• AA+ A++

ابو جعفر ثانی امام محمد تقی جواد ؑسے روایت کی گئی ہے کہ رجب کی پہلی رات میں نماز عشاءکے بعد اس دعا کا پڑھنا مستحب ہے :

اَللّٰھُمَّ إنِّی أَسْأَلُک بِأَنَّکَ مَلِکٌ وَأَنَّکَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ مُقْتَدِرٌ وَأَنَّکَ مَا تَشاءُ مِنْ أَمْرٍ یَکُونُ

اے معبود! میں تجھ سے مانگتا ہوں کہ تو بادشاہ ہے اور بے شک تو ہر چیز پر اقتدار رکھتا ہے نیز تو جو کچھ بھی چاہتا ہے وہ ہو جاتا ہے

اَللّٰھُمَّ إنِّی أَتَوَجَّہُ إلَیْکَ بِنَبِیِّکَ مُحَمَّدٍ نَبِیِّ الرَّحْمَةِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہِ

اے معبود ! میں تیرے حضور آیا ہوں تیرے نبی محمدؐ کے واسطے جو نبی رحمتؐ ہیں خدا کی رحمت ہو ان پر ان کی آلؑ پر

یَا مُحَمَّدُ یَا رَسُولَ اللہِ إنِّی أَتَوَجَّہُ بِکَ إلَی اللہِ رَبِّکَ وَرَبِّی لِیُنْجِحَ لِی بِکَ طَلِبَتِی

یا محمدؐاے خدا کے رسولؐ میں آپکے واسطے سے خدا کے حضور آیا ہوں جو آپکا اور میرا رب ہے تاکہ آپکی خاطر وہ میری حاجت پوری فرمائے

اَللّٰھُمَّ بِنَبِیِّکَ مُحَمَّدٍ وَالْاَئِمَّةِ مِنْ أَھْلِ بَیْتِہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَعَلَیْھِمْ أَنْجِحْ طَلِبَتِی

اے معبود! بواسطہ اپنے نبی محمدؐ اور انکے اہلبیتؑ میں سے آئمہؑ کے آنحضرت ؐ پر اور ان سب آل پر خدا کی رحمت ہو میری حاجت پوری فرما۔

اس کے بعد اپنی حاجتیں طلب کرے۔

?