زیادہ جاننے والے ہیں
کُنْتَ لِلْمُؤمِنِینَ أَباً رَحِیماً إذْصارُوا عَلَیْکَ عِیالاً، فَحَمَلْتَ أَثْقالَ مَاعَنْہُ ضَعُفُوا، وَحَفِظْتَ مَا أَضاعُوا، وَرَعَیْتَ مَا أَھْمَلُوا، وَ شَمَّرْتَ إذْجَبَنُوا، وَ عَلَوْتَ إذْ ھَلِعُوا، وَصَبَرْتَ إذْ جَزِعُوا،
آپ مومنوں کیلئے مہربان باپ جب آپکے ارد گرد جمع ہو گئے آپ نے وہ بوجھ اٹھاے جنکے مقابل وہ ناتواں تھے آپ نے بچا لیا جو انہوں نے گنوایا آپ نے یاد رکھا جو انہوں نے بھلایا آپ نے جرأت کی جب وہ ڈر گئے آپ غالب آئے جب وہ نالے کرتے تھے اور آپ جمے رہے جب وہ گھبرا گئے
کُنْتَ عَلَی الْکافِرِینَ عَذاباً صَبّاً، وَغِلْظَةً وَغَیْظاً، وَ لِلْمُؤْمِنِینَ غَیْثاً وَخِصْباً وَعِلْماً،
آپ کافروں کے لیے نہ رکنے والا عذاب ان کے لیے سختی اور قہر و غضب تھے اور مومنوں کے لیے ابر رحمت اور علم و نعمت کی فراوانی تھے
لَمْ تُفْلَلْ حُجَّتُکَ، وَلَمْ یَزِغْ قَلْبُکَ، وَلَمْ تَضْعُفْ بَصِیرَتُکَ، وَلَمْ تَجْبُنْ نَفْسُکَ،
کہ آپ کی دلیل کمزورنہ تھی آپ کا دل کج نہ ہوا آپ کی سمجھ میں کمی نہ ہوئی اور آپ کا دل خوفزدہ نہ ہوا
کُنْتَ کَالْجَبَلِ لَا تُحَرِّکُہُ الْعَواصِفُ، وَلَا تُزِیلُہُ الْقَواصِفُ،
کہ آپ پہاڑ کی طرح جمے کہ جسے آندھیاں ہلا نہیں سکیں بجلی کی کڑک اسے گرا نہیں سکی
کُنْتَ کَما قالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہِ قَوِیَّاً فِی بَدَنِکَ، مُتَواضِعاً فِی نَفْسِکَ،
آپ ایسے تھے جیسے رسول اللہ نے فرمایا تھا کہ آپ قوی بدن والے اپنے آپ میں فروتنی کرنے والے
عَظِیماً عِنْدَ اللہِ، کَبِیراً فِی الْاَرْضِ، جَلِیلاً فِی السَّماءِ، لَمْ یَکُنْ لِاَحَدٍ فِیکَ مَھْمَزٌ،
خدا کے ہاں بلند مرتبے والے زمین میں بڑائی والے آسمان میں عزت والے آپکے متعلق کسی کے لئے نکتہ چینی کا مقام نہیں
وَلَا لِقائِلٍ فِیکَ مَغْمَزٌ، وَلَا لِخَلْقٍ فِیکَ مَطْمَعٌ وَلَا لِاَحَدٍ عِنْدَکَ ھَوادَۃٌ،
کوئی بولنے والا آپ کی برائی نہیں بتا سکتا لوگوں کو آپ کی طرف داری میں کوئی لالچ نہیں نہ آپ کے ہاں کسی کے لیے کچھ رعایت ہے
یُوجَدُ الضَّعِیفُ الذَّلِیلُ عِنْدَکَ قَوِیَّاً عَزِیزاً حَتّٰی تَأْخُذَ لَہُ بِحَقِّہِ وَالْقَوِیُّ الْعَزِیزُ عِنْدَکَ ضَعِیفاً حَتّٰی تَأْخُذَ مِنْہُ الْحَقَّ،اَلْقَرِیبُ وَالْبَعِیدُ عِنْدَکَ فِی ذٰلِکَ سَواءُٗ،
