• AA+ A++

شیخ نے روایت کی ہے کہ ناحیہ مقدسہ (اما م زمان عج کی جانب ) سے امام العصرؑ کے وکیل شیخ کبیر ابو جعفر محمد بن عثمان بن سعید کے ذریعے سے یہ توقیع یعنی مکتوب آیا ہے۔رجب کے مہینے میں یہ دعا ہرروزپڑھاکرو:

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمنِ الرَّحِیمِ

خدا کے نام سے شروع کرتا ہوں جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے

اَللّٰھُمَّ إنِّی أَسْأَلُکَ بِمَعَانِی جَمِیعِ مَا یَدْعُوکَ بِہِ وُلاۃُ أَمْرِکَ

اے معبود میں سوال کرتا ہوں تجھ سے ان پر معنی الفاظ کے واسطے سے جن سے تیرے امر کے ولی تجھے پکارتے ہیں

اَلْمَأْمُونُونَ عَلَی سِرِّکَ الْمُسْتَبْشِرُونَ بأَمْرِکَ،

جو تیرے راز کے امانتدار تیرے امر کی خوشخبری پانے والے

اَلْوَاصِفُونَ لِقُدْرَتِکَ، الْمُعْلِنُوْنَ لِعَظَمَتِکَ،

تیری قدرت کی توصیف کرنے والے اور تیری عظمت کا اعلان کرنے والے ہیں

أَسْأَلُکَ بِما نَطَقَ فِیھِمْ مِنْ مَشِیئَتِکَ

تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری اس مشیت کے واسطے سے جو ان کے حق میں گویا ہے

فَجَعَلْتَھُمْ مَعادِنَ لِکَلِماتِکَ وَأَرْکاناً لِتَوْحِیدِکَ وَآیاتِکَ وَمَقامَاتِکَ الَّتِی لَا تَعْطِیلَ لَھَا فِی کُلِّ مَکَانٍ یَعْرِفُکَ بِھَا مَنْ عَرَفَکَ

پس تو نے ان کو اپنے کلمات کی کانیں بنایا اور اپنی توحید، آیات اور مقامات کے ارکان کو جو کسی جگہ بھی اپنے فرض کے ادا کرنے سے باز نہیں رہتے کہ جو تجھے پہچانتا ہے ان کے ذریعے پہنچانتا ہے

لَا فَرْقَ بَيْنَكَ وَبَيْنَها إِلّا أَنَّهُمْ عِبادُكَ وَخَلْقُكَ، فَتْقُها وَرَتْقُها بِيَدِكَ، بَدْؤُها مِنْكَ وَعَوْدُها إِلَيْكَ ،

ان میں تجھ میں کوئی فرق نہیں سوائے اس کے کہ وہ تیرے بندے اور تیری مخلوق ہیں کہ ان کی حرکت اور سکون تیرے حکم سے ہے ان کی ابتداء تجھ سے اور انتہاء تجھ تک ہے

أَعْضَادٌ وَأَشْھَادٌ وَمُناۃٌ وَأَذْوَادٌ وَحَفَظَۃٌ وَرُوَّادٌ، فَبِھِمْ مَلَاَتَ سَمَائَکَ وَ أَرْضَکَ حَتَّی ظَھَرَ أَنْ لَا إلہَ إلَّا أَنْتَ،

وہ مددگار گواہ آزمودہ دافع محافظ اور پیغام رساں ہیں انہی کے واسطے سے تو نے اپنے آسمان اور زمین کو آباد کیا،تب آشکار ہوا کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں

فَبِذَلِکَ أَسْأَلُکَ وَبِمَوَاقِعِ الْعِزِّ مِنْ رَحْمَتِکَ وَبِمَقامَاتِکَ وَعَلامَاتِکَ، أَنْ تُصَلِّیَ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ

پس انکے واسطے سے اورتیری عزت کے عظیم موقعوں کے واسطے سے اور تیرے مراتب اورنشانیوں کے واسطے سے سوال کرتا ہوںکہ محمدؐ وآلؑ محمدؐ پر رحمت فرما

وَأَنْ تَزِیدَنِی إیماناً وَتَثْبِیتاً یَا بَاطِناً فِی ظُھُورِہِ وَظَاھِراً فِی بُطُونِہِ وَمَکْنُونِہِ

اور میرے ایمان و ثابت قدمی میں اضافہ فرما اے وہ کہ اپنے ظہور میں پوشیدہ اور اپنی پوشیدگیوں اور پردوں میں ظاہر ہے

یَا مُفَرِّقاً بَیْنَ النُّورِ وَالدَّیجُورِ، یَا مَوْصُوفاً بِغَیْرِ کُنْہٍ، وَمَعْرُوفاً بِغَیْرِ شِبْہٍ،

اسے نور اور تاریکی میں جدائی ڈالنے والے اے بغیر حقیقی معرفت کے متصف کیے جانے والے اور بغیرمثال کے پہچانے جانے والے

حَادَّ کُلِّ مَحْدُودٍ، وَشَاھِدَ کُلِّ مَشْھُودٍ وَمُوجِدَ کُلِّ مَوْجُودٍ وَمُحْصِیَ کُلِّ مَعْدُودٍ وَفاقِدَ کُلِّ مَفْقُودٍ