ہر کمزور آپ کے نزدیک طاقتور ہے جب تک آپ اس کا حق اسے دلا نہ دیں اور ہر طاقتور شخص آپ کے نزدیک کمزور ہے جب تک اس سے حق وصول نہ کر لیں اس معاملے میں اپنا بیگانہ آپ کے نزدیک برابر ہے
شَأْنُکَ الْحَقُّ وَ الصِّدْقُ وَ الرِّفْقُ، وَقَوْلُکَ حُکْمٌ وَ حَتْمٌ، وَ أَمْرُکَ حِلْمٌ وَ عَزْمٌ، وَ رَأْیُکَ عِلْمٌ وَ حَزْمٌ،
آپ کی روش حق سچائی اور ملائمت ہے آپ کے قول میں مضبوطی و استواری آپ کے حکم میں نرمی و ثبات آپ کی رائے میں علم و پختگی ہے کہ
اِعْتَدَلَ بِکَ الدِّینُ، وَسَھُلَ بِکَ الْعَسِیرُ، وَٲُطْفِیَتْ بِکَ النِّیرانُ، وَقَوِیَ بِکَ الْاِیمانُ، وَثَبَتَ بِکَ الْاِسْلامُ، وَھَدَّتْ مُصِیبَتُکَ الْاَنامَ،
دین اسلام آپ کے ذریعے سنبھلا آپ کے ذریعے مشکل کام آسان ہوا آپکے ذریعے فتنے کی آگ ٹھنڈی ہوئی آپکے ذریعے ایمان کو قوت ملی آپکے ذریعے اسلام کا نقش گہرا ہوا اور آپ کی مصیبت نے لوگوں کو متاثر کیا
فَإنَّا لِلہِ وَ إنَّا إلَیْہِ راجِعُونَ، لَعَنَ اللہُ مَنْ قَتَلَکَ، وَلَعَنَ اللہُ مَنْ خالَفَکَ، وَلَعَنَ اللہُ مَنِ افْتَریٰ عَلَیْکَ، وَلَعَنَ اللہُ مَنْ ظَلَمَکَ وَغَصَبَکَ حَقَّکَ، وَلَعَنَ اللہُ مَنْ بَلَغَہُ ذٰلِکَ فَرَضِیَ بِہِ،
پس ہم خدا ہی کیلئے ہیں اور اسی کیطرف پلٹیں گے خدا لعنت کرے آپکے قاتل پر خدا لعنت کرے آپکے مخالف پرخدا لعنت کرے آپ پر جھوٹ باندھنے والے پرخدا لعنت کرے آپ سے ناانصافی کرنے والے اور آپ کا حق دبانے والے پراور خدا لعنت کرے اس معاملے پر خوش ہونے والے پر
إنَّا إلَی اللہِ مِنْھُمْ بُرَاءُ، لَعَنَ اللہُ ٲُمَّةً خالَفَتْکَ، وَجَحَدَتْ وِلایَتَکَ، وَتَظاھَرَتْ عَلَیْکَ وَقَتَلَتْکَ، وَحادَتْ عَنْکَ وَخَذَلَتْکَ،
یقینا ہم آپکے سامنے ان سے بیزاری ظاہر کرتے ہیں خدا لعنت کرے اس گروہ پر جس نے آپکی مخالفت کی آپکی ولایت سے انکار کیا آپکے دشمن کا ساتھ دیا آپ سے جنگ کی آپکی جمعیت سے نکل گیا اور آپکو چھوڑ دیا
اَلْحَمْدُ لِلہِ الَّذِی جَعَلَ النَّارَ مَثْواھُمْ وَبِئْسَ الْوِرْدُ الْمَوْرُودُ۔
حمد ہے خدا کے لیے جس نے جہنم کو ان لوگوں کا ٹھکانہ بنایا اور وہ بڑاہی برا ٹھکانا ہے
أَشْھَدُ لَکَ یَاوَلِیَّ اللہِ وَوَلِیَّ رَسُولِہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہِ بِالْبَلاغِ وَالْاَداِءِ،
میں گواہی دیتا ہوں آپ کی اے خدا کے ولی اور اس کے رسول کے کار تبلیغ میں معاون اور ادائے فرض میں معاون
وَ أَشْھَدُ أَنَّکَ حَبِیبُ اللہِ وَ بابُہُ، وَ أَنَّکَ جَنْبُ اللہِ وَ وَجْھُہُ الَّذِی مِنْہُ یُؤْتیٰ، وَأَنَّکَ سَبِیلُ اللہِ، وَ أَنَّکَ عَبْدُ اللہِ، وَ أَخُو رَسُولِہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہِ،
اور میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ خدا کے دوست اور اس کا دروازہ ہیں اور یہ کہ آپ خدا کے طرفدار اور مظہر ہیں جس کے ذریعے اس تک پہنچتے ہیں بے شک آپ خدا کا راستہ ہیں نیز آپ خدا کے بندے اور اس کے رسول کے بھائی ہیں
أَتَیْتُکَ زائِراً لِعَظِیمِ حالِکَ وَ مَنْزِلَتِکَ عِنْدَ اللہِ وَ عِنْدَ رَسُولِہِ، مُتَقَرِّباً إلَی اللہِ بِزِیارَتِکَ، راغِباً إلَیْکَ فِی الشَّفاعَةِ،
آپ کی زیارت کو آیا ہوں کہ خدا اور اس کے رسول ؐ کے نزدیک آپ کا مقام ومرتبہ بلند ہے میں آپ کی زیارت سے خدا کا قرب چاہتاہوں شفاعت کے لیے آپ کی طرف مائل ہوا ہوں
أَبْتَغِی بِشَفاعَتِکَ خَلاصَ نَفْسِی، مُتَعَوِّذاً بِکَ مِنَ النَّارِ، ھارِباً مِنْ ذُنُوبِیَ الَّتِی احْتَطَبْتُھا عَلٰی ظَھْرِی، فَزِعاً إلَیْکَ رَجاءَ رَحْمَةِ رَبِّی،
آپ کی شفاعت کے ذریعے اپنی نجات چاہتا ہوں خوف جہنم سے آپ کی پناہ لیتا ہوں اپنے گناہوں سے دور بھاگا ہوں جن کا بوجھ میری پشت پر ہے اپنے رب کی رحمت کی امید میں آپ کے آگے روتا ہوں
أَتَیْتُکَ أَسْتَشْفِعُ بِکَ یَا مَوْلایَ إلَی اللہِ وَ أَتَقَرَّبُ بِکَ إلَیْہِ لِیَقْضِیَ بِکَ حَوائِجِی،
اے میرے آقا میں حاضر ہوا ہوں کہ آپ خدا کے حضور میری شفاعت کریں اور آپ کے وسیلے سے اس کاقرب چاہتا ہوں کہ آپ کے ذریعے وہ میری حاجات بر لائے
فَاشْفَعْ لِی یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ إلَی اللہِ، فَإنِّی عَبْدُ اللہِ وَ مَوْلاکَ وَ زائِرُکَ وَلَکَ عِنْدَ اللہِ الْمَقامُ الْمَعْلُومُ وَ الْجاہُ الْعَظِیمُ وَ الشَّأْنُ الْکَبِیرُ،وَالشَّفاعَۃُالْمَقْبُولَۃُ۔
پس اے مومنوں کے امیر خدا کیسامنے میری شفاعت کریں کہ میں خدا کا بندہ ہوں آپکا محب اور زائر ہوں جبکہ آپ خدا کے ہاں نمایاں مرتبہ رکھتے ہیں اس کے حضور بڑی عزت اور اونچی شان کے مالک ہیں آپ کی شفاعت قبول کی جاتی ہے