ہرمحدود کی حدبندی کرنے والے اور اے ہر محتاج گواہی کے گواہ ہر موجود کے ایجاد کرنے والے ہر تعداد کے شمار کرنے والے ہر گمشدہ کے گم کرنے والے

لَیْسَ دُونَکَ مِنْ مَعْبُودٍ، أَھْلَ الْکِبْرِیاءِ وَالْجُودِ،

تیرے سوا کوئی معبود نہیں کہ جو بڑائی اور سخاوت والا ہو

یَا مَنْ لَا یُکَیَّفُ بِکَیْفٍ، وَلَا یُؤَیَّنُ بِأَیْنٍ، یَا مُحْتَجِباً عَنْ کُلِّ عَیْنٍ،

اے وہ جس کی حقیقت بے بیان ہے جو کسی مکان میں نہیں سماتا اے وہ جوہر آنکھ سے اوجھل ہے

یَا دَیْمُومُ یَا قَیُّومُ وَعالِمَ کُلِّ مَعْلُومٍ،

اے ہمیشگی والے اے نگہبان اور ہر چیزکے جاننے والے

صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ وَعَلَی عِبادِکَ الْمُنْتَجَبِینَ وَبَشَرِکَ الْمُحْتَجِبِینَ، وَمَلائِکَتِکَ الْمُقَرَّبِینَ وَالْبُھْمِ الصَّافِّینَ الْحَافِّینَ

محمدؐ اور ان کی آلؑ پر رحمت فرما اور اپنے پاک و پاکیزہ بندوں پر اور پوشیدہ رہنے والے انسانوں پر اور اپنے مقرب فرشتوں پر اور نامعلوم صف بستہ دائرے میں کھڑے ہوئوں پر

وَبارِکْ لَنا فِی شَھْرِنا هٰذَا الْمُرَجَّبِ الْمُکَرَّمِ وَمَا بَعْدَہُ مِنَ الْاَشْھُرِ الْحُرُمِ

اور برکت نازل فرماہمارے لیے ہمارے اس رجب کے مہینے میں جوبزرگی والاہے اور اس نیز اس مہینے میں ہم پر نعمتیں کامل فرما

وَأَسْبِغْ عَلَیْنا فِیہِ النِّعَمَ وَأَجْزِلْ لَنا فِیہِ الْقِسَمَ

اور ہمیں زیادہ حصہ عنایت کر اور اس مہینے میں ہماری قسمتیں نیک کر دے

وَأَبْرِرْ لَنا فِیہِ الْقَسَمَ بِاسْمِکَ الْاَعْظَمِ الْاَعْظَمِ الْاَجَلِّ الْاَکْرَمِ، الَّذِی وَضَعْتَہُ عَلَی النَّھَارِ فَأَضاءَ وَعَلَی اللَّیْلِ فَأَظْلَمَ

واسطہ ہے تیرے نام کا جو بڑا خوش آئند اور کرامت والا ہے جسے تونے دن پر متوجہ کیا تو وہ روشن ہوگیا اور رات پر رکھا تو وہ تاریک ہوگئی

وَاغْفِرْ لَنَا مَا تَعْلَمُ مِنَّا وَمَا لَا نَعْلَمُ، وَاعْصِمْنَا مِنَ الذُّنُوبِ خَیْرَ الْعِصَمِ

پس بخش دے ہمارے وہ گناہ جن کو تو جانتا ہے ہم نہیں جانتے اور ہمیں گناہوں سے بخوبی محفوظ فرما

وَاکْفِنَا کَوافِیَ قَدَرِکَ، وَامْنُنْ عَلَیْنا بِحُسْنِ نَظَرِکَ،

ہماری کفایت فرما جیسی تو قدرت کاملہ رکھتا ہے اور اپنے حسن نظر سے ہم پر احسان فرما

وَلَا تَکِلْنا إلَی غَیْرِکَ، وَلَا تَمْنَعْنَا مِنْ خَیْرِکَ،

ہمیں اپنے غیر کے حوالے نہ کر اپنی خیر و برکت ہم سے نہ روک

وَبَارِکْ لَنَا فِیمَا کَتَبْتَہُ لَنَا مِنْ أَعْمارِنا، وَأَصْلِحْ لَنا خَبِیئَةَ أَسْرَارِنا

اور ہماری جو عمریں تونے لکھی ہیں ان میں برکت عطا فرما ہماری چھپی ہوئی برائیاں مٹا دے

وَأَعْطِنَا مِنْکَ الْاَمانَ، وَاسْتَعْمِلْنا بِحُسْنِ الْاِیمَانِ، وَبَلِّغْنَا شَھْرَ الصِّیامِ، وَمَا بَعْدَہُ مِنَ الْاَیَّامِ وَالْاَعْوامِ، یَا ذَا الْجَلَالِ وَالْاِکْرامِ۔

اور ہمیں اپنی طرف سے پناہ عطا کردے ہمیں بہترین ایمان رکھنے کی توفیق عطا فرما اور ہمیں آنے والے ماہ رمضان اس کےبعد کے دنوں اور سالوں تک زندہ رکھ اے جلالت و بزرگی کے مالک۔

?