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ وَ صَلِّ عَلَی عَبْدِکَ وَ أَمِینِکَ الْاَوْفیٰ وَ عُرْوَتِکَ الْوُثْقیٰ وَ یَدِکَ الْعُلْیا وَ کَلِمَتِکَ الْحُسْنی وَ حُجَّتِکَ عَلَی الْوَریٰ
اے معبود! رحمت نازل فرما محمد ؐ و آلؑ محمد ؐ پر اور رحمت نازل کر اپنے بندے پر جو تیرے اسرار کا بہترین امین مضبوط رسی تیرا اوپر والا ہاتھ تیرا کلمہ حسنہ مخلوقات پر تیری دلیل و حجت
وَ صِدِّیقِکَ الْاَکْبَرِ سَیِّدِ الْاَوْصِیاءِ وَ رُکْنِ الْاَوْلِیاءِ وَ عِمَادِ الْاَصْفِیاءِ،
تیرا بنایا ہوا صدیق اکبر اوصیائ کا سردار اولیائ کا مرکز پاکبازوں کا سہارا
أَمِیرِالْمُؤْمِنِینَ، وَیَعْسُوبِ الْمُتَّقِینَ، وَقُدْوَةِ الصِّدِّیقِینَ، وَإمامِ الصَّالِحِینَ ،
مومنوں کا امیرؑ نیکو کار سالار صدیقوں کا پیشوا خوش کرداروں کا امام
اَلْمَعْصُومِ مِنَ الزَّلَلِ، وَالْمَفْطُومِ مِنَ الْخَلَلِ، وَالْمُھَذَّبِ مِنَ الْعَیْبِ،وَ الْمُطَھَّرِ مِنَ الرَّیْبِ،
لغزش سے محفوظ خطا سے دور عیب سے پاک شک سے دور
أَخِی نَبِیِّکَ، وَ وَصِیِّ رَسُولِکَ، وَ الْبآئِتِ عَلٰی فِرَاشِہِ، وَ الْمُوَاسِی لَہُ بِنَفْسِہِ، وَ کَاشِفِ الْکَرْبِ عَنْ وَجْھِہِ
تیرے نبی کا بھائی تیرے رسول ؐ کا وصی شب ہجرت ان کے بستر پر سونے والا ان پر جان قربان کرنے والا اور ان کے غم و پریشانی کو دور کرنے والا
اَلَّذِی جَعَلْتَہُ سَیْفاً لِنُبُوَّتِہِ، وَ مُعْجِزاً لِرِسَالَتِہِ، وَ دَلالَةً واضِحَةً لِحُجَّتِہِ، وَ حامِلاً لِرایَتِہِ، وَ وِقَایَةً لِمُھْجَتِہِ، وَ ھادِیاً لِاُمَّتِہِ، وَ یَداً لِبَأْسِہِ، وَ تاجاً لِرَأْسِہِ، وَ باباً لِنَصْرِہِ، وَ مِفْتاحاً لِظَفَرِہِ،
کہ جسے تو نے ان کی نبوت کی تلوار بنایا ان کی رسالت کا معجزہ اور ان کی حجت کے لیے روشن دلیل جسے تو نے ان کے علم کو اٹھانے والا ان کی جان کا محافظ ان کی امت کا رہبر ان کا بازوئے شمشیر ان کے سر کاتاج ان کی نصرت کا ذریعہ اور ان کی کامیابی کی کلید قرار دیا
حَتّٰی ھَزَمَ جُنُودَ الشِّرْکِ بِأَیْدِکَ، وَ أَبادَ عَساکِرَ الْکُفْرِ بِأَمْرِکَ، وَ بَذَلَ نَفْسَہُ فِی مَرْضاتِکَ وَ مَرْضاةِ رَسُولِکَ،
یہاں تک کہ تیری مدد سے شرک کے لشکرمات ہو گئے اور کفر کی فوجیں تیرے حکم سے نابودہوگئیں تیرے بندے ﴿علیؑ﴾ نے اپنی جان تیری اور تیرے رسول ؐ کی رضا پر نثار کی
وَ جَعَلَھا وَقْفاً عَلٰی طاعَتِہِ، وَ مَجِنّاً دُونَ نَکْبَتِہِ،
اس نے خود کو ان کی فرمانبرداری میں لگایا اور تکلیف میں ان کی ڈھال بنا رہا
حَتَّیٰ فاضَتْ نَفْسُہُ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہِ فِی کَفِّہِ، وَاسْتَلَبَ بَرْدَھا، وَ مَسَحَہُ عَلٰی وَجْھِہِ وَ أَعانَتْہُ مَلائِکَتُکَ عَلٰی غُسْلِہِ وَتَجْھِیزِہِ،
یہاں تک کہ حضور کی روح پرواز کر گئی جب کہ آپ اسکی آغوش میں تھے اس نے جسد رسول ؐ کی ٹھنڈک محسوس کی اور آپ کے منہ پر ہاتھ پھیرا اور ان کے غسل و کفن میں تیرے فرشتوں نے اس کی اعانت کی
وَ صَلّٰی عَلَیْہِ وَ واریٰ شَخْصَہُ، وَ قَضیٰ دَیْنَہُ وَ أَنْجَزَ وَعْدَہُ وَ لَزِمَ عَھْدَہُ وَ احْتَذیٰ مِثالَہُ، وَ حَفِظَ وَصِیَّتَہُ،
اس نے ان کی نماز جنازہ پڑھی اور انہیں دفنا یا اس نے ان کے قرضے ادا کیے ان کے وعدے نبھائے ان کے عہد پر قائم رہا انکے نقش قدم پر چلا انکی وصیت کا پابند رہا
وَ حِینَ وَجَدَ أَنْصاراً نَھَضَ مُسْتَقِلاًّ بِأَعْباءِ الْخِلافَةِ، مُضْطَلِعاً بِأَثْقالِ الْاِمامَةِ،
اور جب مددگار مل گئے تو بڑی مستقل مزاجی کے ساتھ خلافت کی ذمہ داریاں سنبھالیں اور امامت کے بھاری فرائض قبول کیے
فَنَصَبَ رایَةَ الْھُدیٰ فِی عِبَادِکَ، وَنَشَرَ ثَوْبَ الْاَمْنِ فِی بِلادِکَ، وَ بَسَطَ الْعَدْلَ فِی بَرِیَّتِکَ، وَ حَکَمَ بِکِتَابِکَ فِی خَلِیقَتِکَ،
پھر علی نے تیرے بندوں کے درمیان علم ہدایت بلند کیا تیرے شہرو دیہات میں امن و امان قائم کیا تیری مخلوق میں عدل و انصاف رائج کیا اور تیری خلقت میں تیری کتاب کے مطابق فیصلے کئے
وَ أَقامَ الْحُدُودَ، وَ قَمَعَ الْجُحُودَ، وَ قَوَّمَ الزَّیْغَ، وَ سَکَّنَ الْغَمْرَةَ، وَ أَبادَ الْفَتْرَةَ، وَ سَدَّ الْفُرْجَةَ، وَقَتَلَ النَّاکِثَةَ وَ الْقاسِطَةَ وَ الْمارِقَةَ،
دین کی حدود قائم کیں اور کفر و انکار کی جڑیں کاٹیں کجرؤوں کو سیدھا کیا بے راہ روی کو ختم کیا بے خبری کو دور کیا دشمنوں کے رخنوں کو بند کیا عہد توڑنے والوں پھوٹ ڈالنے والوں اور پھر جانے والوں کو قتل کیا
وَلَمْ یَزَلْ عَلٰی مِنْھاجِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہِ وَ وَتِیرَتِہِ، وَ لُطْفِ شاکِلَتِہِ، وَ جَمالِ سِیرَتِہِ، مُقْتَدِیاً بِسُنَّتِہِ، مُتَعَلِّقاً بِھِمَّتِہِ، مُباشِراً لِطَرِیقَتِہِ،
اور ہمیشہ حضرت رسول کے طور طریقے پر قائم رہے ان کے چلن ان کے نیک افعال اور ان کی سیرت کی خوبی کو اختیار کیا ان کی سنت پر چلے انکے مقصد کو نظر میں رکھا انکے طریقے آپنائے
وَ أَمْثِلَتُہُ نَصْبُ عَیْنَیْہِ یَحْمِلُ عِبَادَکَ عَلَیْھا وَیَدْعُوھُمْ إلَیْھا إلٰی أَنْ خُضِبَتْ شَیْبَتُہُ مِنْ دَمِ رَأْسِہِ۔
انکے نمونہ عمل پر نگاہ رکھے ہوئے تیرے بندوں کو ان پر چلایا اورانہیں اسی طرف بلاتے رہے یہاں تک کہ ان کی داڑھی ان کی پیشانی کے خون سے رنگین ہو گئی
اَللّٰھُمَّ فَکَما لَمْ یُؤْثِرْ فِی طاعَتِکَ شَکّاً، عَلٰی یَقِینٍ، وَلَمْ یُشْرِکْ بِکَ طَرْفَةَ عَیْنٍ،
خدایا جیسا کہ اس ذات﴿علیؑ﴾ نے تیری اطاعت میں شک کو یقین پر غلبہ نہ پانے دیا اور ایک لمحہ کے لیے تیرے ساتھ شریک قرار نہیں دیا
صَلِّ عَلَیْہِ صَلاةً زاکِیَةً نامِیَةً یَلْحَقُ بِھَا دَرَجَةَ النُّبُوَّةِ فِی جَنَّتِکَ، وَ بَلِّغْہُ مِنَّا تَحِیَّةً وَسَلاماً،
تو بھی ان پررحمت فرما پاکیزہ رحمت جو بڑھتی جائے اسکے ذریعے انہیں اپنی جنت میں نبی اکرم ؐ کے ساتھ ملا دے ہماری طرف سے انہیں رحمت و سلام پہنچا دے
وَ آتِنا مِنْ لَدُنْکَ فِی مُوَالاتِہِ فَضْلاً وَ إحْساناً وَمَغْفِرَةً وَرِضْواناً، إنَّکَ ذُو الْفَضْلِ الْجَسِیمِ، بِرَحْمَتِکَ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ۔
اور ہمیں انکی محبت کے باعث اپنی طرف سے فضیلت نیکی بخشش اور خوشنودی نصیب فرما دے بے شک تو بڑا فضل کرنے والا ہے بوجہ اپنی رحمت کے اے سب سے زیادہ رحم والے۔
اسکے بعد ضریح مبارک پر بوسہ دے‘ پہلے دایاں رخسار پھربایاں رخسار اس پررکھے اسکے ساتھ ہی قبلہ رخ ہو کر نماز زیارت بجا لائے نماز کے بعد جو چاہے دعا مانگے پھر تسبیح فاطمہ زہراؑ پڑھے اور کہے:
اَللّٰھُمَّ إنَّکَ بَشَّرْتَنِی عَلٰی لِسانِ نَبِیِّکَ وَ رَسُولِکَ مُحَمَّدٍ صَلَواتُکَ عَلَیْہِ وَآلِہِ فَقُلْتَ وَبَشِّرِ الَّذِینَ آمَنُوا أَنَّ لَھُمْ قَدَمَ صِدْقٍ عِنْدَ رَبِّھِمْ
اے معبود: بے شک تو نے اپنے نبی و رسول محمد ؐ کی زبانی ہمیں خوشخبری دی تیری رحمتیں ہوں ان پراور ان کی آلؑ پر پس تو نے فرمایا بشارت دے دو ایمان والوں کو کہ ان کے لیے پرودرگار کے ہاں کامرانی ہے
اَللّٰھُمَّ وَ إنِّی مُؤْمِنٌ بِجَمِیعِ أَنْبِیائِکَ وَ رُسُلِکَ صَلَواتُکَ عَلَیْھِمْ، فَلَا تَقِفْنِی بَعْدَ مَعْرِفَتِھِمْ مَوْقِفاً تَفْضَحُنِی فِیہِ عَلَی رُؤُسِ الْاَشْھادِ، بَلْ قِفْنِی مَعَھُمْ وَ تَوَفَّنِی عَلَی التَّصْدِیقِ بِھِمْ۔
اے معبود! میں بھی تیرے سبھی نبیوں اور رسولوں پر ایمان رکھتا ہوں تیری رحمتیں ہوں ان پر جب میں ان کی معرفت رکھتا ہوں تو مجھے اس جگہ کھڑا نہ رکھنا جہاں لوگوں کے سامنے تو مجھے رسوا کرے بلکہ مجھے ان نبیوں کے ساتھ کھڑا کرنا اور مجھے ان کو ماننے کی حالت میں موت دینا
اَللّٰھُمَّ وَ أَنْتَ خَصَصْتَھُمْ بِکَرامَتِکَ، وَ أَمَرْتَنِی بِاتِّباعِھِمْ،
اے معبود! تو نے ان کو اپنی طرف سے بزرگی دے کر خصوصیت عطا فرمائی اور انکی پیروی کا حکم فرمایا
اَللّٰھُمَّ وَ إنِّی عَبْدُکَ وَ زائِرُکَ مُتَقَرِّباً إلَیْکَ بِزِیارَةِ أَخِی رَسُولِکَ وَ عَلٰی کُلِّ مَأْتِیٍّ وَ مَزُورٍ حَقٌّ لِمَنْ أَتاہُ وَزارَہُ، وَ أَنْتَ خَیْرُ مَأْتِیٍّ، وَ أَکْرَمُ مَزُورٍ،
اے معبود! میں تیرا بندہ ہوں اور وہ زائرہوں جو تیرا قرب حاصل کرتا ہے تیرے نبی ؐ کے بھائی کی زیارت سے اور ہر آنیوالے اور زائر کا حق ہے اس پر جسکی زیارت آکر کی جارہی ہے اور آپ بہترین میزبان ہیں کہ جسکے پاس آیا جائے اوران سب سے زیادہ کریم ہیں جن کی زیارت کی جائے
فأَسْأَلُکَ یَا اللہُ یَا رَحْمٰنُ یَا رَحِیمُ یَا جَوادُ یَا ماجِدُ یَا أَحَدُ یَاصَمَدُ یَا مَنْ لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُولَدْ وَلَمْ یَکُنْ لَہُ کُفُواً أَحَدٌ، وَلَمْ یَتَّخِذْ صاحِبَةً وَ لَا وَلَداً أَنْ تُصَلِّیَ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ، وَ أَنْ تَجْعَلَ تُحْفَتَکَ إیَّایَ مِنْ زِیارَتِی أَخا رَسُولِکَ فَکاکَ رَقَبَتِی مِنَ النَّارِ
پس میں سوالی ہوں اے اللہ اے مہربان اے رحم کرنیوالے عطا کرنے والے اے بزرگی والے اے یکتا اے بے نیاز اے وہ جس نے نہ جنا اور نہ جنا گیا اور نہ اس کا کوئی ہمسر ہے نہ اس نے کوئی بیوی رکھی نہ کسی کو اپنا بیٹا بنایا سوال ہے کہ تورحمت نازل فرما محمد ؐ و آل محمد ؐ پر اور یہ کہ میں نے جو تیرے رسول ؐ کے بھائی کی زیارت کی ہے اس پر مجھے تحفہ دے جو میری گردن کو آگ سے آزاد کرتا ہو
وَ أَنْ تَجْعَلَنِی مِمَّنْ یُسارِعُ فِی الْخَیْراتِ وَ یَدْعُوکَ رَغَباً وَ رَھَباً، وَ تَجْعَلَنِی لَکَ مِنَ الْخاشِعِینَ،
نیز مجھے ان لوگوں میں قرار دے جو نیکیوں میں جلدی کرتے ہیں اور تجھے محبت اور خوف سے یاد کرتے ہیں اور مجھے ان لوگوں میں شامل کر جو تجھ سے ڈرتے ہیں
اَللّٰھُمَّ إنَّکَ مَنَنْتَ عَلَیَّ بِزِیارَةِ مَوْلایَ عَلِیِّ بْنِ أَبِیطالِبٍ وَ وِلایَتِہِ وَ مَعْرِفَتِہِ
اے معبود! بے شک تو نے مجھ پر احسان فرمایا کہ مجھ کو میرے آقا علی بن ابی طالبؑ کی زیارت کرائی اور انکی ولایت و معرفت بخشی ہے
فَاجْعَلْنِی مِمَّنْ یَنْصُرُہُ وَ یَنْتَصِرُ بِہِ، وَ مُنَّ عَلَیَّ بِنَصْرِکَ لِدِینِکَ۔
پس مجھے ان میں قرار دے جو انکی مدد کرتے اور انکی مدد پاتے ہیں نیز مجھ پر اپنے دین میں مدد دے کر احسان فرما
اَللّٰھُمَّ وَ اجْعَلْنِی مِنْ شِیعَتِہِ، وَتَوَفَّنِی عَلٰی دِینِہِ۔
اے معبود!مجھے ان کے پیروکاروں میں شامل فرما اور ان کے دین پر موت دے
اَللّٰھُمَّ أَوْجِبْ لِی مِنَ الرَّحْمَةِ وَالرِّضْوانِ، وَالْمَغْفِرَةِ وَالْاِحْسانِ، وَالرِّزْقِ الْواسِعِ الْحَلالِ الطَّیِّبِ، مَا أَنْتَ أَھْلُہُ یَاأَرْحمَ الرَّاحِمِینَ، وَالْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ۔
اے معبود! واجب کر میرے لیے اپنی رحمت خوشنودی بخشش احسان اور حلال و پاک زیادہ روزی عطا کر جس کا تو اہل ہے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے اور حمد ہے خدا کے لیے جو جہانوں کا رب ہے۔
مولف کہتے ہیں معتبر روایتوں میں آیا ہے کہ حضرت علی ؑ کی شہادت کے دن خضر ؑ اِنَّا للہ پڑھتے اور روتے ہوئے آئے اور آنجناب ؑکے مکان کے دروازے پر آکر یہ کلمات کہے:
رَحِمَکَ اللہُ یَا أَبَاالْحَسَنِ،کُنْتَ أَوَّلَ الْقَوْمِ إسْلاماً، وَأَخْلَصَھُمْ إیماناً، وَأَشَدَّھُمْ یَقِیناً، وَأَخْوَفَھُمْ لِلہِ۔
خدا رحمت کرے آپ پر اے ابوالحسن آپ امت میں سب سے پہلے اسلام لائے ایمان میں ان سب سے زیادہ مخلص یقین میں سب سے بڑھے ہوئے اور سب سے زیادہ خوف خدا والے تھے۔
حضرت خضر ؑ نے امیر المومنین ؑ کے بہت سے فضائل گنوائے جو اس زیارت میں مذکور ہیں پس اگر روزِ مبعث یہ زیارت بھی پڑھی جائے تو بہت مناسب ہے۔ اور ان کلمات کی اصل جو منزلہ زیارت روز شہادت ہے اسے ہم نے ہدیۃ الزائر میں ذکر کیا ہے۔ لہذا خواہشمند مومنین اس کی طرف رجوع کریں ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اعمال شب مبعث کے ضمن میں ہم نے ابن بطوطہ کے سفر نامے کا اقتباس اور کلام نقل کیا ہے جو اس روضہ مشرفہ سے متعلق تھااور بہتر ہو گا کہ اس مقام پر انہیں بھی دیکھ لیا جائے۔